لورالائی میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن ،کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا اہم کمانڈر 4ساتھیوں سمیت ہلاک              حکومت کا شہبازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کےفیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ              وزیر پٹرولیم نے گیس کی قیمتوں میں مزید اضافے کا عندیہ دے دیا              پاکستان نے غیرملکی سیاحوں کے ویزے کیلئے این اوسی کی شرط ختم کردی              منی لانڈرنگ کیس منتقلی کیخلاف اپیل، آصف زرداری کو جواب الجواب جمع کرانے کا حکم              لاہور ہائیکورٹ کا شہباز شریف کا نام ای سی ایل سے خارج کر نے کا حکم              سپریم کورٹ نے نواز شریف کی درخواست ضمانت منظور کر لی       
تازہ تر ین

ابوظہبی فیصلہ کن ٹیسٹ، کرکٹ شائقین کیلئے کھیل کے میدان سے بڑی خبر آگئی

اسلام آباد(نیو زڈیسک) ابوظہبی ٹیسٹ کے فیصلہ کن معرکے میں نیوزی لینڈ 229 رنز سے دوسرے دن کے کھیل کا آغاز کر دیا، کیویز کی تین وکٹیں باقی ہیں جبکہ یاسر شاہ کو وکٹوں کی تیز ترین ڈبل سنچری کیلئے دو شکار درکار ہیں۔گذشتہ روز نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف تیسرے ٹیسٹ کے پہلے روز 7 وکٹوں کے نقصان پر 229 رنز بنائے، جس کے بعد کیویز آج دوسرے دن کے کھیل کا آغاز کریں گے۔ لیگ سپنر یاسر شاہ نے نیوزی لینڈ کے خلاف دبئی میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میں اپنے کیرئیر کی بہترین بولنگ کرتے ہوئے 184 رنز کے عوض 14کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا اور گذشتہ روز بھی انھوں نے 3 وکٹیں حاصل کیں، اس طرح انھیں وکٹوں کی تیز ترین ڈبل فگر سنچری کیلئے محض 2 شکار درکار ہیں۔شیخ زید سٹیڈیم میں گذشتہ کھیلے گئے فیصلہ کن میچ کے پہلے روز کیویز کپتان کین ولیمسن نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو ٹام لیتھم اور جیت راول نے اننگز کا آغاز کیا۔ جیت راول کو یاسر شاہ نے آؤٹ کیا جب کہ روس ٹیلر بھی بغیر کوئی رنز بنائے یاسر شاہ کی گیند پر بولڈ ہوئے۔نیوزی لینڈ کا مجموعی اسکور 72 تک پہنچا تو کریز پر نئے آنے والے بلے باز ہینری نکولس بھی ایک رنز بنا کر یاسر شاہ کی گھومتی ہوئی گیند پر بولڈ ہوگئے۔کین ولیم سن 89 رنز بنا کر حسن علی کی گیند پر اسد شفیق کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے جب کہ بلال آصف نے گرینڈ ہوم کو 20 اور ٹم ساؤتھی کو دو رنز پر پویلین کی راہ دکھائی۔ پہلے روز کا کھیل ختم ہوا تو بی جے واٹلنگ 42 اور سمر ویل 12 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے۔ واضح رہے کہ تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز اب تک 1-1 سے برابر ہے، پہلے ٹیسٹ میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو ہرایا تھا جب کہ قومی ٹیم نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں نیوزی لینڈ کو ایک اننگز اور 16 رنز سے شکست دی تھی۔

مزید خبر یں

دبئی(نیوز ڈیسک)ٹوئنٹی 20 میں کرکٹ پاکستانی حکمرانی بدستور قائم ،بیٹنگ میں بابر اعظم کی ٹاپ پوزیشن برقرار ۔تفصیلات کے مطابق ٹاپ پر پاکستان کو قریب ترین حریف بھارت پر 13 پوائنٹس کی برتری حاصل ہے۔ بیٹنگ میں بابر اعظم بدستور نمبرون پوزیشن پر فائز جبکہ فخر ... تفصیل

ابو ظہبی(نیوز ڈیسک )پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پانچ ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا میچ(کل) بدھ 27مارچ کو ابو ظہبی میں کھیلا جائیگا ،میچ پاکستانی وقت کے مطابق سہ پہر چار بجے شروع ہوگا ، آسٹریلوی ٹیم کو پانچ میچوں کی ... تفصیل

ابو ظہبی (نیوز ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے بلے باز محمد رضوان نے کہا ہے کہ آسٹریلیا کے خلاف ابتدائی دو میچوں میں مسلسل ناکامیوں کے باعث ٹیم کے حوصلے پست نہیں ہوئے، تیسرا میچ جیت کر سیریز میں کم بیک کرینگے ۔ میڈیا سے بات چیت ... تفصیل