اسلام آباد(نیوزڈیسک) کورونا وائرس کی وجہ سے پاکستانی فلم سازوں کو نقصان کے ساتھ ساتھ عید الفطر پر ریلیز ہونے والی تمام پاکستانیوں فلموں کی نمائش کو روک دیا گیا ہے۔کورونا وائرس نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے جس کی وجہ سے جہاں پوری دنیا کی معیشت کو خطرہ ہے وہیں ہالی ووڈ، بالی ووڈ اور لالی ووڈ کی فلموں کے پروڈیوسرز کو بھی کروڑوں روپے ڈوب جانے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔عید الفطر پر ریلیز ہونے والی فواد خان اور ماہرہ خان کی فلم ”دی لیجنڈ آف مولا جٹ” کامیڈی رومانٹک فلم ”ٹچ بٹن” اس کے علاوہ راولپنڈی، اسلام آباد میں ر یلیز ہونے والی فلموں سمیت دیگر فلموں کو ریلیز نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ موجودہ صورتحال کے پیش نظر فلموں کی ریلیز کا اعلان حالات ٹھیک ہونے پر کیا جائے گا۔سینٹرل بورڈ آف فلم کے سینئر افسر کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے پوری دنیا کی فلم انڈسڑی کو نقصان ہوا ہے پاکستان میں بننے والی فلموں کی نمائش پر پابندی عائد ہے۔ مارچ کے مہینے میں فلموں کو سنسر سرٹیفکیٹس جاری کیے تھے۔ادارے کے تحت کمرشل اور نان کمرشل فلموں کو نمائش کی اجازت دی جاتی ہے وفاقی حکومت نے عوام کی حفاظت کے لئے سینما ہالز کو بند کردیا نئے ایس او پیز کے تحت جب حکومت اجازت دے گی تو ان فلموں کو نمائش کے لئے پیش کردیا جائے گا۔
لاہور( نیوزڈیسک)اداکارہ و میزبان شائستہ لودھی نے کہا ہے کہ شلوار قمیض میرا پسندیدہ لباس ہے اور میں گھر میں ہوں یا کسی بھی فنکشن میں جانا ہو تو شلوار قمیض کو ترجیح دیتی ہوں ۔ایک انٹر ویو میں شائستہ لودھی نے کہا کہ مجھے بچپن ... تفصیل
لاہور( نیوزڈیسک)اداکارہ مائرہ خان کی فلم '' سپر سٹار '' عید الفطر پر نجی ٹی وی سے آن ائیر کی جائے گی ۔ اداکارہ مائرہ خان کی مذکورہ فلم گزشتہ سال بڑی سکرین پر نمائش کے لئے پیش کی گئی تھی اور اب اسے عید الفطر ... تفصیل
لاہور( نیوزڈیسک) فلمسٹار ثنا نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے پھیلائو کی وجہ سے گھر سے نکلنے سے مکمل گریز کر رہی ہوں اور امسال عید الفطر کیلئے اپنی اور بچوں کیلئے کوئی خریداری نہیں کی ۔گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس ... تفصیل