کر اچی:مفتی تقی عثمانی کے قافلے پر فائرنگ ،2افراد جاں بحق              پاکستان پیپلز پارٹی کا نیشنل ایکشن پلان پر حکومتی بریفنگ کے بائیکاٹ کا فیصلہ              اٹک میں گھر کی چھت گرنے سے 6افراد جا ں بحق       
تازہ تر ین

ابوظہبی ٹیسٹ۔۔۔ وہی ہوا جس کا خدشہ تھا ،کھیل کے میدان سے شائقین کیلئے بری خبر آگئی

اسلام آباد(نیو زڈیسک)پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظہبی میں جاری تیسرے اور فیصلہ کن ٹیسٹ میچ میں نیوزی لینڈ نے اپنی دوسری اننگز میں 353 رنز 7 کھلاڑی آؤٹ پر ڈیکلیئر کردی جبکہ پاکستان کو جیت کیلئے 280 رنز کا ہدف دیدیا۔جس کے تعاقب میں محمد حفیظ ایک مرتبہ پھر خاطر خواہ کاکردگی کا نہ دکھاسکے اور 8 رنز بنا کر ٹم ساؤتھی کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے۔پاکستان نے اب تک 2 وکٹ گنوادی ہیں،دوسرے آؤٹ ہونے والے بیٹسمین اظہر علی تھے جو کہ 5 رنز بناکر گرینڈ ہوم کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔اس سے قبل نیوزی لینڈ نے کی جانب سے نہ صرف پاکستان کی 73 رنز کی لیڈ ختم کردی گئی بلکہ پاکستان کو 280 رنز کا ہدف بھی دے دیا گیا۔ نیوزی لینڈ نے میچ کے پانچویں روز سات وکٹوں کے نقصان پر 353 رنز بنا کر اننگز ڈیکلیئر کردی۔کیوی کپتان کین ولیمسن نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 139 رنز بنائے جبکہ ہنری نکولس نے 126 رنز بنا کر پاکستانی باؤلرز کو خوب ٹف ٹائم دیا۔پاکستان کی جانب سے دوسری اننگز میں بھی یاسر شاہ کا جادو چلا اور انہوں نے 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔شاہین آفریدی نے 2 ،حسن علی نے ایک وکٹ حاصل کی۔خیال رہے کہ آج میچ کا آخری دن ہے اور امکان ہے کہ میچ بغیر نتیجہ ہی ختم ہوجائے گا۔واضح رہے کہ آج میچ کا پانچواں اور آخری دن ہے اور قوی امکان ہے کہ میچ ڈرا ہوجائے گا

مزید خبر یں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ایم ڈی پاکستان کرکٹ بورڈ وسیم خان نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ کی بہتری کیلئے سخت فیصلے کرنے سے اجتناب نہیں کرینگے ،کھیلوں میں سیاست نہیں آنی چاہیے ،بھارت کیساتھ کرکٹ معاملات پر اپنی عزت ہر صورت مقدم رکھیں گے ،آئی ... تفصیل

کراچی (نیوز ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا ہے کہ پی ایس ایل فور کامیاب ایونٹ ثابت ہوا ہے، شائقین کی بڑی تعداد نے اسٹیڈیم آکر ایونٹ کو چار چاند لگائے،بہترین ایونٹ کی بہترین ٹیم نے ٹائٹل جیتا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ... تفصیل

شارجہ(نیوز ڈیسک)پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پانچ ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ کل22 مارچ کو کھیلا جائیگا۔ شیڈول کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ون ڈے میچ 24 مارچ، تیسرا میچ 27 مارچ، چوتھا میچ 29 مارچ ، پانچواں ... تفصیل