لاہور( نیوزڈیسک)نامور اداکار احمدسفیان ہدایتکار مظہر معین کی ٹیلی فلم کی ریکارڈنگ میں حصہ لینے کیلئے لاہور سے کراچی پہنچ گئے ۔ احمد سفیان کا اپنے کیرئر میں کراچی میں بننے والا یہ پہلا پراجیکٹ ہوگا ۔ مذکورہ ٹیلی فلم عید الفطر پرپیش کی جائے گی ۔ احمد سفیان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ”قدوسی صاحب کی بیوہ ”پراجیکٹ دیکھ کرمظہر معین کا گرویدہ ہو گیا تھا اور میری شدید خواہش تھی کہ میں مظہر معین جیسے با صلاحیت ہدایتکار کے ساتھ کام کروں اور میری یہ خواہش پوری ہو گئی ۔ انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ مظہر معین کے ساتھ کام کر کے میری اداکاری میں مزید نکھار پیدا ہو گا اور مجھے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ میں ہدایتکار مظہر معین کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے مجھے اپنے پراجیکٹ کا حصہ بنایا ۔
لاہور( نیوزڈیسک)اداکارہ و میزبان شائستہ لودھی نے کہا ہے کہ شلوار قمیض میرا پسندیدہ لباس ہے اور میں گھر میں ہوں یا کسی بھی فنکشن میں جانا ہو تو شلوار قمیض کو ترجیح دیتی ہوں ۔ایک انٹر ویو میں شائستہ لودھی نے کہا کہ مجھے بچپن ... تفصیل
لاہور( نیوزڈیسک)اداکارہ مائرہ خان کی فلم '' سپر سٹار '' عید الفطر پر نجی ٹی وی سے آن ائیر کی جائے گی ۔ اداکارہ مائرہ خان کی مذکورہ فلم گزشتہ سال بڑی سکرین پر نمائش کے لئے پیش کی گئی تھی اور اب اسے عید الفطر ... تفصیل
لاہور( نیوزڈیسک) فلمسٹار ثنا نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے پھیلائو کی وجہ سے گھر سے نکلنے سے مکمل گریز کر رہی ہوں اور امسال عید الفطر کیلئے اپنی اور بچوں کیلئے کوئی خریداری نہیں کی ۔گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس ... تفصیل