لندن (نیوزڈیسک)فیشن کی دنیا میں منفرد اہمیت رکھنے والے شہرہ آفاق میگزین ”ووگ” کے سرورق پر پہلی بار 85 سالہ خاتون کو زینت بنایا گیا ہے۔ووگ میگزین کو فیشن کے حوالے سے سب سے معتبر میگزین کا درجہ حاصل ہے، اس میگزین کو 1916 میں برطانیہ سے شروع کیا گیا تھا، بعد ازاں اس میگزین کے امریکا سمیت دیگر ممالک کے ایڈیشن کا آغاز بھی کیا گیا۔ووگ میگزین پر ہمیشہ یہ تنقید کی جاتی رہے کہ وہ سفید فام، جسمانی طور پر پرکشش اور خوبصورت خواتین کو سرورق پر جگہ دینے کی کوشش کرتا ہے اور اس میگزین پر ملازمین کے حوالے سے بھی صنفی تفریق کے الزامات لگائے جاتے رہے ہیں۔میگزین انتظامیہ پر اعلیٰ عہدوں پر صرف خواتین اور وہ بھی سفید فام اور پرکشش نظر آنے والی خواتین کو تعینات کرنے جیسے الزامات لگائے جاتے رہے ہیں اور ایسی تنقید کے بعد میگزین نے گزشتہ چند سال میں نمایاں تبدیلیاں کرتے ہوئے اب عمر رسیدہ خواتین کو بھی میگزین کی سرورق کی زینت بنانا شروع کیا ہے۔ووگ کے مطابق اس کے جون کے شمارہ کے لیے آسکر ایوارڈ یافتہ ہولی وڈ کی 85 سالہ ڈچ نڑاد برطانوی اداکارہ جوڈی ڈینچ کو سرورق کی زینت بنایا گیا ہے اور وہ میگزین کی تاریخ کی پہلی ایسی خاتون ہیں جنہیں اتنی عمر میں یہ اعزاز دیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں کورونا وائرس کی وجہ سے نافذ لاک ڈاؤن کے باعث جوڈی ڈینچ کا میگزین کے لیے انٹرویو گھر میں محدود ہونے کے دوران لیا گیا، تاہم ان کی تصاویر برطانیہ میں سخت لاک ڈاؤن ہونے سے قبل ہی کھینچی گئی تھیں۔
لاہور( نیوزڈیسک)اداکارہ و میزبان شائستہ لودھی نے کہا ہے کہ شلوار قمیض میرا پسندیدہ لباس ہے اور میں گھر میں ہوں یا کسی بھی فنکشن میں جانا ہو تو شلوار قمیض کو ترجیح دیتی ہوں ۔ایک انٹر ویو میں شائستہ لودھی نے کہا کہ مجھے بچپن ... تفصیل
لاہور( نیوزڈیسک)اداکارہ مائرہ خان کی فلم '' سپر سٹار '' عید الفطر پر نجی ٹی وی سے آن ائیر کی جائے گی ۔ اداکارہ مائرہ خان کی مذکورہ فلم گزشتہ سال بڑی سکرین پر نمائش کے لئے پیش کی گئی تھی اور اب اسے عید الفطر ... تفصیل
لاہور( نیوزڈیسک) فلمسٹار ثنا نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے پھیلائو کی وجہ سے گھر سے نکلنے سے مکمل گریز کر رہی ہوں اور امسال عید الفطر کیلئے اپنی اور بچوں کیلئے کوئی خریداری نہیں کی ۔گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس ... تفصیل