حکومت کا سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کے خاتمے کیلئے اوپن بیلٹ کا فیصلہ
جی 20 سے پاکستان کو قرضوں کی ادائیگی میں 2 ارب ڈالر سے زائد ریلیف ملنے کا امکان
سعودی عرب میں کوڑے مارنے کی سزا کو باضابطہ ختم کردیا گیا
سٹیزن پورٹل سے شہری غیر مطمئن، وزیراعظم کا اداروں کیخلاف تحقیقات کا حکم
کورونا نے پی ٹی آئی کی رکن اسمبلی شاہین رضا کی جان لے لی
ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو کورونا وباء سے بچاؤ کیلئے 30 کروڑ ڈالر کا قرض فراہم کر دیا
حکومت بلوچستان نے اسمارٹ لاک ڈاؤن میں 2 جون تک توسیع کردی
پاکستان میں 2 ماہ بعد ریلوے آپریشن بحال کر دیا گیا
کرونا وبا،ملک میں 1ہزار سے زائد اموات،مریضو ں کی تعداد47ہزار سے تجاوز کر گئی،13ہزار سے زائدصحتیاب
تازہ تر ین

وزیراعظم ہاکی فیڈریشن کے عہدیداروں کو فوری برطرف کریں ٗشکیل عباسی

اسلام آباد (سپورٹس ڈیسکک)قومی ہاکی ٹیم کے سابق کپتان اولمپیئن شکیل عباسی نے وزیراعظم عمران خان سے موجودہ ہاکی فیڈریشن کو فوری طور پر برطرف کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ایک انٹرویومیں شکیل عباسی نے کہا کہ قومی کھیل ہاکی کے ساتھ اب مذاق بند ہونا چاہیے، موجودہ ہاکی فیدریشن کا وقت اب ختم ہو گیا اور حکومت نے فنڈز روک کر فیڈریشن کو واضح پیغام دیا ہے کہ اب وہ انہیں مزید برداشت کرنے کے موڈ میں نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن بریگیڈئیر (ر) خالد سجاد کھوکھر اور سیکریٹری اولمپیئن شہباز سینئر عزت سے استعفیٰ دے کر گھر چلے جائیں اور نئی مینجمنٹ کو کام کرنے کا موقع دیں۔ایشین گیمز 2010ء کے گولڈ میڈلسٹ اولمپئین شکیل عباسی کا کہنا تھا کہ موجودہ ہاکی فیڈریشن نے قومی کھیل کا جنازہ نکال دیا ہے، ان کے پاس کھلاڑیوں کو ڈیلی الاؤنس دینے کے پیسے نہیں اور اب یہ ورلڈ کپ میں جانے کے لئے بھیک مانگ رہے ہیں۔سابق کپتان قومی ٹیم نے کہا کہ یہ اْن کا قصور ہے کیوں انہوں نے ورلڈ کپ کیلئے رقم بچا کر نہیں رکھی،کیوں جونیئر ٹیم کو کینیڈا بھیج کر پیسہ لٹایا۔شکیل عباسی نے کہا کہ قومی کھیل کا یہی حال رہا تو یہ کھیل صرف کتابوں تک محدود رہ جائے گا، فیڈریشن صرف دلاسے دیتی ہے اور کھلاڑی بیچارے ڈیلی الاؤنس کا ہی رونا روتے دکھائی دیتے ہیں ٗ اعلیٰ عہدیداران عیاشی کر کے گھر چلے جاتے ہیں۔سابق کپتان نے کہا کہ موجودہ فیڈریشن ہر جمعے کو نیا کوچ تبدیل کر دیتی ہے، اس طرح تھوڑا ہی ہاکی کے کھیل میں ہم اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کر سکیں گے۔انہوں نے کہا کہ بھارت سے لوگ انہیں فون کر کے پوچھ رہے ہیں کہ یہ آپ کے ہاکی میں کیا چل رہا ہے، البتہ میں اْن سے بات نہیں کرنا چاہتا کیوں کہ اب بھی میں سمجھتا ہوں کہ وہ ہمارے برابر کے نہیں، لیکن افسوس ہوتا ہے کہ موجودہ فیڈریشن کے ساتھ ہم انہیں ایک بار بھی ہرا نہیں سکے۔اولمپیئن شہباز سینئر کے بطور سیکریٹری کام کرنے پر بات کرتے ہوئے شکیل عباسی نے کہا کہ سابق کپتان نے ہاکی کھلاڑی کی حیثیت سے جو نام بنایا اب بطور سیکریٹری انہوں نے سب مٹی میں ملا دیا ہے۔اولمپیئن دانش کلیم پر کڑی تنقید کرتے ہوئے شکیل عباسی نے کہا کہ لگتا ہے چند دن پہلے ہاکی فیڈریشن پر تنقید کرنے والے دانش کلیم کی فیڈریشن کے ساتھ ڈیل ہو گئی ہے۔

مزید خبر یں

لاہور (نیوزڈیسک) قومی کرکٹر عمر اکمل نے میچ فکسنگ کی پیشکش سے متعلق ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے کیس میں تین سال کی پابندی کی سزا کے خلاف اپیل دائر کردی۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)اینٹی کرپشن کوڈ کے تحت عمر اکمل کو دو مختلف ... تفصیل

کراچی (نیوزڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی بیٹی اسمارہ 8 برس کی ہوگئیں ، شاہد آفریدی کے مداحوں کی بڑی تعداد اسمارہ کو سالگرہ کی مبارکباد دی ۔اسمارہ کو سالگرہ کی مبارکباد دینے والوں کی تعداد اتنی زیادہ ہے کہ سوشل میڈیا بالخصوص ... تفصیل

لاہور (نیوزڈیسک)پاکستان کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے کہا ہے کہ سچن ٹنڈولکر اور ویرات کوہلی کا موازنہ درست نہیں، اگر سابق بیٹسمین اس وقت کرکٹ کھیلتے تو ایک لاکھ 30 ہزار رنز اسکور کرسکتے تھے۔یاد رہے کہ ٹنڈولکر نے اپنے کیریئر میں 34 ہزار ... تفصیل