لاہور( نیوزڈیسک) نامور اداکار حیدر سلطان نے کہا ہے کہ عوام نے کورونا وائرس کو سنجیدگی سے نہ لیا تو یہ وباء ہمارے گلے پڑ جائے گی ، پاکستان سمیت دنیا بھر میں لوگ اس کی وجہ سے موت کے منہ میں جارہے ہیں لیکن اسے پھر بھی سنجیدگی سے نہیں لیا جارہا ۔ ایک ویڈیو بیان میں حیدر سلطان نے کہا کہ ہمیں کورونا وائرس سے بچنے کے لئے ہر ممکن احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا ہونا ہوگا ۔ ہمیں نہ صرف خود کو بلکہ اپنے گھر والوں کوبھی اس وائرس سے بچانا ہے۔ اگر خدانخواستہ کسی گھر میں ایک شخص اس کا شکار ہو جائے تو پور ے خاندان کی زندگی مشکل میں پڑ جاتی ہے اس لئے ضروری ہے کہ ہم ایسی کسی صورتحال کا شکار ہونے سے پہلے ہی احتیاط کر لیں ۔
لاہور( نیوزڈیسک)اداکارہ و میزبان شائستہ لودھی نے کہا ہے کہ شلوار قمیض میرا پسندیدہ لباس ہے اور میں گھر میں ہوں یا کسی بھی فنکشن میں جانا ہو تو شلوار قمیض کو ترجیح دیتی ہوں ۔ایک انٹر ویو میں شائستہ لودھی نے کہا کہ مجھے بچپن ... تفصیل
لاہور( نیوزڈیسک)اداکارہ مائرہ خان کی فلم '' سپر سٹار '' عید الفطر پر نجی ٹی وی سے آن ائیر کی جائے گی ۔ اداکارہ مائرہ خان کی مذکورہ فلم گزشتہ سال بڑی سکرین پر نمائش کے لئے پیش کی گئی تھی اور اب اسے عید الفطر ... تفصیل
لاہور( نیوزڈیسک) فلمسٹار ثنا نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے پھیلائو کی وجہ سے گھر سے نکلنے سے مکمل گریز کر رہی ہوں اور امسال عید الفطر کیلئے اپنی اور بچوں کیلئے کوئی خریداری نہیں کی ۔گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس ... تفصیل