پاکستان نے غیرملکی سیاحوں کے ویزے کیلئے این اوسی کی شرط ختم کردی              منی لانڈرنگ کیس منتقلی کیخلاف اپیل، آصف زرداری کو جواب الجواب جمع کرانے کا حکم              لاہور ہائیکورٹ کا شہباز شریف کا نام ای سی ایل سے خارج کر نے کا حکم              سپریم کورٹ نے نواز شریف کی درخواست ضمانت منظور کر لی       
تازہ تر ین

بھارتی آفیشلز کی پاکستانی کھلاڑیوں کو فکسنگ کیلئے بڑی پیشکش ،پاکستانی اسٹار کھلاڑیوںنے منہ توڑ جواب دیدیا ،جان کر آپ فخر کرینگے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان کے اسکواش کھلاڑی فرحان محبوب نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں 2014 میں بھارتی آفیشلز نے میچ کے بدلے 2 کروڑ روپے کی پیش کش کی تھی جبکہ اپنے کوچز اور منیجرز کو فوری طور پر آگاہ کیا تھا۔قومی اخبا کو انٹرویو دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ‘بھارتی آفیشلز کی جانب سے ہمیں 2 کروڑ روپے کی پیش کش تھی جو وہاں آئے تھے۔فرحان محبوب نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ 2014 میں ایشین ٹیم چیمپیئن شپ کے دوران بھارتی آفیشلز نے کہا کہ پیسے لے لو اور میچ چھوڑ دو۔انہوں نے کہا کہ بھارتی آفیشلز نے میچ فکسنگ کے لیے 2 کروڑ روپے کی پیش کش کی تھی تاہم انہیں جواب دیا کہ ایک کروڑ کیا ایک ارب بھی لے کر ملک کو نہیں بیچ سکتا۔قومی کھلاڑی کا کہنا تھا کہ ‘میں نے فوری طور پر اپنے کوچز اور منیجرز کو آگاہ کیا تھا کہ ہمیں اس طرح پیش کش کی گئی ہے اور وہ کہہ رہے ہیں کہ ہم آپ کے اکاؤنٹ میں پیسے ڈال دیں گے.فرحان محبوب نے کہا کہ ‘انہوں نے براہ راست کھلاڑیوں سے رابطہ کیا تھا اور میں نے انہیں سیدھے جواب دیا کہ ہم پاکستانی قوم ہیں، ہم بکنے والے نہیں ہیں اور آپ ہمیں نہیں خرید سکتے۔ان کا کہنا تھا کہ ایشین ٹیم چیمپیئن شپ 2014 ہانگ کانگ میں ہوئی تھی اور وہی پر ہی فکسنگ کی پیش کش کی گئی تھی۔

مزید خبر یں

شارجہ(نیو ز ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے آل راونڈر فہیم اشرف آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز کے بقیہ میچوں سے باہر ہوگئے۔پی سی بی کے مطابق ورلڈکپ کے تناظر میں اہم کھلاڑیوں کو آرام دینے کی پالیسی کے تحت آل راونڈ فہیم اشرف کو آسٹریلیا ... تفصیل

ونڈ ہوئیک(نیوز ڈیسک)نائیجیریا نے پہلی بارآئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ 2020 میں جگہ بناکر نئی تاریخ رقم کردی۔نمیبیا میں کھیلے گئے کوالیفائنگ ٹورنامنٹ کے فائنل میں اس نے سیری الیون کو 2 وکٹ سے شکست دی، 139 رنز ہدف کے تعاقب میں ایک موقع ... تفصیل

ایمسٹر ڈیم (نیوز ڈیسک)یورپین چمپئن کوالیفائرز میں جرمنی نے ہالینڈ کو دو کے مقابلے میں تین گول سے شکست دیدی ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق یورپین چمین کوالیفائرز میں جرمنی نے ہالینڈ کو دو کے مقابلے میں تین گول سے ہرادیا، شولز نے آخری لمحات میں ... تفصیل