خلیل اور اس کا خاندان بے گناہ ہے، جے آئی ٹی کی ابتدائی رپورٹ میں سی ٹی ڈی افسران قتل کے ذمہ دار قرار              نیواسلام آباد ائیر پورٹ سی اے اے سے لیکر پی آئی اے کو دینے کا فیصلہ              پاکستان اور یو اے ای کے درمیان 3 ارب ڈالر قرض کیلئے معاہدہ طے پاگیا              مقبوضہ کشمیر‘ بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں دو اور کشمیری نوجوان شہید              کھیل کے میدان سے افسوسناک خبر اہم ترین عہدیدار نے تنگ آکر استعفیٰ دیدیا              قطر جانے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری آگئی پاکستانی پروفیشنلز اور ہنرمند افراد متوجہ ہوں، پھر نہ کہنا خبر نہ ہوئی              یو اے ای میں رہائش پذیر پاکستانیوں کیلئے دھماکے دار خبر آگئی ، عام تعطیل کا اعلان کردیاگیا              سیاحوں کی بس میں دھماکہ ، ہلاکتیں ، متعدد زخمی ، افسوسناک واقعہ کہاں پیش آیا ؟ جانئے              پارسل بھیجنا ہو تو دورنہ جائیں، اب ڈاکخانے کا عملہ ہی گھر بلا لیں ایسی سہولت متعارف جان کرآپ بھی دانتوں تلے انگلیاں دبا لینگے              باکمال لوگ ، لاجواب سروس کے شاندار اقدام نے شہریوں کے دل جیت لیئے ،جان کر آپ بھی داد دیئے بغیر نہ رہ سکیں گے              اہم ترین ساہم ترین سیاسی رہنما رشتہ ازدوج میں منسلک ہوگئے، لڑکی کون؟ کس بڑی شخصیت کی بیٹی ہیں ؟ جانئےیاسی رہنما رشتہ ازدوج میں منسلک ہوگئے، لڑکی کون؟ کس بڑی شخصیت کی بیٹی ہیں ؟ جانئے              خوفناک حادثے نے سب کو رُلادیا ، ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق ،ہر طرف چیخ وپکار       
تازہ تر ین

یاسر شاہ ان چاہے ریکارڈ کے مالک بن گئےکیونکہ کھیل کے میدان سے شائقین کیلئے انتہائی اہم خبر آگئی

