لاہور (نیوزڈیسک) پاکستان میوزک انڈسٹری کی معروف گلوکارہ حدیقہ کیانی نے سورة رحمن کی تلاوت کر کے شیئر کردی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر سورة رحمن کی اردو ترجمہ کیساتھ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے حدیقہ کیانی نے لکھا کہ وہ ہمیشہ سے اس سورةکی تلاوت کی خواہشمند تھیں۔ حدیقہ کیانی نے لکھا کہ تلاوت کی گئی سورة رحمن انہوں نے بچپن میں قاری صاحب کی سکھائی گئی قرآت سے پڑھنے کی کوشش کی ہے۔انہوں نے لکھا کہ ہمیں ہر وقت اللہ سے رابطہ رکھنے اور زندگی کے اصل مقصد کے حوالے سے سوچنے اور غور و فکر کرنے کی ضرورت ہے۔حدیقہ کیانی نے کہا کہ ہمیں ہمیشہ زندگی کے اصل مقصد سے آگاہ رہنا اور رب العزت کی دی گئی نعمتوں کا شکر ادا کرنا چاہیے۔14 منٹ اور 12 سیکنڈ پر مشتمل حدیقہ کیانی کی آواز میں سورة رحمن کی آیت نمبر ایک سے 13 تک کی ویڈیو کو صارفین کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔
لاہور( نیوزڈیسک)اداکارہ و میزبان شائستہ لودھی نے کہا ہے کہ شلوار قمیض میرا پسندیدہ لباس ہے اور میں گھر میں ہوں یا کسی بھی فنکشن میں جانا ہو تو شلوار قمیض کو ترجیح دیتی ہوں ۔ایک انٹر ویو میں شائستہ لودھی نے کہا کہ مجھے بچپن ... تفصیل
لاہور( نیوزڈیسک)اداکارہ مائرہ خان کی فلم '' سپر سٹار '' عید الفطر پر نجی ٹی وی سے آن ائیر کی جائے گی ۔ اداکارہ مائرہ خان کی مذکورہ فلم گزشتہ سال بڑی سکرین پر نمائش کے لئے پیش کی گئی تھی اور اب اسے عید الفطر ... تفصیل
لاہور( نیوزڈیسک) فلمسٹار ثنا نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے پھیلائو کی وجہ سے گھر سے نکلنے سے مکمل گریز کر رہی ہوں اور امسال عید الفطر کیلئے اپنی اور بچوں کیلئے کوئی خریداری نہیں کی ۔گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس ... تفصیل