لاہور(نیوزڈیسک)معروف بھنگڑا کنگ گلوکار شاہد سونوہوسٹ بن گئے۔ ایک نجی ٹی وی کے لیئے روڈ شو”عوام بولے گی” کریں گے۔تفصیلات کے مطابق اس روڈ شوکو وہ عوامی چینل کے لیئے ریکارڈ کر وائیں گے اس روڈ شوکے ڈائریکٹر پروڈیوسر ملک آصف شہزاد ہیں اس کے ڈی او پی نوید چوہدری اور ایگزیکٹو پروڈیوسر مقصور انور بیگ ہو ں گے۔اس روڈ شومیں شاہد سونو اور اور دوسرے شہروں میں جاکر ہلکے پھلکے مزاحیہ انداز میں لوگوں سے بات چیت کریں گے ان کے مسائل پوچھیں گے اور مختلف سوالات کے جوابات پر انہیں انعامات بھی دینگے۔ایک ملاقات کے دوران شاہد سونونے بتایاکہ اس پروگرام کا آغاز اسی ہفتے سے کر دیا جائیگا اس شومیں ان کے ساتھ پاکستان کی معروف اداکار بطور کو ہوسٹ کام کرینگی شاہد سونونے کہاکہ ان کے پرستار انہیں گلوکار کے بعد ایک ہوسٹ کی شکل میں دیکھ کر خوش ہو ںگے اور ان کے اس پروگرام کو پذیرائی بخشیں گے۔شاہد سونو نے مذید کہاکہ اس روڈ شوکو شروع کرنے کا مقصد اس وباء زدہ ماحول میں عوام کو تفریح کی ایک نئی شکل دینا ہے اور ان کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرنا ہے انہیں امید ہے کہ وہ اپنے اس مقصد میں ضرور کامیاب ہو نگے ان کے اس روڈ شوکو ہفتے میں تین بار اس چینل پر پیش کیا جائیگا ۔
لاہور( نیوزڈیسک)اداکارہ و میزبان شائستہ لودھی نے کہا ہے کہ شلوار قمیض میرا پسندیدہ لباس ہے اور میں گھر میں ہوں یا کسی بھی فنکشن میں جانا ہو تو شلوار قمیض کو ترجیح دیتی ہوں ۔ایک انٹر ویو میں شائستہ لودھی نے کہا کہ مجھے بچپن ... تفصیل
لاہور( نیوزڈیسک)اداکارہ مائرہ خان کی فلم '' سپر سٹار '' عید الفطر پر نجی ٹی وی سے آن ائیر کی جائے گی ۔ اداکارہ مائرہ خان کی مذکورہ فلم گزشتہ سال بڑی سکرین پر نمائش کے لئے پیش کی گئی تھی اور اب اسے عید الفطر ... تفصیل
لاہور( نیوزڈیسک) فلمسٹار ثنا نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے پھیلائو کی وجہ سے گھر سے نکلنے سے مکمل گریز کر رہی ہوں اور امسال عید الفطر کیلئے اپنی اور بچوں کیلئے کوئی خریداری نہیں کی ۔گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس ... تفصیل