اسلام آباد(نیو زڈیسک) قومی ٹیم کے لیگ سپنر یاسر شاہ نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں 29وکٹیں لینے کے باوجود ایک ان چاہے ریکارڈ کے مالک بن گئے ہیں ۔32سالہ یاسر شاہ نے کیویز کےخلاف متحدہ عرب امارت میں کھیلی گئی ٹیسٹ سیریز میں شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے محض19.03کی اوسط سے29کھلاڑیوں کو پوویلین بھیجا تاہم ان کی ٹیم کو ٹیسٹ سیریز میںشکست کا سامنا کرنا پڑا اور یوں یاسر شاہ ہاری ہوئی ٹیم کی جانب سے ٹیسٹ سیریز میں زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے باؤلر بن گئے ، اس سے قبل یہ ریکارڈ لیجنڈری سر ی لنکن آف سپنر متیاہ مرلی دھرن کے پاس تھا جنہوں نے 2004ءمیں آسٹریلیا کے خلاف ہوم سیریز میں28وکٹیں اپنے نام کی تھیں ، سابق جنوبی افریقی لیفٹ آرم میڈیم فاسٹ باؤلر چارلی لیون نے1902ءمیں آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں 25وکٹیں اپنے نام کی تھیں ۔یاد رہے کہ نیوزی لینڈ نے پاکستان کو ابوظہبی ٹیسٹ میں شکست دیکر سیریز 1-2 سے اپنے نام کرلی تھی ،نیوزی لینڈ نے کھیل کے آخری روز 7 وکٹ پر 353 رنز بنانے کے بعد دوسری اننگز ڈکلیئر کردی اور پاکستان کو جیت کیلئے 280 رنز کا ہدف دیا جسکے جواب میں قومی ٹیم 156 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔ہدف کے تعاقب میں پاکستانی بلے بازوں نے ایک بار پھر مایوس کن کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور صرف 55 رنز پر آدھی ٹیم پویلین واپس لوٹ گئی، ٹیسٹ کریئر کا آخری میچ کھیلنے والے محمد حفیظ اپنی آخری اننگز یادگار نہ بناسکے اور صرف 8 رنز پر ہی ٹم ساؤتھی کو وکٹ دے بیٹھے۔اظہر علی بھی زیادہ دیر وکٹ پر نہیں رکے اور 5 رنز بنانے کے بعد گرینڈ ہوم کا شکار بنے۔ ان فارم مڈل آرڈر بلے باز حارث سہیل بھی امیدوں پر پورا نہ اترسکے اور صرف 9 رنزبنانے کے بعد ہی پویلین واپس لوٹ گئے، حارث کے آؤٹ ہونے کے بعد اگلی ہی گیند پر پہلی اننگز میں تھری فیگر اننگز کھیلنے والے اسد شفیق کھاتہ کھولے بغیر پویلین لوٹ گئے۔اوپننگ بلے باز امام الحق نے کچھ دیر مزاحمت کی لیکن 22 رنز پر ان کی ہمت بھی جواب دے گئی۔کپتان سرفراز احمد بھی زیادہ دیر وکٹ پر نہ ٹھہرسکے اور 28 رنز بناکر ولیم سمر ویل کا شکار بنے۔ بلال آصف اور یاسر شاہ کو ٹم ساؤتھی نے پویلین بھیجا۔ بابراعظم نصف سنچری بنانےوالے واحد کھلاڑی رہے، وہ 51 رنز پر اعجاز پٹیل کا شکار بنے۔کھیل کے آخری دن نیوزی لینڈ نے اننگز کا آغاز 272 رنز 4 کھلاڑیوں کے نقصان پر کیا تو کین ولیمسن بغیر کسی رن کا اضافہ کیے پویلین لوٹ گئے۔ کین ولیمسن کے 139 رنز پر آؤٹ ہونے کے بعد نکولس نے نیوزی لینڈ کا سکور آگے بڑھایا اور سنچری سکور کی، نکولس نے 126 رنز بنائے اور ناقابل شکست رہے۔یاسر شاہ نے دوسری اننگز میں 4 اور مجموعی طور پر میچ میں 7 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

مزید خبر یں

دبئی(نیوزڈیسک) ویرات کوہلی آئی سی سی ٹیسٹ کرکٹر ، ون ڈے کرکٹر اور مینز کرکٹر آف دی ایئر کا ایوارڈ جیتنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی) نے سال 2018 کے دوران بہترین کارکردگی پیش کرنے پر ٹیسٹ اور ون ڈے ... تفصیل

لاہور (نیوزڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ نے خواتین کرکٹرز کیلئے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کردیا۔پی سی بی نے 17 خواتین کرکٹرز کو کارکردگی کی بنیاد پر 6 ماہ کا سینٹرل کنٹریکٹ دیا جو یکم جنوری سے 30 جون تک ہوگا۔بسمعہ معروف، جویریہ ودود، ناہیدہ بی بی اور ... تفصیل

لاہور(نیوزڈیسک) پاکستان سپر لیگ فور کے آفیشل ترانے کو قبل ازوقت سوشل میڈیا پر ریلیز کرنے کیخلاف انکوائری شروع کردی گئی۔سینئر جنرل منیجر مارکیٹنگ ڈپارٹمنٹ نے لیگ کے چوتھے ایڈیشن کے گانے کولانچ ہونے سے 4 گھنٹے قبل ہی اپنے سوشل میڈیا اکاو¿نٹ پر ریلیزکردیا تھا، ... تفصیل