لورالائی میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن ،کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا اہم کمانڈر 4ساتھیوں سمیت ہلاک              حکومت کا شہبازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کےفیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ              وزیر پٹرولیم نے گیس کی قیمتوں میں مزید اضافے کا عندیہ دے دیا              پاکستان نے غیرملکی سیاحوں کے ویزے کیلئے این اوسی کی شرط ختم کردی              منی لانڈرنگ کیس منتقلی کیخلاف اپیل، آصف زرداری کو جواب الجواب جمع کرانے کا حکم              لاہور ہائیکورٹ کا شہباز شریف کا نام ای سی ایل سے خارج کر نے کا حکم              سپریم کورٹ نے نواز شریف کی درخواست ضمانت منظور کر لی       
تازہ تر ین

پاکستانی ٹیم کو دورہ جنوبی افریقہ سے قبل ناقابل یقین جھٹکا ، شائقین میں تشویش کی لہر دوڑ گئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) دورہ جنوبی افریقہ سے پہلے پاکستانی ٹیم کو دوسرا جھٹکا لگ گیا، فاسٹ بولر محمد عباس کے بعد اوپنر فخر زمان بھی ان فٹ ہوگئے، محمد عباس کی جگہ ،محمد عامر کی واپسی کا امکان ہے , دورہ جنوبی افریقہ سے قبل قومی ٹیم کو انجری مسائل کا سامنا ہے، فاسٹ بولر محمد عباس کے بعد اب اوپننگ بیٹسمین فخر زمان بھی گھٹنے کی انجری کا شکار ہوکر ان فٹ ہوگئے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق فخر زمان تین سے پانچ ہفتوں تک کھیل سے دور ہوسکتے ہیں ایسے میں اوپننگ بیٹسمین کی جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں شرکت مشکوک ہوگئی ہے۔موجودہ صورتحال کے بعد نیوزی لینڈ اے کے خلاف سنچری بنانے والے شان مسعود کی واپسی کا امکان ہے، اس حوالے سے پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد عباس کی جگہ فاسٹ بولر محمد عامر کو اسکواڈ میں شامل کیا جائے گا۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہے اور فیصلہ کن ٹیسٹ تین دسمبر سے ابوظہبی میں کھیلا جائے گا۔یاد رہے کہ قومی ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عباس کندھے کی انجری کا شکار ہوکر آخری ٹیسٹ سے باہر ہوگئے ہیں، عباس کے اسکین کی رپورٹ تسلی بخش نہیں آئی ہے، وہ ایک سے چار ماہ تک کرکٹ سے دور ہوسکتے ہیں۔ان کی جگہ شاہین شاہ آفریدی کو ٹیسٹ کیپ دئیے جانے کا امکان ہے، محمد عباس دبئی ٹیسٹ میں فیلڈنگ کے دوران انجری کا شکار ہوئے تھے۔

مزید خبر یں

دبئی(نیوز ڈیسک)ٹوئنٹی 20 میں کرکٹ پاکستانی حکمرانی بدستور قائم ،بیٹنگ میں بابر اعظم کی ٹاپ پوزیشن برقرار ۔تفصیلات کے مطابق ٹاپ پر پاکستان کو قریب ترین حریف بھارت پر 13 پوائنٹس کی برتری حاصل ہے۔ بیٹنگ میں بابر اعظم بدستور نمبرون پوزیشن پر فائز جبکہ فخر ... تفصیل

ابو ظہبی(نیوز ڈیسک )پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پانچ ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا میچ(کل) بدھ 27مارچ کو ابو ظہبی میں کھیلا جائیگا ،میچ پاکستانی وقت کے مطابق سہ پہر چار بجے شروع ہوگا ، آسٹریلوی ٹیم کو پانچ میچوں کی ... تفصیل

ابو ظہبی (نیوز ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے بلے باز محمد رضوان نے کہا ہے کہ آسٹریلیا کے خلاف ابتدائی دو میچوں میں مسلسل ناکامیوں کے باعث ٹیم کے حوصلے پست نہیں ہوئے، تیسرا میچ جیت کر سیریز میں کم بیک کرینگے ۔ میڈیا سے بات چیت ... تفصیل