کراچی (نیوزڈیسک) اداکار معمر رانا قر نطینہ میں میک اپ آرٹسٹ بن گئے، کہتے ہیں’قرنطینہ کے دوران فرصت ہی فرصت تھی تو میک اپ سیکھنے کی بھرپور کوشش کی اور لگتا ہے اس میں کامیاب رہا ہوں’میڈیا رپورٹ کے مطابق معمر رانا نے سوشل میڈیا پر تصویر شیئر کی جس میں وہ اپنی بیٹی ریا مومن کا میک اپ کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ اداکار کی بیٹی ریا مومن بھی ایک میک اپ آرٹسٹ ہیں اور میک اپ کرنے کے حوالے سے سوشل میڈیا پر ویڈیو شیئر کرتی رہتی ہیں۔معمر رانا نے مزید لکھا کہ قرنطینہ میں فرصت ہی فرصت تھی تو اس وقت کو استعمال کرتے ہوئے اپنی بیٹی کے فن کو سیکھنے کی بھرپورکوشش کی اور لگتا ہے کہ میں اس میں کامیاب رہا ہوں۔
لاہور( نیوزڈیسک)اداکارہ و میزبان شائستہ لودھی نے کہا ہے کہ شلوار قمیض میرا پسندیدہ لباس ہے اور میں گھر میں ہوں یا کسی بھی فنکشن میں جانا ہو تو شلوار قمیض کو ترجیح دیتی ہوں ۔ایک انٹر ویو میں شائستہ لودھی نے کہا کہ مجھے بچپن ... تفصیل
لاہور( نیوزڈیسک)اداکارہ مائرہ خان کی فلم '' سپر سٹار '' عید الفطر پر نجی ٹی وی سے آن ائیر کی جائے گی ۔ اداکارہ مائرہ خان کی مذکورہ فلم گزشتہ سال بڑی سکرین پر نمائش کے لئے پیش کی گئی تھی اور اب اسے عید الفطر ... تفصیل
لاہور( نیوزڈیسک) فلمسٹار ثنا نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے پھیلائو کی وجہ سے گھر سے نکلنے سے مکمل گریز کر رہی ہوں اور امسال عید الفطر کیلئے اپنی اور بچوں کیلئے کوئی خریداری نہیں کی ۔گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس ... تفصیل