حکومت کا سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کے خاتمے کیلئے اوپن بیلٹ کا فیصلہ
جی 20 سے پاکستان کو قرضوں کی ادائیگی میں 2 ارب ڈالر سے زائد ریلیف ملنے کا امکان
سعودی عرب میں کوڑے مارنے کی سزا کو باضابطہ ختم کردیا گیا
سٹیزن پورٹل سے شہری غیر مطمئن، وزیراعظم کا اداروں کیخلاف تحقیقات کا حکم
کورونا نے پی ٹی آئی کی رکن اسمبلی شاہین رضا کی جان لے لی
ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو کورونا وباء سے بچاؤ کیلئے 30 کروڑ ڈالر کا قرض فراہم کر دیا
حکومت بلوچستان نے اسمارٹ لاک ڈاؤن میں 2 جون تک توسیع کردی
پاکستان میں 2 ماہ بعد ریلوے آپریشن بحال کر دیا گیا
کرونا وبا،ملک میں 1ہزار سے زائد اموات،مریضو ں کی تعداد47ہزار سے تجاوز کر گئی،13ہزار سے زائدصحتیاب
تازہ تر ین

پشاور ہاکی کپ پشاور کے لالہ ایوب ہاکی سٹیڈیم میں شروع ہوگیا

پشاور(سپورٹس ڈیسک)پشاور ہاکی کپ پشاور کے لالہ ایوب ہاکی سٹیڈیم میں شروع ہوگیا ،افتتاحی روز پشاور ریڈ نے ایئر فورس کو دو ایک جبکہ ماری پیٹرولیم ڈیپارٹمنٹ نے پشاور گرین کو تین ایک سے شکست دیدی ، پاکستان ہاکی فیڈریشن کے نائب صدر اور صوبائی ہاکی ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد سعید خان نے باقاعدہ طور پر مقابلوں کا افتتاح کیاان کے ہمراہ خیبرپختونخوا ہاکی ایسوسی ایشن کے صدر سید ظاہر شاہ ‘سیکرٹری جنرل حاجی ہدایت اللہ خان‘ سابق اولمپئن منظور الحسن ‘انٹرنیشنل کوچز سید ضیاء الرحمان بنوری‘یاسر اسلام سمیت دیگر شخصیات بھی موجود تھیں‘افتتاحی میچ میں پشاور ریڈ نے پاکستان ائرفورس کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دی ‘پشاور ریڈ کی طرف سے پہلا گول پینتیسویں منٹ میں زاہد نے سکور کیا ‘پاکستان ائرفورس کی طرف سے شبہاز نے 48 ویں منٹ میں پنلٹی سٹروک کے ذریعے گول کرکے میچ برابر کر دیا ‘پشاور ریڈ نے حملے جاری رکھے جس کے نتیجے میں 58 ویں منٹ میں پشاور ریڈ کے جنید نے گول کرکے ٹیم کو برتری دلوائی جو آخر تک برقرار رہی ‘دوسرا میچ ماری پیٹرولیم ڈیپارٹمنٹ اور پشاور گرین کے مابین کھیلاگیا .

جس میں ماری پیٹرولیم ڈیپارٹمنٹ نے تین ایک سے کامیابی حاصل کی ، پشاور گرین کی طرف سے پہلا گول گیارویں منٹ میں جبران نے کیا جس کو 13 ویں منٹ میں ماری پیٹرولیم کی طرف سے عیسیٰ نے برابر کیا ، 26 ویں منٹ میں عبداﷲ جبکہ 36 ویں منٹ میں افراز نے فیلڈ گول کرکے میچ میں تین ایک سے کامیابی حاصل کی۔آج شیڈول کے مطابق اٹھارہ اکتوبر کو دوپہر ڈیڑھ بجے پشاور ریڈ اور پشاور گرین کی ٹیموں کے درمیان میچ ہوگا ‘ سہ پہر تین بجے پی اے ایف اور ماری پٹرولیم کے درمیان مقابلہ ہوگا ‘ کل انیس اکتوبر کو دوپہر دو بجے پی اے ایف اور پشاور گرین کی ٹیمیں کے درمیان ٹاکرا ہوگا ‘ سہ پہر ساڑھے تین بجے ماری پٹرولیم اور پشاور ریڈ کی ٹیمیں مد مقابل ہوں گی۔خیبرپختونخوا ہاکی ایسوسی ایشن کے صدر سید ظاہر شاہ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ مقابلے سنگل لیگ کی بنیاد پر کھیلے جارہے ہیں جس میں پاکستان ائرفورس ‘پشاور ریڈ‘پشاور گرین اور ماری پیٹرولیم کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں

مزید خبر یں

لاہور (نیوزڈیسک) قومی کرکٹر عمر اکمل نے میچ فکسنگ کی پیشکش سے متعلق ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے کیس میں تین سال کی پابندی کی سزا کے خلاف اپیل دائر کردی۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)اینٹی کرپشن کوڈ کے تحت عمر اکمل کو دو مختلف ... تفصیل

کراچی (نیوزڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی بیٹی اسمارہ 8 برس کی ہوگئیں ، شاہد آفریدی کے مداحوں کی بڑی تعداد اسمارہ کو سالگرہ کی مبارکباد دی ۔اسمارہ کو سالگرہ کی مبارکباد دینے والوں کی تعداد اتنی زیادہ ہے کہ سوشل میڈیا بالخصوص ... تفصیل

لاہور (نیوزڈیسک)پاکستان کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے کہا ہے کہ سچن ٹنڈولکر اور ویرات کوہلی کا موازنہ درست نہیں، اگر سابق بیٹسمین اس وقت کرکٹ کھیلتے تو ایک لاکھ 30 ہزار رنز اسکور کرسکتے تھے۔یاد رہے کہ ٹنڈولکر نے اپنے کیریئر میں 34 ہزار ... تفصیل