آصف زرداری نے نیب کا کال اپ نوٹس چیلنج کر دیا              بلاول کا نیب میں پیش ہونے کافیصلہ              پیرا گون ہاﺅسنگ کیس:خواجہ برادران کے ریمانڈ میں توسیع              وزیر خزانہ اسد عمر نے اپوزیشن کاالیکشن میں کالعدم تنظیموں کی حمایت لینے کا الزام مستردکردیا              سرکاری درس گاہوں میں 12ویں تک نیا نصاب پڑھانے کا فیصلہ       
تازہ تر ین

پاکستان میں کرکٹ کے میدان اب ہونگے آباد ، انٹرنیشنل ٹیمیں شہر قائد پہنچ گئیں

اسلام آباد(نیو زڈیسک) ایمرجنگ ایشیا کرکٹ کپ میں شرکت کیلئے بنگلہ دیش اور ہانگ کانگ کی پندرہ رکنی ٹیمیں کراچی ائیر پورٹ پہنچ گئیں، ایمرجنگ ایشیا کی میزبانی رواں سال پاکستان اور سری لنکا مشترکہ طور پر کر رہے ہیں، ایونٹ کے میچز کولمبو اور کراچی میں کھیلے جائیں گے۔ایمرجنگ ایشیا کرکٹ کپ شرکت کیلیے ہانگ کانگ کی ٹیم نجی پرواز کے ذریعے دبئی سے جبکہ بنگلہ دیش کی ٹیم دوہا سے کراچی پہنچی۔ ایمرجنگ ایشیا کی میزبانی رواں سال پاکستان اور سری لنکا مشترکہ طور پر کر رہے ہیں۔ایونٹ میں گروپ اے کے میچز کولمبو جبکہ گروپ بی کے کراچی میں کھیلے جائیں گے۔ گروپ بی میں میزبان پاکستان کے علاوہ بنگلہ دیش، ہانگ کانگ اور یو اے ای شامل ہے، جن کے درمیان 6 میچز کراچی میں کھیلے جائیں گے۔میچز کے لئے نیشنل سٹیڈیم اور ساو¿تھ اینڈ گراو¿نڈ ڈی ایچ اے کا انتخاب کیا گیا ہے۔ چھ دسمبر کو پاکستان کا مقابلہ ہانگ کانگ سے ہو گا جبکہ بنگلہ دیش کا یو اے ای سے ہوگا۔ سات دسمبر کو پاکستان کا میچ یو اے ای سے اور بنگلہ دیش کا ہانگ کانگ سے ہوگا۔نو دسمبر کو گروپ بی کے آخری دن پاکستانی ٹیم بنگلہ دیش کا سامنا کرے گی۔ ہانگ کانگ اور متحدہ عرب امارات کی ٹیمیں بھی آمنے سامنے ہونگی۔

مزید خبر یں

کراچی(نیوز ڈیسک)پاکستان سپرلیگ(پی ایس ایل)سیزن فور کے فائنل میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو 8وکٹوں سے باآسانی شکست دے کر پی ایس ایل کا ٹائٹل پہلی مرتبہ اپنے نام کرلیا،محمدحسنین کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا،سرفراز الیون کی اننگز کی خاص ... تفصیل

کر اچی (نیوز ڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل ) کا فائنل کل اتوار 17مارچ کو کر اچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان کھیلا جائیگا ۔پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل 4) کی ٹرافی کی رونمائی نیشنل اسٹیڈیم ... تفصیل

کراچی (نیوز ڈیسک)اسپین کی قومی فٹبال ٹیم اور مشہور کلب بارسلونا کے لیجنڈری فٹبالر کارلوس پیول کراچی پہنچ گئے۔ہسپانوی کھلاڑی اور بارسلونا کے سابق کپتان کارلس پیول کراچی پہنچ گئے، اسٹار فٹبالر کراچی میں ورلڈ ساکراسٹارز کے میچز کی پروموشن کریں گے۔کارلوس پیول ورلڈ سوکر ز ... تفصیل