ملک بھر میں سونا 150روپے فی تولہ مہنگا              نواز شریف کی درخواست ضمانت پر نیب سمیت فریقین کو نوٹسز جاری،ہفتے میں رپورٹ طلب              قیادت کےخلاف نیب کی متوقع کارروائیاں ،پیپلز پارٹی کا حکومت کے خلاف تحریک چلانے کا فیصلہ              بلاول بھٹو زرداری کا وفاقی حکومت پر قتل کی دھمکیوں کا الزام              سندھ ہائی کورٹ نے سابق صدر اور فریال تالپور کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور کرلی              آصف زرداری نے نیب کا کال اپ نوٹس چیلنج کر دیا              بلاول کا نیب میں پیش ہونے کافیصلہ              پیرا گون ہاﺅسنگ کیس:خواجہ برادران کے ریمانڈ میں توسیع              وزیر خزانہ اسد عمر نے اپوزیشن کاالیکشن میں کالعدم تنظیموں کی حمایت لینے کا الزام مستردکردیا              سرکاری درس گاہوں میں 12ویں تک نیا نصاب پڑھانے کا فیصلہ       
تازہ تر ین

شکست کا ذمہ داری کپتان نہیں بلکہ ،مصباح الحق نے ٹیم کی ناکامیوں کی وجہ بتادی

اسلام آباد(نیو زڈیسک)پی سی بی کرکٹ کمیٹی کے رکن اور سابق کپتان مصباح الحق نے ٹیم کی ناکامیوں کی وجہ بتادی ، کہتے ہیں شکست کا ذمہ دار صرف کپتان نہیں بلکہ ٹیم مینجمنٹ بھی قصور وار ہے۔برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں کرکٹ کمیٹی کے رکن مصباح الحق نے کہا کہ شکست کا ذمہ دارصرف کپتان نہیں بلکہ مینجمنٹ پربھی ذمہ داری عائد ہوتی ہے ۔ متحدہ عرب امارات کی کنڈیشنز میں پہلی اننگزبہت اہم ہوتی ہے اس لیے اگر جیتنا ہے تو بڑا اسکورکرنا ہوگا۔ ماضی میں ہم پہلے کھیل کربڑا اسکور کرتے رہے لیکن اب اچھا کھیل کربھی ٹیم بڑا اسکورکرنے میں کامیاب نہیں ہوپارہی۔مصباح نے سرفراز احمد کی بیٹنگ فارم کو تشویشناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ سرفراز کی ناکامی ٹیم پراثرانداز ہو رہی ہے کیونکہ ان کے رنز ٹیم کے لیے بہت اہم رہے ہیں ۔ جب میں کپتان تھا تو رنز کرتے ہوئے مجھ پر اتنا دباؤ نہیں ہوتا تھا۔سابق کپتان کے مطابق کپتان رنز نہ بنائے توکارکردگی کا پریشر اور ٹیم کا پریشر مشکلات کا سبب بن جاتا ہے اور اس صورتحال کو سنبھالنا آسان نہیں ہوتا۔ اس وقت سرفراز کی کارکردگی میں مستقل مزاجی نہیں ، اسی لیے وہ بہت زیادہ دباؤ میں ہیں۔بی بی سی کو انٹرویو میں مصباح نے مزید کہا کہ شکست کی ذمہ داری صرف کپتان پرعائد نہیں ہوتی بلکہ کوچنگ اسٹاف کی حکمت عملی اور ٹیم کی تشکیل میں بھی خامیاں ہیں ۔ اس طرح سے بیٹسمین بھی ذمہ دار ہیں ۔ ابوظہبی ٹیسٹ کی آخری اننگز میں سب جانتے تھے کہ ڈرا کے لیے کھیل رہے ہیں ۔ آخری پانچ بیٹسمینوں نے ہوا میں اونچے اونچے شاٹس کھیلے جو سمجھ سے بالاتر ہے۔انہوں نے کہا کہ مطابق کسی کوعلم نہیں تھاکہ پلان کیا ہے، یہ تمام چیزیں ٹیم منیجمنٹ کو ہی کنٹرول کرنا ہوتی ہیں۔مصباح نےمزید کہا کہ ہماری سب سے اہم خصوصیت حریف ٹیموں کے اسپنرز کواعتماد سے کھیلنا اور بڑا اسکور کرنا تھی لیکن اب یہی یہی ہمارا کمزور ترین حصہ بن گیا ہے کیونکہ ہم اسپنرز کے ہاتھوں آؤٹ ہو رہے ہیں۔

مزید خبر یں

شارجہ(نیوز ڈیسک )پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پانچ ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 22 مارچ کو کھیلا جائیگا۔ شیڈول کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ون ڈے میچ 24 مارچ، تیسرا میچ 27 مارچ، چوتھا میچ 29 مارچ ، ... تفصیل

ہمبنٹوٹا(نیوز ڈیسک) سری لنکا اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان آئی سی سی ویمن چمپئن شپ کا تیسرا اور آخری ایک روزہ بین الاقوامی میچ جمعرات کو کھیلا جائےگا۔ انگلینڈ کی ٹیم کو سری لنکن ٹیم کے خلاف تین میچوں کی سیریز میں 2-0 کی ... تفصیل

میڈرڈ (نیوز ڈیسک)یونین آف یورپین فٹ بال ایسوسی ایشن (یوئیفا) نے چمپیئنز لیگ کے ایک اہم میچ میں اٹلی کے کلب یوونٹس کے اسٹار کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو کی جانب سے ہسپانوی کلب ایٹلیٹکو میڈرڈ کے خلاف ہیٹ ٹرک کے بعد جشن مناتے ہوئے مبینہ طور پر ... تفصیل