محکمہ داخلہ نے مریم نواز ،ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کو نواز شریف سے ملاقات کی اجازت دیدی              یوم پاکستان پریڈ ،چار گھنٹے کیلئے اسلام آباد کی فضائی حدود بند کرنے کا فیصلہ              ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو قدرتی آفات سے بچاوکیلئے 15 کروڑ روپے کی گرانٹ فراہم کردی              بلاول بھٹو کوغداروطن قراردینے کے مطالبے کی قرارداد جمع              مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے بچے سمیت 7 کشمیری شہید              مريم نواز کی کل جيل کے باہر دھرنا دينے کی دھمکی              کر اچی:مفتی تقی عثمانی کے قافلے پر فائرنگ ،2افراد جاں بحق              پاکستان پیپلز پارٹی کا نیشنل ایکشن پلان پر حکومتی بریفنگ کے بائیکاٹ کا فیصلہ              اٹک میں گھر کی چھت گرنے سے 6افراد جا ں بحق       
تازہ تر ین

یاسر شاہ نے سب کو پیچھےچھوڑ دیا ، کتنے وکٹیں حاصل کرچکے ؟ 82سال پرانے عالمی ریکارڈ سے 2شکار دور، بھارت کو مرچیں لگ گئیں

اسلام آباد(نیو زڈیسک)قومی ٹیم کے لیگ سپنر یاسر شاہ ٹیسٹ وکٹوں کی تیز ترین ڈبل سنچری کے عالمی ریکارڈ سے محض دو وکٹیں دور رہ گئے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین تین ٹیسٹ میچز کی سیریز 1-1سے برابر ہوگئی ہے اور پاکستان کے پچھلے کئی میچز سے ٹاپ سپنر یاسر شاہ کی پرانی فارم ایک بار پھر بحال ہوگئی ہے۔32سالہ یاسر شاہ نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میں اب تک تین وکٹیں اپنے نام کرچکے ہیں اور اپنے 33ویں ٹیسٹ میں اپنی وکٹوں کی تعداد198کرلی ہے اور ان کی وکٹیں حاصل کرنے کی اوسط 27.93 ہے۔یاسر شاہ اب تک 3 مین آف دی میچز جبکہ 4 مین آف دی سیریز کا ایوارڈ بھی حاصل کر چکے ہیں۔اب پاکستان کے بہترین لیگ سپنر کو ایک اور ریکارڈ توڑنے کا چیلنج درپیش ہے جس کے لئے ان کے پاس 3 میچز باقی ہیں جس میں یاسر شاہ کو2 وکٹیں درکار ہیں۔اگر یاسر شاہ اپنے اگلے2 ٹیسٹ میچز میں 5 وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب ہو جاتے ہیں تو وہ تیز ترین 200 وکٹیں حاصل کرنے کا 82 سال پرانا ریکارڈ توڑ ڈالیں گے۔اس سے پہلے یہ ریکارڈ آسٹریلیا کے کلیری گریمٹ کے پاس ہے جنہوں نے1936ءمیں 36 ٹیسٹ میچز میں 200 وکٹیں حاصل کر کے یہ ریکارڈ قائم کیا تھا۔اگلے 3 ٹیسٹ میچز میں یاسر شاہ نے ایک ٹیسٹ نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلنا ہے جب کہ اس کے بعد تین ٹیسٹ میچز جنوبی افریقہ کے خلاف دسمبر اور جنوری میں کھیلے جائیں گے۔32سالہ یاسر شاہ اگرتیسرے ٹیسٹ میچ میں یہ کارنامہ سر انجام نہیں دے پاتے تو اگلے تین ٹیسٹ میچز میں 200 وکٹیں حاصل کرنے کی صورت میں بھی وہ یہ 82 سال پرانا ریکارڈ برابر کر دیں گے۔یاد رہے کہ اب تک پہلے نمبر پر آسٹریلیا کے کلیری گریمٹ جب کہ دوسرے نمبر پر بھارت کے آف سپنر روی چندرن ایشون ہیں جنہوں نے 37 میچز میں 200 وکٹیں مکمل کی تھیں۔لیجنڈری قومی فاسٹ باؤلر وقار یونس نے38میچز میں 200شکار مکمل کیے تھے۔

مزید خبر یں

لندن (نیوز ڈیسک)انگلش کاونٹی کھیلنے والے نوجوان بلے باز ول جیک نے 25 گیندوں پر سنچری جڑ کر سب کو حیران کر دیا۔سرے کاونٹی کی جانب سے کھیلنے والے نوجوان بلے باز ول جیک نے لنکا شائر کے خلاف کھیلتے ہوئے 25 گیندوں پر دھواں دھار ... تفصیل

ابو ظہبی (نیوز ڈیسک)اسپیشل اولمپکس ورلڈ سمر گیمز 2019 کا اختتام ہوگیا جہاں پاکستانی کھلاڑیوں نے 18 سونے، 28 چاندی اور 15 کانسی کے تمغے جیتے۔ابوظہبی میں منعقدہ ایک ہفتہ طویل کھیلوں میں پاکستان کی جانب سے 92 کھلاڑیوں نے 10 کھیلوں میں شرکت کی۔26 سالہ ... تفصیل

نئی دہلی (نیوز ڈیسک)بھارت کے سابق ٹیسٹ کرکٹر گوتم گھمبیر نے انتہاپسند جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔امکان ہے کہ گوتم گھمبیر بھارت کے آئندہ انتخابات میں نئی دہلی کی سات نشستوں میں سے کسی ایک پر بی جے ... تفصیل