وزیراعظم عمران خان نے سندھ سے 2 ہندو لڑکیوں کے اغوا کا نوٹس لے لیا              برطانیہ ، پاکستانی ہائی کمیشن نے برطانوی شہریوں کیلئے ای ویزا کا اجراءشروع کر دیا              حکومت سندھ نے ایک بارپھرسرکاری ملازمتوں پرپابندی عائد کردی              مفتی تقی عثمانی حملہ: 6 افراد کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج              پشاور بس منصوبے کا افتتاح غیر معینہ مدت تک ملتوی              سابق وزیر اعظم شوکت عزیز کے وارنٹ گرفتار ی جاری              صدر ٹرمپ اور اتحادی افواج کا شام سے داعش کے مکمل خاتمے کا اعلان              ڈیم فنڈ: کینیڈا میں عمران خان کے دستخط شدہ 2 بلے 65 ہزار ڈالرز میں نیلام              یوم پاکستان ،مسلح افواج کی شاندار پریڈ ،ٹینکوں اور میزائلوں کی نمائش ،جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کا شاندار کرتب دکھا کر پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ              بھارت نے یسین ملک کی جماعت جموں کشمیر لبریشن فرنٹ پر پابندی لگادی       
تازہ تر ین

دوران میچ پاکستانی کرکٹر کو دل کا دورہ پڑ گیا ، ہسپتال منتقل ، کھیل کے میدان سے تشویشناک خبر آگئی

اسلام آباد(نیو زڈیسک)ویٹرنز کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان میچ کے دوران انگلش ٹیم کے کھلاڑی راجہ ارشد حیات کو دل کا دورہ پڑگیا۔روز ڈیل کرکٹ گرائونڈ سڈنی میں حال ہی میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے جانے والے میچ میں انگلینڈ کی نمائندگی کرنے والے راجہ ارشد حیات بیٹنگ کر رہے تھے، ابھی انہوں نے محض 24 رنز ہی بنائے تھے کہ ان کے سینے میں شدید درد اٹھا۔52 سالہ ارشد حیات کو ایمبولینس کے ذریعے فوراً ہسپتال لے جایا گیا، جہاں ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد ڈاکٹرز نے بتایا کہ انھیں ہارٹ اٹیک ہوا ہے، جس کے بعد انھیں انتہائی نگہداشت کے وارڈ (آئی سی یو) میں منتقل کردیا گیا، جہاں ان کی حالت اب خطرے سے باہر ہے تاہم ڈاکٹروں کی جانب سے آرام کا مشورہ دیئے جانے کے بعد انہوںنے ٹورنامنٹ چھوڑ کر واپس انگلینڈ جانے کا فیصلہ کیا۔خیال رہے کہ ویٹرنز ورلڈ کپ میں عمر کی کم سے کم حد 50 سال رکھی گئی ہے۔ماضی میں بھی ویٹرنز کرکٹ کے دوران دل کا دورہ پڑنے اور کھلاڑیوں کی اموات کے واقعات پیش آچکے ہیں۔دائیں ہاتھ سے کھیلنے والے راجا ارشد حیات کا تعلق ساہیوال سے ہے، وہ 1989ءسے 1999ءتک پاکستان میں فرسٹ کلاس کرکٹ کھیل چکے ہیں۔39 فرسٹ کلاس میچوں میں ارشد حیات نے ایک سنچری کی مدد سے 1397 رنز بنائے، چند سال پہلے انہوں نے انگلینڈ میں سکونت اختیار کر لی تھی۔

مزید خبر یں

بیونس آئرس(نیوز ڈیسک)انٹرنیشنل فرینڈلی فٹ بال میچز میں لیونل میسی بھی ارجنٹائن کو وینزویلا کے ہاتھوں شکست سے نہ بچا سکے۔انٹرنیشنل فرینڈلی فٹ بال میچز کے سلسلے میں کھیلے گئے ایک میچ میں وینزویلا نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ارجنٹائن کو 1 کے مقابلے ... تفصیل

لاہور(نیوز ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر کی خراب پرفارمنس سے پریشان ٹیم انتظامیہ اور سلیکٹرز سر پکڑ کر بیٹھ گئے ۔ تفصیلات کے مطابق مئی سے شروع ہونے والے ورلڈ کپ کیلئے پاکستانی ٹیم کا اعلان 12 اپریل کو راولپنڈی میں ختم ... تفصیل

میڈرڈ (نیوز ڈیسک)ارجنٹینا کے لیونل میسی اور پرتگال کے کرسٹیانو رونالڈو فیفا ورلڈ کپ 2018 کے بعد پہلی مرتبہ اپنی قومی ٹیم کی جانب سے کھیلیں گے۔غیر ملکی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق لیونل میسی 29 مارچ کو میڈرڈ میں وینیزویلا کے خلاف دوستانہ میچ ... تفصیل