پاکستان نے غیرملکی سیاحوں کے ویزے کیلئے این اوسی کی شرط ختم کردی              منی لانڈرنگ کیس منتقلی کیخلاف اپیل، آصف زرداری کو جواب الجواب جمع کرانے کا حکم              لاہور ہائیکورٹ کا شہباز شریف کا نام ای سی ایل سے خارج کر نے کا حکم              سپریم کورٹ نے نواز شریف کی درخواست ضمانت منظور کر لی       
تازہ تر ین

شاہد آفریدی پر قسمت کی دیوی مہربان ، مداحوں کیلئے بھی شاندار خبر آگئی

اسلام آباد(نیو زڈیسک)شاہد آفریدی کی شاندار کارکردگی کے باعث پختونز نے ٹی ٹین لیگ کے فائنل میں جگہ بنا دی جبکہ ناردرن واریئرز نے میراٹھا عربینز کو شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔شارجہ میں ٹی ٹین لیگ کے فائنل کے لیے کوالیفائر فائنل میچ پختونز اور ناردرن واریئرز کے درمیان ہوا جہاں ناردرن ویریئرز نے ٹاس جیت کر پختونز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔پختونز کی جانب سے آندرے فلیچر اور کیمرون ڈیل پورٹ نے مایوس کن آغاز کیا تاہم کپتان شاہد آفریدی نے بہترین اننگز سے ٹیم کی جیت کی بنیاد رکھی۔فلیچر صرف 5 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، 45 رنز پر فلیچر بھی 14 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے تاہم شفیق اللہ نے 10 گیندوں پر 22 رنز بنا کر ٹیم کو سہارا دیا تاہم کولن انگرزم 11 رنز بنا کر آؤٹ ہونے والے تیسرے بلے باز تھے۔شفیق اللہ کے بعد آخری آؤٹ ہونے والے بلے باز لیام ڈاسن تھے جنہوں نے 2 چھکوں کی مدد سے 15 رنز بنائے۔کپتان شاہد آفریدی مشکل وقت میں جارحانہ بیٹنگ سے ٹیم کو جیت کی راہ پر گامزن کردیا اور صرف 17 گیندوں پر 3 چوکوں اور 7 چھکوں کی مدد سے ناقابل شکست 59 رنز بنائے۔ناردرن کی جانب سے ولجوئین نے سب سے زیادہ 3 وکٹیں حاصل کیں۔ہدف کے تعاقب میں ناردرن واریئرز نے ویسٹ انڈیز سے تعلق رکھنے والے ریون رسل کی جارحانہ بلے بازی کی مدد سے اچھی کارکردگی دکھائی لیکن میچ میں کامیابی حاصل نہ کرسکی۔لینڈل سمنز نے 24 رنز بنائے ان کے علاوہ کوئی اور بلے باز پاول کا ساتھ نہ دے سکے اور دوہرے ہندسے کو بھی عبور نہ کرپائے۔پاول نے 35 گیندوں پر 4 چوکوں اور 9 چھکوں کی مدد سے 80 رنز بنائے۔ناردرن واریئرز نے مقررہ 10 اوورز میں 4 وکٹوں پر 122 رنز بنائے اور میچ میں 13 رنز سے شکست ہوئی۔شاہد آفریدی کو اچھی کارکردگی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا

مزید خبر یں

شارجہ(نیو ز ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے آل راونڈر فہیم اشرف آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز کے بقیہ میچوں سے باہر ہوگئے۔پی سی بی کے مطابق ورلڈکپ کے تناظر میں اہم کھلاڑیوں کو آرام دینے کی پالیسی کے تحت آل راونڈ فہیم اشرف کو آسٹریلیا ... تفصیل

ونڈ ہوئیک(نیوز ڈیسک)نائیجیریا نے پہلی بارآئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ 2020 میں جگہ بناکر نئی تاریخ رقم کردی۔نمیبیا میں کھیلے گئے کوالیفائنگ ٹورنامنٹ کے فائنل میں اس نے سیری الیون کو 2 وکٹ سے شکست دی، 139 رنز ہدف کے تعاقب میں ایک موقع ... تفصیل

ایمسٹر ڈیم (نیوز ڈیسک)یورپین چمپئن کوالیفائرز میں جرمنی نے ہالینڈ کو دو کے مقابلے میں تین گول سے شکست دیدی ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق یورپین چمین کوالیفائرز میں جرمنی نے ہالینڈ کو دو کے مقابلے میں تین گول سے ہرادیا، شولز نے آخری لمحات میں ... تفصیل