لاہور(نیوزڈیسک)نامور اداکارہ صوبیہ خان نے کہا ہے کہ کورونا وائرس نے ہمارے لائف سٹائل کو ہی بدل کر رکھ دیا ہے ،کسی نے کبھی خواب میں بھی نہیں سوچا تھا کہ ہم رضا کارانہ طور پر خود کو گھروں تک محدود کر لیں گے ۔ ایک انٹر ویو میں صوبیہ خان نے کہا کہ ہمیں بطور مسلمان اپنے اعمال کا بغور جائزہ لینا چاہیے اور اپنی اصلاح کرنی چاہیے ۔ خدا کی ذات سے مضبوط تعلق ہی ہمیں مشکلات سے نجات دلا سکتا ہے اس لئے ہمیں گڑا گڑا کر اپنے گناہوں کی معافی مانگنی چاہیے ۔ صوبیہ خان نے کہا کہ آج پوری قوم پر کڑا وقت ہے اور آزمائش کی اس گھڑی میں ہمیں ایک دوسرے کو نظر انداز کرنے کی بجائے سہارا بننا چاہیے اور یہی انسانیت کی اصل معراج ہے ۔
لاہور( نیوزڈیسک)اداکارہ و میزبان شائستہ لودھی نے کہا ہے کہ شلوار قمیض میرا پسندیدہ لباس ہے اور میں گھر میں ہوں یا کسی بھی فنکشن میں جانا ہو تو شلوار قمیض کو ترجیح دیتی ہوں ۔ایک انٹر ویو میں شائستہ لودھی نے کہا کہ مجھے بچپن ... تفصیل
لاہور( نیوزڈیسک)اداکارہ مائرہ خان کی فلم '' سپر سٹار '' عید الفطر پر نجی ٹی وی سے آن ائیر کی جائے گی ۔ اداکارہ مائرہ خان کی مذکورہ فلم گزشتہ سال بڑی سکرین پر نمائش کے لئے پیش کی گئی تھی اور اب اسے عید الفطر ... تفصیل
لاہور( نیوزڈیسک) فلمسٹار ثنا نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے پھیلائو کی وجہ سے گھر سے نکلنے سے مکمل گریز کر رہی ہوں اور امسال عید الفطر کیلئے اپنی اور بچوں کیلئے کوئی خریداری نہیں کی ۔گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس ... تفصیل