سڈنی (نیوزڈیسک)کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے باعث دنیا کے درجنوں ممالک میں لاک ڈاؤن نافذ کیے جانے کی وجہ سے جہاں کاروبار زندگی مفلوج ہوگیا تھا، وہیں ڈراموں اور فلموں کی شوٹنگ بھی روک دی گئی تھی۔لیکن گزشتہ 2 ہفتوں سے دنیا کے متعدد ممالک کی جانب سے لاک ڈاؤن میں نرمی کرنے کا سلسلہ جاری ہے اور اب دنیا بھر میں جزوی طور پر معمولات زندگی بحال ہو رہے ہیں۔لاک ڈاؤن کو نرم کرنے والے ممالک میں آسٹریلیا بھی شامل ہے، جہاں کم از کم 2 ماہ تک جزوی لاک ڈاؤن رہا تھا، جس کی وجہ سے وہاں فلموں اور ڈراموں کی شوٹنگ بھی منسوخ کردی گئی تھی۔تاہم اب آسٹریلیا میں بھی لاک ڈاؤن کو نرم کرنا شروع کردیا گیا ہے اور نرمی کے بعد وہاں ڈراموں اور اوپرا تھیٹرز کی شوٹنگ بھی شروع کردی گئی تاہم ایسی شوٹنگز کے دوران سخت احتیاطی تدابیر اختیار کی جا رہی ہیں۔شوٹنگ کے دوران احتیاطی تدابیر کے تحت ہی آسٹریلیا کے تاریخی ریئلٹی اوپرا تھیٹر ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران اس بات کو یقینی بنایا جا رہا ہے کہ اداکار ایک دوسرے کے قریب نہ آئیں اور وہ زیادہ رومانوی نہ ہوں۔امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کے مطابق آسٹریلیا میں گزشتہ 35 سال سے نشر ہونے والے ریئلٹی تھیٹر ڈرامے کی شوٹنگ ایک ماہ تک بند ہونے کے بعد اپریل کے آخر سے دوبارہ شروع کردی گئی، تاہم اس دوران انتہائی سخت احتیاطی تدابیر اختیار کی جا رہی ہیں۔رپورٹ کے مطابق تھیٹر ڈرامے کے پروڈیوسرز اور ہدایت کار نے ڈرامے کی کاسٹ اور عملے کو سخت احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا حکم دیتے ہوئے ایک دوسرے سے کم از کم 5 فٹ کے فاصلے پر رہنے کی ہدایات کی ہیں۔دلچسپ بات یہ ہے کہ ریئلٹی تھیٹر ڈرامے کے دوران پہلی بار رومانوی مناظر کو شوٹ نہیں کیا جا رہا ہے اور نہ ہی ڈرامے میں ہیرو اور ہیروئن کی جانب سے ایک دوسرے کو بوسہ دیے جانے کے مناظر کو شامل کیا جا رہا ہے۔مذکورہ تھیٹر کا نام نیبرز ہے اور اس کو گزشتہ 35 سال سے سیون نیٹ ورک کے ٹی وی چینل پر نشر کیا جا رہا ہے، اس ڈرامے کی پہلی قسط مارچ 1985 میں نشر کی گئی تھی۔
لاہور( نیوزڈیسک)اداکارہ و میزبان شائستہ لودھی نے کہا ہے کہ شلوار قمیض میرا پسندیدہ لباس ہے اور میں گھر میں ہوں یا کسی بھی فنکشن میں جانا ہو تو شلوار قمیض کو ترجیح دیتی ہوں ۔ایک انٹر ویو میں شائستہ لودھی نے کہا کہ مجھے بچپن ... تفصیل
لاہور( نیوزڈیسک)اداکارہ مائرہ خان کی فلم '' سپر سٹار '' عید الفطر پر نجی ٹی وی سے آن ائیر کی جائے گی ۔ اداکارہ مائرہ خان کی مذکورہ فلم گزشتہ سال بڑی سکرین پر نمائش کے لئے پیش کی گئی تھی اور اب اسے عید الفطر ... تفصیل
لاہور( نیوزڈیسک) فلمسٹار ثنا نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے پھیلائو کی وجہ سے گھر سے نکلنے سے مکمل گریز کر رہی ہوں اور امسال عید الفطر کیلئے اپنی اور بچوں کیلئے کوئی خریداری نہیں کی ۔گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس ... تفصیل