لاہور(نیوزڈیسک )سینئر اداکار محمود اسلم نے کہا کہ میں گھریلو امور کی انجام دہی میں ہاتھ بٹاتا ہوں اور مجھے یہ بتانے میں کوئی عار نہیں ،سب لوگوں کو خواتین پر بوجھ بڑھانے کی بجائے ان کا ہاتھ بٹانا چاہیے ۔ ایک انٹرویو میں محمود اسلم نے کہا کہ میں اپنے ہر انٹرویو میں بتا چکا ہوں کہ میں کھانا بنانے سمیت گھر کے دیگر کاموںمیں خوش دلی سے ہات بٹاتا ہوں اور مجھے یہ بتانے میں کسی طرح کی شرم محسوس نہیں ہوتی ۔ میری والد نے مجھے نصیحت کی تھی کہ عورت کو کبھی بھی کمتر نہ سمجھنا اور اسی وجہ سے میں نے اپنے گھر والوں سے ہمیشہ اچھا سلوک کیا ہے اور گھریلو کام کاج میں ہاتھ بٹاتا ہوں اور خوشگوار زندگی بسر کر رہا ہوں ۔
لاہور( نیوزڈیسک)اداکارہ و میزبان شائستہ لودھی نے کہا ہے کہ شلوار قمیض میرا پسندیدہ لباس ہے اور میں گھر میں ہوں یا کسی بھی فنکشن میں جانا ہو تو شلوار قمیض کو ترجیح دیتی ہوں ۔ایک انٹر ویو میں شائستہ لودھی نے کہا کہ مجھے بچپن ... تفصیل
لاہور( نیوزڈیسک)اداکارہ مائرہ خان کی فلم '' سپر سٹار '' عید الفطر پر نجی ٹی وی سے آن ائیر کی جائے گی ۔ اداکارہ مائرہ خان کی مذکورہ فلم گزشتہ سال بڑی سکرین پر نمائش کے لئے پیش کی گئی تھی اور اب اسے عید الفطر ... تفصیل
لاہور( نیوزڈیسک) فلمسٹار ثنا نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے پھیلائو کی وجہ سے گھر سے نکلنے سے مکمل گریز کر رہی ہوں اور امسال عید الفطر کیلئے اپنی اور بچوں کیلئے کوئی خریداری نہیں کی ۔گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس ... تفصیل