لاہور( نیوزڈیسک)سینئر اداکار ایوب کھوسہ نے کہا ہے کہ جب بھی دل کرتا ہے کہ سیاحت کے لئے نکل پڑتا ہوں اور یہ کہا جا سکتا ہے کہ میں نے اپنی زندگی کا بیشتر حصہ سیاحت کرتے ہوئے گزارا ہے ،چاروں صوبوں کی ثقافت سے بخوبی واقف ہوں اور ان کے کھانے بنانے میں بھی مہارت حاصل ہو گئی ہے ۔ گفتگو کرتے ہوئے ایوب کھوسہ نے کہا کہ میری طبیعت میں بے چینی اور اضطرابی رہتی ہے اور میرے اندر کا ایڈونچر پسند انسان مجھے سیاحت کیلئے اکساتا رہتا ہے ۔ میں پاکستان کے تمام علاقے دیکھ چکا ہوں اور یہ کہا جا سکتا ہے کہ میں نے اپنی زندگی کا بڑا حصہ سیاحت کرتے ہوئے گزارا ہے ۔مجھے مختلف علاقوں کی ڈشز بنانے میں بھی مہارت حاصل ہو گئی ہے اور میں اپنے ہاتھوں سے کھانے بناتا ہوں۔
لاہور( نیوزڈیسک)اداکارہ و میزبان شائستہ لودھی نے کہا ہے کہ شلوار قمیض میرا پسندیدہ لباس ہے اور میں گھر میں ہوں یا کسی بھی فنکشن میں جانا ہو تو شلوار قمیض کو ترجیح دیتی ہوں ۔ایک انٹر ویو میں شائستہ لودھی نے کہا کہ مجھے بچپن ... تفصیل
لاہور( نیوزڈیسک)اداکارہ مائرہ خان کی فلم '' سپر سٹار '' عید الفطر پر نجی ٹی وی سے آن ائیر کی جائے گی ۔ اداکارہ مائرہ خان کی مذکورہ فلم گزشتہ سال بڑی سکرین پر نمائش کے لئے پیش کی گئی تھی اور اب اسے عید الفطر ... تفصیل
لاہور( نیوزڈیسک) فلمسٹار ثنا نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے پھیلائو کی وجہ سے گھر سے نکلنے سے مکمل گریز کر رہی ہوں اور امسال عید الفطر کیلئے اپنی اور بچوں کیلئے کوئی خریداری نہیں کی ۔گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس ... تفصیل