برطانیہ ، پاکستانی ہائی کمیشن نے برطانوی شہریوں کیلئے ای ویزا کا اجراءشروع کر دیا              حکومت سندھ نے ایک بارپھرسرکاری ملازمتوں پرپابندی عائد کردی              مفتی تقی عثمانی حملہ: 6 افراد کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج              پشاور بس منصوبے کا افتتاح غیر معینہ مدت تک ملتوی              سابق وزیر اعظم شوکت عزیز کے وارنٹ گرفتار ی جاری              صدر ٹرمپ اور اتحادی افواج کا شام سے داعش کے مکمل خاتمے کا اعلان              ڈیم فنڈ: کینیڈا میں عمران خان کے دستخط شدہ 2 بلے 65 ہزار ڈالرز میں نیلام              یوم پاکستان ،مسلح افواج کی شاندار پریڈ ،ٹینکوں اور میزائلوں کی نمائش ،جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کا شاندار کرتب دکھا کر پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ              بھارت نے یسین ملک کی جماعت جموں کشمیر لبریشن فرنٹ پر پابندی لگادی       
تازہ تر ین

کرکٹر آصف کی گاڑی کو حادثہ کیسے پیش آیا ؟ غنی شاہدکا بیان بھی سامنے آگیا ،جان کر آپ دنگ رہ جائینگے

اسلام آباد(نیو زڈیسک) فاسٹ باؤلر محمد آصف کی گاڑی کو گذشتہ رات حادثہ پیش آیا، ٹریفک حادثے کے نتیجے میں محمد آصف ، ان کی اہلیہ اور بچوں کو البتہ چوٹیں لگنے پر انہیں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ اس ٹریفک حادثے سے متعلق اب عینی شاہد کلا بیان بھی سامنے آگیا ہے۔ عینی شاہد کا کہنا ہے کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔تیز رفتار کار کی وجہ سے محمد آصف کی گاڑی فٹ پاتھ پر چڑھ گئی تھی۔ یاد رہے کہ گذشتہ رات لاہور کے علاقہ ڈیفنس فیز ون میں سابق کرکٹر اور فاست باؤلر محمود آصف اپنے خاندان کے ہمراہ جارہے تھے کہ اچانک ان کی گاڑی فٹ پاتھ پر چڑھ گئی۔ حادثے میں محمد آصف کی اہلیہ ، بچے اور وہ خود محفوظ رہے تاہم انہیں سر پر معمولی چوٹیں آئیں جس پر انہیں طبی امداد کے لیے فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔محمد آصف کا کہنا تھا کہ تیز رفتار کار سے بچتے ہوئے میری گاڑی فٹ پاتھ پر چڑھ گئی لیکن شکر ہے بچت ہوگئی۔ اہلیہ اور بچیوں کا سی ٹی اسکین کروادیا ہے۔ اللہ نے ہماری جان بچائی ہے اور ہمیں محفوظ رکھا۔ اہلیہ اور بچیوں کی حالت بھی اب خطرے سے باہر ہے۔یاد رہے کہ محمد آصف پاکستان 23 ٹیسٹ، 38 ون ڈے اور 11 ٹی ٹوئنٹی میچز میں پاکستان کی نمائندگی کرچکے ہیں۔ انہیں بدنام زمانہ سپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں ملوث ہونے پر سزا کا سامنا بھی کرنا پڑا۔

مزید خبر یں

میڈرڈ (نیوز ڈیسک)ارجنٹینا کے لیونل میسی اور پرتگال کے کرسٹیانو رونالڈو فیفا ورلڈ کپ 2018 کے بعد پہلی مرتبہ اپنی قومی ٹیم کی جانب سے کھیلیں گے۔غیر ملکی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق لیونل میسی 29 مارچ کو میڈرڈ میں وینیزویلا کے خلاف دوستانہ میچ ... تفصیل

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام جاری پہلی اسلام آباد مریڈین فٹ بال سپرلیگ میں راوی کلب نے سی ڈی اے کلب کو ایک سخت مقابلے کے بعد 1-0 گول سے ہرادیا۔ اس موقع پر ایم سی آئی کے ڈائریکٹر ... تفصیل

شارجہ(نیوز ڈیسک )پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پانچ ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ(کل)24مارچ کو کھیلا جائیگا ،میچ پاکستانی وقت کے مطابق سہ پہر چار بجے شروع ہوگا ، آسٹریلوی ٹیم کو پانچ میچوں کی سیریز میں 1-0کی برتری حاصل ہے ... تفصیل