کھیل کے میدان سے افسوسناک خبر اہم ترین عہدیدار نے تنگ آکر استعفیٰ دیدیا              قطر جانے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری آگئی پاکستانی پروفیشنلز اور ہنرمند افراد متوجہ ہوں، پھر نہ کہنا خبر نہ ہوئی              یو اے ای میں رہائش پذیر پاکستانیوں کیلئے دھماکے دار خبر آگئی ، عام تعطیل کا اعلان کردیاگیا              سیاحوں کی بس میں دھماکہ ، ہلاکتیں ، متعدد زخمی ، افسوسناک واقعہ کہاں پیش آیا ؟ جانئے              پارسل بھیجنا ہو تو دورنہ جائیں، اب ڈاکخانے کا عملہ ہی گھر بلا لیں ایسی سہولت متعارف جان کرآپ بھی دانتوں تلے انگلیاں دبا لینگے              باکمال لوگ ، لاجواب سروس کے شاندار اقدام نے شہریوں کے دل جیت لیئے ،جان کر آپ بھی داد دیئے بغیر نہ رہ سکیں گے              اہم ترین ساہم ترین سیاسی رہنما رشتہ ازدوج میں منسلک ہوگئے، لڑکی کون؟ کس بڑی شخصیت کی بیٹی ہیں ؟ جانئےیاسی رہنما رشتہ ازدوج میں منسلک ہوگئے، لڑکی کون؟ کس بڑی شخصیت کی بیٹی ہیں ؟ جانئے              خوفناک حادثے نے سب کو رُلادیا ، ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق ،ہر طرف چیخ وپکار       
تازہ تر ین

سارے خدشات دور ۔۔۔ انضمام الحق نے سرفراز احمد کی کپتانی بارے حتمی فیصلہ کرلیا

اسلام آباد(نیو زڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی )کے چیف سلیکٹر انضمام الحق کپتان سرفراز احمد کی حمایت میں سامنے آگئے ،کہتے ہیں کہ سرفراز احمد کی اب تک کی پرفارمنس بہت اچھی ہے اور ان کے علاوہ ابھی کپتانی کےلئے کوئی اور آپشن موجود نہیں ہے ۔ ایک انٹر ویو کے دوران انضمام الحق نے کہا کہ نیوز ی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں اوپنرز توقعات کے مطابق پرفارمنس نہیں دے سکے تھے لیکن اب اگلی سیریز میں کھلاڑیوں کو ذمہ داری نبھانا ہوگی، انہوں نے کہا کہ ٹیم چوتھی اننگز میں دباؤ برداشت نہیں کر پارہی ہے ۔انضمام الحق کا مزید کہنا تھا کہ ہم جانتے ہیں کہ مصباح الحق اور یونس خان کے متبادل ملنا آسان نہیں ہے لیکن سینئر ترین بلے باز ہونے کے ناطے اب اظہر علی اور اسد شفیق کو اپنے کھیل کا معیار بڑھانا ہوگا۔انضمام الحق نے لیگ سپنر یاسر شاہ کی پرفارمنس کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ہم انہیں ون ڈے ٹیم میں بھی موقع دے سکتے ہیں ،امید ہے کہ یاسر ٹیسٹ کرکٹ میں 500 وکٹیں حاصل کرے گا، بلال آصف کے علاوہ کوئی آف سپنر نظر نہ آنے کے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں آف سپنر اب نایاب ہورہے ہیں۔سابق ٹیسٹ کپتان کا مزید کہنا تھا کہ احسان مانی اور نجم سیٹھی کے کام کا طریقہ الگ الگ ہے، احسان مانی آئی سی سی کے صدر بھی رہ چکے ہیں اور کرکٹ کو سمجھتے ہیں، نجم سیٹھی نے کبھی ٹیم سلیکشن میں کسی قسم کی مداخلت نہیں کی اور احسان مانی بھی اس معاملے میں نیوٹرل ہیں ۔قومی ٹیم کے سلیکشن کے بارے میں سوال پر انضمام الحق کا کہنا تھا کہ سلیکشن کمیٹی کپتان کی مشاورت کے بغیر ٹیم کے بارے میںاکیلے کوئی فیصلہ نہیں لیتی اور اس معاملے پر ہیڈ کوچ مکی آرتھر سمیت سب ایک پیج پر ہی ہیں۔جنوبی افریقہ کے خلاف شیڈول سیریز سے متعلق چیف سلیکٹر نے کہا کہ محمد عباس پہلے ٹیسٹ کےلئے دستیاب ہوں گے اور امید ہے کہ ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف کی گئی غلطیوں سے سیکھتے ہوئے اس سیریز میں عمدہ پرفارم کرے گی ۔ ایک سوال کے جواب میں انضمام الحق کا کہنا تھا کہ کسی بھی کھلاڑی کے لیے کپتان کا اعتماد بہت فائدہ مند ہوتا ہے، میرے کیریئر میں عمران خان نے مجھے بہت سپورٹ کیا تھا ۔

مزید خبر یں

نئی دہلی (نیوزڈیسک)سابق کپتان قومی کرکٹر وسیم اکرم نے بھارتی فاسٹ بولر جسپریت بومرہ کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ کرکٹ میں جسپریت بومرہ ”موثرترین یارکر“ گیند کرانے والے بولر ہیں ، جسپریت اچھے پیس کے ساتھ گیند کو سوئنگ کرنے کے ساتھ ساتھ ... تفصیل

پورٹ الزبتھ (نیوزڈیسک) پاکستانی بلے باز وں امام الحق اور محمد حفیظ کی شاندار کر دگی کی باعث پاکستان نے جنوبی افریقہ کو پہلے ایک روزہ کرکٹ میچ میں 5 وکٹوں سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی، ... تفصیل

پورٹ الزبتھ(نیوزڈیسک)جنوبی افریقہ اور پاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ 22جنوری کو کھیلا جائیگا ۔ ۔شیڈول کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ سیریز کا دوسرا میچ 22 جنوری، تیسرا میچ ... تفصیل