لاہور(نیوزڈیسک)نامور اداکار عدنان جیلانی نے کہا ہے کہ جس طرح وحید مرادکو ان کی وفات کے بعد پرائیڈ آف پرفارمنس سے نواز اگیا اسی طرح میرے والد محترم قربان جیلانی کو بھی پرائیڈ آف پرفارمنس دیا جائے ۔ایک انٹر ویو میں انہوںنے میرے والد محترم نے ایک پلیٹ فارم بنا کر اس کے ذریعے کراچی کے فنکاروں کی نہ صرف بھرپور خدمت کی بلکہ ان کی ہر سطح پر ترجمانی بھی کی ۔ جب کراچی ٹی وی کا آغاز ہوا تھا تو میرے والد پی ٹی وی کے پہلے انائونسر تھے اورانہوں نے کراچی پی ٹی وی سینٹر کے لئے بے پناہ کام کیا ۔حیرت ہے کہ میرے والد محترم کی خدمات کو نظر انداز کر دیا گیا جس پر مجھے افسوس ہے ۔ میری صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی ،وزیراعظم عمران خان ، وزیر اطلاعات شبلی فراز سے درخو است ہے کہ میرے والد کی خدمات کے اعتراف میں انہیں بھی پرائیڈ آف پرفارمنس دیا جائے ۔
لاہور( نیوزڈیسک)اداکارہ و میزبان شائستہ لودھی نے کہا ہے کہ شلوار قمیض میرا پسندیدہ لباس ہے اور میں گھر میں ہوں یا کسی بھی فنکشن میں جانا ہو تو شلوار قمیض کو ترجیح دیتی ہوں ۔ایک انٹر ویو میں شائستہ لودھی نے کہا کہ مجھے بچپن ... تفصیل
لاہور( نیوزڈیسک)اداکارہ مائرہ خان کی فلم '' سپر سٹار '' عید الفطر پر نجی ٹی وی سے آن ائیر کی جائے گی ۔ اداکارہ مائرہ خان کی مذکورہ فلم گزشتہ سال بڑی سکرین پر نمائش کے لئے پیش کی گئی تھی اور اب اسے عید الفطر ... تفصیل
لاہور( نیوزڈیسک) فلمسٹار ثنا نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے پھیلائو کی وجہ سے گھر سے نکلنے سے مکمل گریز کر رہی ہوں اور امسال عید الفطر کیلئے اپنی اور بچوں کیلئے کوئی خریداری نہیں کی ۔گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس ... تفصیل