محکمہ داخلہ نے مریم نواز ،ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کو نواز شریف سے ملاقات کی اجازت دیدی              یوم پاکستان پریڈ ،چار گھنٹے کیلئے اسلام آباد کی فضائی حدود بند کرنے کا فیصلہ              ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو قدرتی آفات سے بچاوکیلئے 15 کروڑ روپے کی گرانٹ فراہم کردی              بلاول بھٹو کوغداروطن قراردینے کے مطالبے کی قرارداد جمع              مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے بچے سمیت 7 کشمیری شہید              مريم نواز کی کل جيل کے باہر دھرنا دينے کی دھمکی              کر اچی:مفتی تقی عثمانی کے قافلے پر فائرنگ ،2افراد جاں بحق              پاکستان پیپلز پارٹی کا نیشنل ایکشن پلان پر حکومتی بریفنگ کے بائیکاٹ کا فیصلہ              اٹک میں گھر کی چھت گرنے سے 6افراد جا ں بحق       
تازہ تر ین

کرکٹ میں ٹاس کیلئے سکہ اچھالنے کا دور ہوا پرانا ، نئے طریقہ کار نے شایقین کو حیران کردیا

اسلام آباد(نیو زڈیسک) کرکٹ کے کھیل کو عالمی سطح پر مقبول ترین بنانے کے لیے ہر گزرتے دن کے ساتھ تبدیلیاں کرنے کے ساتھ ساتھ اسے جدید ترین ٹیکنالوجی سے آراستہ کیا جا رہا ہے لیکن اب جنٹل مین گیم میں ٹاس کا ہی انوکھا طریقہ ڈھونڈ لیا گیا۔ٹی20 لیگ کو دنیا بھر میں سب سے پہلے مقبول بنانے کا سہرا آسٹریلیا کی بگ باش لیگ کو جاتا ہے اور اس لیگ نے کھیل میں ایک اور بڑی تبدیلی کا اعلان کرتے ہوئے ٹاس کا طریقہ ہی بدل دیا ہے۔ آج تک ٹاس کے موقع پر ایک کپتان سکہ اچھالتا ہے اور ان کا ہم منصب ہیڈ یا ٹیل پکارتا ہے جس کے بعد ٹاس جیتنے والا کپتان بیٹنگ یا باؤلنگ کا فیصلہ کرتا ہے۔لیکن بگ بیش انتظامیہ نے اب ٹاس کے موقع پر سکے کی جگہ بلا اچھالنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس کے بعد کپتان بیٹنگ یا باؤلنگ کا فیصلہ کریں گے۔جب 19دسمبر کو بگ باش کا آٹھواں سیزن شروع ہو گا کپتان ٹاس کے بجائے بلا اچھالیں گے اور ٹیل اور ہیڈ کی جگہ ہِلز(یعنی ابھار والا حصہ) یا فلیٹ (سیدھی سطح) پکاریں گے۔تاہم ابھی تک یہ نہیں بتایا گیا کہ یہ بلا کس نوعیت کا ہو گا اور اس کا سائز عام بلے جیسا ہو گا یا مختلف لیکن اب تک آسٹریلین ٹی20 لیگ کی جناب سے متعارف کرائے گئے بیشتر اقدامات نے عوام میں مقبولیت حاصل کی ہے جس کو دیکھتے ہوئے ٹاس کے نئے طریقے کی بھی عوام میں بھی مقبولیت کی امید رکھی جا سکتی ہے۔اس کی سب سے بڑی مثال ایل ای ڈی اسٹمپس ہیں اور اب دنیا بھر کے تمام اہم ون ڈے اور ٹی20 ایونٹس اور سیریز میں ایل ای ڈی اسٹمپس کا استعمال لازمین تصور کیا جاتا ہے البتہ یہ ٹیکنالوجی مہنگی ہونے کے سبب مالی اعتبار سے کمزور کرکٹ بورڈ اپنی سیریز میں اس کا استعمال نہیں کر پاتے۔ ٹاس کا موضوع کافی عرصے سے دنیا بھر میں زیر بحث ہے اور اس سے قبل یہ تجویز بھی پیش کی جا چکی ہے کہ کرکٹ خصوصاً ٹیسٹ میچوں میں ٹاس کو ختم کر کے مہمان ٹیم کو بیٹنگ یا باو¿لنگ کے انتخاب کا اختیار دیا جائے لیکن اس تجویز کو عملی جامع نہیں پہنایا جا سکا۔بگ باش لیگ کا پہلا میچ 19دسمبر کو گابا میں میزبان برسبین ہیٹ اور دفاعی چیمپیئن ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔

مزید خبر یں

لندن (نیوز ڈیسک)انگلش کاونٹی کھیلنے والے نوجوان بلے باز ول جیک نے 25 گیندوں پر سنچری جڑ کر سب کو حیران کر دیا۔سرے کاونٹی کی جانب سے کھیلنے والے نوجوان بلے باز ول جیک نے لنکا شائر کے خلاف کھیلتے ہوئے 25 گیندوں پر دھواں دھار ... تفصیل

ابو ظہبی (نیوز ڈیسک)اسپیشل اولمپکس ورلڈ سمر گیمز 2019 کا اختتام ہوگیا جہاں پاکستانی کھلاڑیوں نے 18 سونے، 28 چاندی اور 15 کانسی کے تمغے جیتے۔ابوظہبی میں منعقدہ ایک ہفتہ طویل کھیلوں میں پاکستان کی جانب سے 92 کھلاڑیوں نے 10 کھیلوں میں شرکت کی۔26 سالہ ... تفصیل

نئی دہلی (نیوز ڈیسک)بھارت کے سابق ٹیسٹ کرکٹر گوتم گھمبیر نے انتہاپسند جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔امکان ہے کہ گوتم گھمبیر بھارت کے آئندہ انتخابات میں نئی دہلی کی سات نشستوں میں سے کسی ایک پر بی جے ... تفصیل