برطانیہ ، پاکستانی ہائی کمیشن نے برطانوی شہریوں کیلئے ای ویزا کا اجراءشروع کر دیا              حکومت سندھ نے ایک بارپھرسرکاری ملازمتوں پرپابندی عائد کردی              مفتی تقی عثمانی حملہ: 6 افراد کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج              پشاور بس منصوبے کا افتتاح غیر معینہ مدت تک ملتوی              سابق وزیر اعظم شوکت عزیز کے وارنٹ گرفتار ی جاری              صدر ٹرمپ اور اتحادی افواج کا شام سے داعش کے مکمل خاتمے کا اعلان              ڈیم فنڈ: کینیڈا میں عمران خان کے دستخط شدہ 2 بلے 65 ہزار ڈالرز میں نیلام              یوم پاکستان ،مسلح افواج کی شاندار پریڈ ،ٹینکوں اور میزائلوں کی نمائش ،جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کا شاندار کرتب دکھا کر پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ              بھارت نے یسین ملک کی جماعت جموں کشمیر لبریشن فرنٹ پر پابندی لگادی       
تازہ تر ین

سارے خدشات دور ۔۔۔ انضمام الحق کا سرفراز احمد کی کپتانی بارے حتمی فیصلہ

اسلام آباد(نیو زڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی )کے چیف سلیکٹر انضمام الحق کپتان سرفراز احمد کی حمایت میں سامنے آگئے ،کہتے ہیں کہ سرفراز احمد کی اب تک کی پرفارمنس بہت اچھی ہے اور ان کے علاوہ ابھی کپتانی کےلئے کوئی اور آپشن موجود نہیں ہے ۔ ایک انٹر ویو کے دوران انضمام الحق نے کہا کہ نیوز ی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں اوپنرز توقعات کے مطابق پرفارمنس نہیں دے سکے تھے لیکن اب اگلی سیریز میں کھلاڑیوں کو ذمہ داری نبھانا ہوگی، انہوں نے کہا کہ ٹیم چوتھی اننگز میں دباؤ برداشت نہیں کر پارہی ہے ۔انضمام الحق کا مزید کہنا تھا کہ ہم جانتے ہیں کہ مصباح الحق اور یونس خان کے متبادل ملنا آسان نہیں ہے لیکن سینئر ترین بلے باز ہونے کے ناطے اب اظہر علی اور اسد شفیق کو اپنے کھیل کا معیار بڑھانا ہوگا۔انضمام الحق نے لیگ سپنر یاسر شاہ کی پرفارمنس کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ہم انہیں ون ڈے ٹیم میں بھی موقع دے سکتے ہیں ،امید ہے کہ یاسر ٹیسٹ کرکٹ میں 500 وکٹیں حاصل کرے گا، بلال آصف کے علاوہ کوئی آف سپنر نظر نہ آنے کے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں آف سپنر اب نایاب ہورہے ہیں۔سابق ٹیسٹ کپتان کا مزید کہنا تھا کہ احسان مانی اور نجم سیٹھی کے کام کا طریقہ الگ الگ ہے، احسان مانی آئی سی سی کے صدر بھی رہ چکے ہیں اور کرکٹ کو سمجھتے ہیں، نجم سیٹھی نے کبھی ٹیم سلیکشن میں کسی قسم کی مداخلت نہیں کی اور احسان مانی بھی اس معاملے میں نیوٹرل ہیں ۔قومی ٹیم کے سلیکشن کے بارے میں سوال پر انضمام الحق کا کہنا تھا کہ سلیکشن کمیٹی کپتان کی مشاورت کے بغیر ٹیم کے بارے میںاکیلے کوئی فیصلہ نہیں لیتی اور اس معاملے پر ہیڈ کوچ مکی آرتھر سمیت سب ایک پیج پر ہی ہیں۔جنوبی افریقہ کے خلاف شیڈول سیریز سے متعلق چیف سلیکٹر نے کہا کہ محمد عباس پہلے ٹیسٹ کےلئے دستیاب ہوں گے اور امید ہے کہ ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف کی گئی غلطیوں سے سیکھتے ہوئے اس سیریز میں عمدہ پرفارم کرے گی ۔ ایک سوال کے جواب میں انضمام الحق کا کہنا تھا کہ کسی بھی کھلاڑی کے لیے کپتان کا اعتماد بہت فائدہ مند ہوتا ہے، میرے کیریئر میں عمران خان نے مجھے بہت سپورٹ کیا تھا ۔

مزید خبر یں

میڈرڈ (نیوز ڈیسک)ارجنٹینا کے لیونل میسی اور پرتگال کے کرسٹیانو رونالڈو فیفا ورلڈ کپ 2018 کے بعد پہلی مرتبہ اپنی قومی ٹیم کی جانب سے کھیلیں گے۔غیر ملکی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق لیونل میسی 29 مارچ کو میڈرڈ میں وینیزویلا کے خلاف دوستانہ میچ ... تفصیل

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام جاری پہلی اسلام آباد مریڈین فٹ بال سپرلیگ میں راوی کلب نے سی ڈی اے کلب کو ایک سخت مقابلے کے بعد 1-0 گول سے ہرادیا۔ اس موقع پر ایم سی آئی کے ڈائریکٹر ... تفصیل

شارجہ(نیوز ڈیسک )پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پانچ ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ(کل)24مارچ کو کھیلا جائیگا ،میچ پاکستانی وقت کے مطابق سہ پہر چار بجے شروع ہوگا ، آسٹریلوی ٹیم کو پانچ میچوں کی سیریز میں 1-0کی برتری حاصل ہے ... تفصیل