لاہور(نیوزڈیسک)شوبز سر گرمیوں کا سلسلہ شروع ہونے کے بعد سینئر اداکار عدنان جیلانی نئی ڈرامہ سیریل کی ریکارڈنگ میں مصروف ہو گئے ۔ تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس اور لاک ڈائون کی وجہ سے کراچی میں گزشتہ دو ماہ سے شوبز سر گرمیاں بالکل معطل تھیں جس کی وجہ سے متعدد پراجیکٹ التواء کا شکار ہونے کی وجہ سے سینکڑوں اداکار گھروں تک محدود ہوگئے تھے۔ اب دوبارہ سے شوبز سر گرمیوں کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے اور اسی حوالے سے اداکار عدنان جیلانی نے گزشتہ روز ڈیفنس میں اپنی نئی ڈرامہ سیریل کی شوٹنگ میں حصہ لیا جس میں وہ ایک منفی کردار ادا کر رہے ہیں ۔ ڈرامے کا سپیل مسلسل تین روز تک جاری رہے گا۔
لاہور( نیوزڈیسک)اداکارہ و میزبان شائستہ لودھی نے کہا ہے کہ شلوار قمیض میرا پسندیدہ لباس ہے اور میں گھر میں ہوں یا کسی بھی فنکشن میں جانا ہو تو شلوار قمیض کو ترجیح دیتی ہوں ۔ایک انٹر ویو میں شائستہ لودھی نے کہا کہ مجھے بچپن ... تفصیل
لاہور( نیوزڈیسک)اداکارہ مائرہ خان کی فلم '' سپر سٹار '' عید الفطر پر نجی ٹی وی سے آن ائیر کی جائے گی ۔ اداکارہ مائرہ خان کی مذکورہ فلم گزشتہ سال بڑی سکرین پر نمائش کے لئے پیش کی گئی تھی اور اب اسے عید الفطر ... تفصیل
لاہور( نیوزڈیسک) فلمسٹار ثنا نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے پھیلائو کی وجہ سے گھر سے نکلنے سے مکمل گریز کر رہی ہوں اور امسال عید الفطر کیلئے اپنی اور بچوں کیلئے کوئی خریداری نہیں کی ۔گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس ... تفصیل