لورالائی میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن ،کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا اہم کمانڈر 4ساتھیوں سمیت ہلاک              حکومت کا شہبازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کےفیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ              وزیر پٹرولیم نے گیس کی قیمتوں میں مزید اضافے کا عندیہ دے دیا              پاکستان نے غیرملکی سیاحوں کے ویزے کیلئے این اوسی کی شرط ختم کردی              منی لانڈرنگ کیس منتقلی کیخلاف اپیل، آصف زرداری کو جواب الجواب جمع کرانے کا حکم              لاہور ہائیکورٹ کا شہباز شریف کا نام ای سی ایل سے خارج کر نے کا حکم              سپریم کورٹ نے نواز شریف کی درخواست ضمانت منظور کر لی       
تازہ تر ین

ٹیسٹ سیریز میں ناکامی شائقین کیلئے کھیل کے میدان سے افسوسناک خبر آگئی ،پاکستان سے بڑا اعزاز چھن گیا اور۔۔۔

اسلام آباد(نیو زڈیسک) گرین شرٹس کی نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں بدترین ناکامی نے پاکستان کو ٹیسٹ کی عالمی رینکنگ میں پھر سے ساتویں پوزیشن پر بھیج دیا ہے۔نیوزی لینڈ کے خلاف تین صفر کی فتح سے چوتھی پوزیشن دلا سکتی تھی ۔کیویز کے خلاف جیتے ٹیسٹ میچز میں بازی گنوانے والی پاکستانی ٹیم نےورلڈ رینکنگ میں اپنی پوزیشن بہتر بنانے کا موقع بھی گنوا دیا ہے ۔نیوزی لینڈ نے 1969 کے بعد ملک سے باہر گرین شرٹس کے خلاف پہلی ٹیسٹ سیریز کی فتح حاصل کی ہے ۔پہلی ناکامی اور دوسری جیت نے پاکستان کو چھٹی پوزیشن دلا ئی تھی لیکن تیسرے میچ میں جیتی بازی مہمان کیویز کے نام کر نے کے بعد قومی ٹیم کو پھر سے ساتویں پوزیشن پر جانا پڑا ہے ۔دوسری جانب دو ایک سے سیریز کی فاتح نیوزی لینڈ نے اپنی چوتھی پوزیشن کے پوائنٹس بہتر بنا لیے۔ٹیسٹ میچ کی انتہائی ترین بات محمد حفیظ کی ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ تھی ۔ محمد حفیظ جنہوں نے 55 میچوں میں 3652 رنز بنائے 10 سینچریاں اور 12 نصف سینچریاں بنائی جبکہ اپنی سپن باؤلنگ سے 53 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ بھی دکھا ئی تھی ۔محمد حفیظ پر باؤلنگ کروانے پر پابندی بھی عائد کی گئی ۔اس میچ کی خاص بات یہ ہے اس میں یاسر شاہ نے نیوزی لینڈ کے سمر ویل کو آؤٹ کر کے ٹیسٹ کرکٹ میں تیز ترین وکٹوں کی ڈبل سنچری مکمل کرکے سابق آسٹریلوی سپنر کلیری گریمٹ کا ریکارڈ توڑا تھا جبکہ انہوں نے وقار یونس،ڈینس للی،وسیم اکرم و دیگر عظیم باؤلروں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔یاسر شاہ نے اس سیریز میں 29 وکٹیں بھی حاصل کیں جس کی بدولت انہیں مین آف دی سیریز کا ایوارڈ بھی دیا گیا۔

مزید خبر یں

دبئی(نیوز ڈیسک)ٹوئنٹی 20 میں کرکٹ پاکستانی حکمرانی بدستور قائم ،بیٹنگ میں بابر اعظم کی ٹاپ پوزیشن برقرار ۔تفصیلات کے مطابق ٹاپ پر پاکستان کو قریب ترین حریف بھارت پر 13 پوائنٹس کی برتری حاصل ہے۔ بیٹنگ میں بابر اعظم بدستور نمبرون پوزیشن پر فائز جبکہ فخر ... تفصیل

ابو ظہبی(نیوز ڈیسک )پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پانچ ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا میچ(کل) بدھ 27مارچ کو ابو ظہبی میں کھیلا جائیگا ،میچ پاکستانی وقت کے مطابق سہ پہر چار بجے شروع ہوگا ، آسٹریلوی ٹیم کو پانچ میچوں کی ... تفصیل

ابو ظہبی (نیوز ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے بلے باز محمد رضوان نے کہا ہے کہ آسٹریلیا کے خلاف ابتدائی دو میچوں میں مسلسل ناکامیوں کے باعث ٹیم کے حوصلے پست نہیں ہوئے، تیسرا میچ جیت کر سیریز میں کم بیک کرینگے ۔ میڈیا سے بات چیت ... تفصیل