لاہور( نیوزڈیسک)سینئر ہدایتکار جاوید رضا نے کہا ہے کہ میری خوش قسمتی ہے کہ میں لیجنڈ اداکار رنگیلا مرحوم کا شاگرد ہوں ،میں نے بطور اسسٹنٹ ہدایتکار کے طور پر رنگیلا کے ساتھ بے شمار فلمیں کی ہیں اور میں آج جو کچھ بھی ہوں اپنے استادمحترم کی بدولت ہوں ۔ایک انٹر ویو میں جاوید رضا نے کہا کہ رنگیلا جیسے لوگ صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں اور آج کے دور میں فلم انڈستری میں اس طرح کے طور نایاب ہو چکے ہیں ۔وہ نہ صرف ایک اچھے اداکار بلکہ بہترین گلوکار ،رائٹر ، ہدایتکار اور موسیقار بھی تھے ،انہوں نے سینکڑوں فلموں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا اور میں ان کے ساتھ گزرے ہوئے لمحات کو کبھی فراموش نہیں کر سکتا۔انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے سینئرز کا احترام کرنا چاہیے اور آج انڈسٹری میں جوبھی سینئرز موجود ہیں ان کی صلاحیتوں سے استفادہ کرناچاہیے۔
لاہور( نیوزڈیسک)اداکارہ و میزبان شائستہ لودھی نے کہا ہے کہ شلوار قمیض میرا پسندیدہ لباس ہے اور میں گھر میں ہوں یا کسی بھی فنکشن میں جانا ہو تو شلوار قمیض کو ترجیح دیتی ہوں ۔ایک انٹر ویو میں شائستہ لودھی نے کہا کہ مجھے بچپن ... تفصیل
لاہور( نیوزڈیسک)اداکارہ مائرہ خان کی فلم '' سپر سٹار '' عید الفطر پر نجی ٹی وی سے آن ائیر کی جائے گی ۔ اداکارہ مائرہ خان کی مذکورہ فلم گزشتہ سال بڑی سکرین پر نمائش کے لئے پیش کی گئی تھی اور اب اسے عید الفطر ... تفصیل
لاہور( نیوزڈیسک) فلمسٹار ثنا نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے پھیلائو کی وجہ سے گھر سے نکلنے سے مکمل گریز کر رہی ہوں اور امسال عید الفطر کیلئے اپنی اور بچوں کیلئے کوئی خریداری نہیں کی ۔گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس ... تفصیل