دفترخارجہ کانیوزی لینڈ سانحے میں شہید ہونے والے 4 افراد کے ورثا کے لئے ویزہ کی سہولت کا اعلان              پیپلزپارٹی نے رابطہ عوام مہم شروع کرنے کا اعلان کردیا              سابق وفاقی وزیر کامران مائیکل پر سفری پابندی عائد              سینیٹ کمیٹی: سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان میں آنے والے اخراجات کی تفصیلات طلب              سانحہ نیوزی لینڈ : شہید پاکستانیوں کی تعداد 6 ہوگئی              پاک فوج نے بھارت کاجاسوس ڈرون مار گرایا              شیخ رشید کا وزیر اعظم کی جانب سے مزدوروں کےلئے تین ، تین ہزار روپے انعام کا اعلان              کرائسٹ چرچ مساجد پر حملہ کرنے والا انتہا پسند عدالت میں پیش،قتل کا الزام عائد              آصف زرداری نے میگا منی لانڈرنگ کیس کی اسلام آباد منتقلی کا فیصلہ چیلنج کردیا       
تازہ تر ین

ٹنڈولکر کے بیٹے پاکستانی فاسٹ بولر کےمداح نکلے ، بولنگ ایکشن ہی چرالیا

اسلام آباد(نیو زڈیسک)دنیائے کرکٹ کے عظیم کرکٹر سچن ٹنڈولکر کے بیٹے ارجن ٹنڈولکر پاکستانی فاسٹ بولر وہاب ریاض کے ایسے مداح نکلے کہ ان کا بولنگ ایکشن ہی چرالیا۔ان دنوں ارجن ٹنڈولکر کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر بہت وائرل ہو رہا ہے جس میں وہ نیٹ پر بولنگ پریکٹس کرتے نظر آرہے ہیں۔اس ویڈیو کی خاص بات خاص یہ ہے کہ ارجن ٹنڈولکر اپنے بولنگ ایکشن میں پاکستانی فاسٹ بولر وہاب ریاض کی طرح دوڑتے ہوئے نظر آرہے ہیں اور انہیں کی طرح جمپ کرکے بال کروا رہے ہیں۔ارجن ٹنڈولکر کے اس ایکشن کو سوشل میڈیا پر وہاب ریاض کے مداحوں نے پہچان لیا، تاہم انہوں نے ٹنڈولکر جونیئر کی پذیرائی بھی کی ۔واضح رہے کہ ارجن ٹنڈولکر ایک آل راؤنڈر کے طور پر ابھر کر سامنے آرہے ہیں ، وہ حال ہی میں انڈر 19 ٹیم کے ساتھ سری لنکا کے دورے پر بھی گئے تھے تاہم وہاں ان کی کارکردگی متاثر کن نہ رہی ۔اس کے علاوہ بہار ٹرافی میں دہلی کے خلاف میچ میں ارجن نے 5 وکٹ حاصل کیے تھے ، جبکہ وینو مانڈکر ٹرافی میں بھی ارجن ٹنڈولکر نے اپنی تباہ کن بولنگ سے گجرات کے 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھا کر ممبئی کی جیت میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

مزید خبر یں

کراچی(نیوز ڈیسک)پاکستان سپرلیگ(پی ایس ایل)سیزن فور کے فائنل میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو 8وکٹوں سے باآسانی شکست دے کر پی ایس ایل کا ٹائٹل پہلی مرتبہ اپنے نام کرلیا،محمدحسنین کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا،سرفراز الیون کی اننگز کی خاص ... تفصیل

کر اچی (نیوز ڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل ) کا فائنل کل اتوار 17مارچ کو کر اچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان کھیلا جائیگا ۔پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل 4) کی ٹرافی کی رونمائی نیشنل اسٹیڈیم ... تفصیل

کراچی (نیوز ڈیسک)اسپین کی قومی فٹبال ٹیم اور مشہور کلب بارسلونا کے لیجنڈری فٹبالر کارلوس پیول کراچی پہنچ گئے۔ہسپانوی کھلاڑی اور بارسلونا کے سابق کپتان کارلس پیول کراچی پہنچ گئے، اسٹار فٹبالر کراچی میں ورلڈ ساکراسٹارز کے میچز کی پروموشن کریں گے۔کارلوس پیول ورلڈ سوکر ز ... تفصیل