کراچی(نیوزڈیسک) مایہ ناز اداکارعدنان صدیقی کی فلیوٹ بجانے کی وڈیو تو خوب وائرل ہوئی تھی اب انہوں نے پیانو بجا کر مداحوں کو خوش کردیا ہے۔ڈرامہ انڈسٹری کے بہترین اداکارعدنان صدیقی اپنی باصلاحیت اداکاری سے تو مشہور ہیں ہی لیکن کچھ عرصے قبل جب اداکار نے فلیوٹ بجائی تو ان کے مداح اور بھی ان کے گرویدہ ہوگئے۔اب بات صرف فلیوٹ تک نہیں رہی بلکہ عدنان صدیقی پیانو بھی بہترین انداز میں بجاتے ہیں۔ عدنان صدیقی نے انسٹاگرام پرلکھا کہ جب وہ کسی بھی میوزیکل آلہ کو دیکھتے ہیں تو ان کے لیے خود کو روکنا مشکل ہوجاتا ہے۔اداکار نے کہا کہ پیانو بھی میرا پسندید میوزیکل آلہ ہے۔ پیانو بالکل زندگی کی مانند ہے جہاں ہم اکثرصحیح ‘پیانو کی’ تلاش کرتے ہیں تو کبھی اچھی دھن نہیں بن پاتی لیکن پھربھی ہم اسے بجاتے چلے جاتے ہیں۔
لاہور( نیوزڈیسک)اداکارہ و میزبان شائستہ لودھی نے کہا ہے کہ شلوار قمیض میرا پسندیدہ لباس ہے اور میں گھر میں ہوں یا کسی بھی فنکشن میں جانا ہو تو شلوار قمیض کو ترجیح دیتی ہوں ۔ایک انٹر ویو میں شائستہ لودھی نے کہا کہ مجھے بچپن ... تفصیل
لاہور( نیوزڈیسک)اداکارہ مائرہ خان کی فلم '' سپر سٹار '' عید الفطر پر نجی ٹی وی سے آن ائیر کی جائے گی ۔ اداکارہ مائرہ خان کی مذکورہ فلم گزشتہ سال بڑی سکرین پر نمائش کے لئے پیش کی گئی تھی اور اب اسے عید الفطر ... تفصیل
لاہور( نیوزڈیسک) فلمسٹار ثنا نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے پھیلائو کی وجہ سے گھر سے نکلنے سے مکمل گریز کر رہی ہوں اور امسال عید الفطر کیلئے اپنی اور بچوں کیلئے کوئی خریداری نہیں کی ۔گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس ... تفصیل