حکومت کا سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کے خاتمے کیلئے اوپن بیلٹ کا فیصلہ
جی 20 سے پاکستان کو قرضوں کی ادائیگی میں 2 ارب ڈالر سے زائد ریلیف ملنے کا امکان
سعودی عرب میں کوڑے مارنے کی سزا کو باضابطہ ختم کردیا گیا
سٹیزن پورٹل سے شہری غیر مطمئن، وزیراعظم کا اداروں کیخلاف تحقیقات کا حکم
کورونا نے پی ٹی آئی کی رکن اسمبلی شاہین رضا کی جان لے لی
ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو کورونا وباء سے بچاؤ کیلئے 30 کروڑ ڈالر کا قرض فراہم کر دیا
حکومت بلوچستان نے اسمارٹ لاک ڈاؤن میں 2 جون تک توسیع کردی
پاکستان میں 2 ماہ بعد ریلوے آپریشن بحال کر دیا گیا
کرونا وبا،ملک میں 1ہزار سے زائد اموات،مریضو ں کی تعداد47ہزار سے تجاوز کر گئی،13ہزار سے زائدصحتیاب
تازہ تر ین

بھارتی فنکاروں نے ”مت کر فارورڈ” کے نام سے آگاہی مہم شروع کردی

ممبئی (نیوزڈیسک)لہسن کا زیادہ استعمال کریں گے تو کورونا وائرس نہیں ہوگا، گرم پانی زیادہ پیئیں وائرس مر جائے گا، دھوپ میں زیادہ بیٹھیں اس بیماری سے بچے رہیں گے۔جب سے کورونا وائرس کی وبا پھوٹی ہے ایسے کئی غلط معلومات پر مبنی پیغامات ہمیں اکثر وٹس ایپ یا کسی اور میسیجنگ سروس کے ذریعے موصول ہوتے رہتے ہیں۔کبھی عالمی ادارہ صحت کا حوالہ دے کر کوئی من گھڑت تحقیق سامنے لائی جاتی ہے تو کبھی کورونا وائرس کی وبا کے خاتمے سے متعلق بے بنیاد دعوے کیے جاتے ہیں۔یہی نہیں بلکہ ایسی تصاویر، ویڈیوز اور پیغامات بھی بھیجے جاتے ہیں جن سے لوگوں کے جذبات مجروح ہوتے ہیں اور ملک میں انتشار پھیلنے کا خدشہ ہوتا ہے۔ان ویڈیوز اور تصاویر کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہوتا مگر لوگ تصدیق کیے بغیر انہیں فارورڈ کر دیتے ہیں اور اس طرح یہ سلسلہ چلتا رہتا ہے۔غلط معلومات پر مبنی پیغامات، تصاویر اور ویڈیوز کی روک تھام کی ضرورت کو سمجھتے ہوئے انڈیا میں شوبز کی مشہور شخصیات نے ”مت کر فارورڈ” کے نام سے ایک آگاہی مہم شروع کی ہے۔ویڈیو میں انڈیا کے مشہور کرکٹر ویرات کوہلی، بالی وڈ سٹار ایوشمان کھرانہ، سارہ علی خان اور کریتی سینن کو میز کے گرد دوستانہ ماحول میں بیٹھے دیکھا جا سکتا ہے۔ کورونا وائرس کی سنگین صورتحال پر ایک دوسرے سے بات چیت کرتے ہوئے یہ چاروں سیلیبریٹیز دراصل ان غلط معلومات، فیک ویڈیوز اور افواہوں سے متعلق ایک پیغام دے رہے ہیں جو انڈیا میں اس وقت گردش کر رہی ہیں۔ ویڈیو پیغام میں ان سیلیبریٹیز کا کہنا ہے کہ یہ (غلط معلومات) بھی ہمارے معاشرے کا وائرس ہیں۔ ایسے فیک میسیج فارورڈ نہیں ہونے چاہئیں، نہ ہی بننے چاہئیں۔ ایک فیک ویڈیو پورے ملک میں ڈر اور نفرت پھیلا سکتی ہے۔ ان مشہور شخصیات نے ان غلط معلومات کو روکنے کا حل بتاتے ہوئے کہا کہ ‘ہم سب اسے روک سکتے ہیں اور یہ بہت آسان ہے۔ جب بھی ایسی ویڈیو یا میسیج ملے تو اسے فارورڈ مت کریں۔ ایسا کرنے سے آپ بھی محفوظ رہیں گے، لوگ اور ملک بھی، تو مت کر فارورڈ۔سوشل میڈیا صارفین اس ویڈیو کو فیک میسیجز کی روک تھام کے لیے ایک اچھی کاوش قرار دے رہے ہیں۔

مزید خبر یں

لاہور( نیوزڈیسک)اداکارہ و میزبان شائستہ لودھی نے کہا ہے کہ شلوار قمیض میرا پسندیدہ لباس ہے اور میں گھر میں ہوں یا کسی بھی فنکشن میں جانا ہو تو شلوار قمیض کو ترجیح دیتی ہوں ۔ایک انٹر ویو میں شائستہ لودھی نے کہا کہ مجھے بچپن ... تفصیل

لاہور( نیوزڈیسک)اداکارہ مائرہ خان کی فلم '' سپر سٹار '' عید الفطر پر نجی ٹی وی سے آن ائیر کی جائے گی ۔ اداکارہ مائرہ خان کی مذکورہ فلم گزشتہ سال بڑی سکرین پر نمائش کے لئے پیش کی گئی تھی اور اب اسے عید الفطر ... تفصیل

لاہور( نیوزڈیسک) فلمسٹار ثنا نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے پھیلائو کی وجہ سے گھر سے نکلنے سے مکمل گریز کر رہی ہوں اور امسال عید الفطر کیلئے اپنی اور بچوں کیلئے کوئی خریداری نہیں کی ۔گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس ... تفصیل