پاکستان نے غیرملکی سیاحوں کے ویزے کیلئے این اوسی کی شرط ختم کردی              منی لانڈرنگ کیس منتقلی کیخلاف اپیل، آصف زرداری کو جواب الجواب جمع کرانے کا حکم              لاہور ہائیکورٹ کا شہباز شریف کا نام ای سی ایل سے خارج کر نے کا حکم              سپریم کورٹ نے نواز شریف کی درخواست ضمانت منظور کر لی       
تازہ تر ین

سرفراز احمد نے قومی ٹیم کی کپتانی چھوڑنے بارے اعلان کردیا ، کھیل کے میدان سے شائقین کیلئے تشویشناک خبر آگئی

اسلام آباد(نیو زڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ میری وجہ سے پاکستان ہارے گا تو خود قیادت چھوڑ دو ں گا۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں کتاب کی تقریب رونمائی میں خطاب کرتے ہوئے سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سریز جیت سکتے تھے ،اپنی غلطیوں سے سیکھیں گے اور کوشش کریں گی جنوبی افریقہ کے خلاف اچھا کھیلیں ۔انہوں نے مزید کہا مصباح اور یونس کے بعد جونیئر کھلاڑیوں کو اپنی بیٹنگ میں تسلسل لانا ہو گا ۔سرفراز احمد نے مزید کہا کہ نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز جیتنے کا بہترین موقع تھا تاہم اپنی غلطیوں کی وجہ سے کامیابی حاصل نہیں کرسکے۔ہمیں غلطیوں پر قابو پانا ہوگا اور ناکامیوں سے سیکھنا ہوگا۔اگر ٹیم برا کھیل پیش کرتی ہے تو ذمہ داری کپتان پر ڈالی جاتی ہے،صرف میری وجہ سے ٹیم کو شکست ہوئی تو قیادت چھوڑدوں گا تاہم بیٹسمینوں کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہوگا اور کارکردگی میں تسلسل برقرار رکھنا ہوگا۔

مزید خبر یں

شارجہ(نیو ز ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے آل راونڈر فہیم اشرف آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز کے بقیہ میچوں سے باہر ہوگئے۔پی سی بی کے مطابق ورلڈکپ کے تناظر میں اہم کھلاڑیوں کو آرام دینے کی پالیسی کے تحت آل راونڈ فہیم اشرف کو آسٹریلیا ... تفصیل

ونڈ ہوئیک(نیوز ڈیسک)نائیجیریا نے پہلی بارآئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ 2020 میں جگہ بناکر نئی تاریخ رقم کردی۔نمیبیا میں کھیلے گئے کوالیفائنگ ٹورنامنٹ کے فائنل میں اس نے سیری الیون کو 2 وکٹ سے شکست دی، 139 رنز ہدف کے تعاقب میں ایک موقع ... تفصیل

ایمسٹر ڈیم (نیوز ڈیسک)یورپین چمپئن کوالیفائرز میں جرمنی نے ہالینڈ کو دو کے مقابلے میں تین گول سے شکست دیدی ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق یورپین چمین کوالیفائرز میں جرمنی نے ہالینڈ کو دو کے مقابلے میں تین گول سے ہرادیا، شولز نے آخری لمحات میں ... تفصیل