برطانیہ ، پاکستانی ہائی کمیشن نے برطانوی شہریوں کیلئے ای ویزا کا اجراءشروع کر دیا              حکومت سندھ نے ایک بارپھرسرکاری ملازمتوں پرپابندی عائد کردی              مفتی تقی عثمانی حملہ: 6 افراد کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج              پشاور بس منصوبے کا افتتاح غیر معینہ مدت تک ملتوی              سابق وزیر اعظم شوکت عزیز کے وارنٹ گرفتار ی جاری              صدر ٹرمپ اور اتحادی افواج کا شام سے داعش کے مکمل خاتمے کا اعلان              ڈیم فنڈ: کینیڈا میں عمران خان کے دستخط شدہ 2 بلے 65 ہزار ڈالرز میں نیلام              یوم پاکستان ،مسلح افواج کی شاندار پریڈ ،ٹینکوں اور میزائلوں کی نمائش ،جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کا شاندار کرتب دکھا کر پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ              بھارت نے یسین ملک کی جماعت جموں کشمیر لبریشن فرنٹ پر پابندی لگادی       
تازہ تر ین

آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ،کرکٹر اظہر علی کے مداحوں کیلئے شاندار خبر آگئی

اسلام آباد(نیو زڈیسک)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی ) نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی اور نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن بڑی چھلانگ لگاتے ہوئے دوسری پوزیشن پر قبضہ جمالیا۔ بلے بازوں میں ویرات کوہلی پہلے،سٹیو سمتھ تیسرے اور پاکستانی بلے باز اظہر علی ٹاپ ٹین میں شامل ہو گئے اور10ویں نمبر پر موجود ہیں۔بائولنگ میں کاگیسو ربادا پہلے، جیمز اینڈرسن دوسرے، ورنن فلنڈر تیسرے ،محمد عباس ایک درجے تنزلی کے بعد چوتھے اور یاسر شاہ نویں پوزیشن پر موجود ہیںابتدائی 10بہترین آل رانڈر کی فہرست میں کوئی پاکستانی شامل نہیں۔تفصیلات کے مطابق آئی سی سی نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی ،پاکستان کے خلاف حالیہ ٹیسٹ سیریز میں شاندار کارکردگی پیش کرنے کین ولیمسن 900پوائنٹس کا ہندسہ عبور کرنے والے پہلے کیویز بلے باز ہیں اور مجموعی طور پر 900پوائنٹس حاصل کرنے والے 32ویں کھلاڑی ہیں۔کین ولیمسن کی قیادت میں نیوزی لینڈ نے 49سال بعد پہلی مرتبہ کسی ایشین ٹیم کو ہوم گرانڈ کے بجائے کسی اور گراونڈ پر شکست دی۔آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ کے مطابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی 920پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہیں جب کہ کین ولیمسن 913پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔10بہترین بیٹسمینوں کی فہرست میں پاکستان کے اظہر علی 10ویں نمبر پر ہیں، آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ تیسری، بھارت کے چتیسور پجارا چوتھے، انگلینڈ کے جوئے روٹ پانچویں، آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر چھٹی، سری لنکا کے کرارتنے ساتویں، جنوبی افریقا کے ڈین ایلگر نویں اور نیوزی لینڈ کے ہینری نکولس نویں پوزیشن پر براجمان ہیں۔بولنگ کے شعبے میں ابتدائی 10 بہترین بولروں میں پاکستان کے دو بولر شامل ہیں، محمد عباس 821پوائنٹس کے ساتھ ایک درجے تنزلی کے بعد چوتھے اور یاسر شاہ 757پوائنٹس کے ساتھ نویں پوزیشن پر موجود ہیں۔جنوبی افریقا کے کاگیسو ربادا 882 پوائنٹس کے ساتھ بہتری بولر قرار پائے ہیں جبکہ انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن 874 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور جنوبی افریقا کے ورنن فلنڈر 826 پوائنٹس لے کر تیسری پوزیشن پر براجمان ہیں۔بہترین آل رانڈر کی فہرست میں بنگلادیش کے شکیب الحسن 415 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہیں، بھارت کے روندرا جدیجا دوسرے اور جنوبی افریقا کے ورنن فلنڈر تیسرے نمبر پر ہیں۔ابتدائی 10بہترین آل رانڈر کی فہرست میں کوئی پاکستانی شامل نہیں اور یاسر شاہ 126 پوائنٹس کے ساتھ 26ویں نمبر پر ہیں

مزید خبر یں

میڈرڈ (نیوز ڈیسک)ارجنٹینا کے لیونل میسی اور پرتگال کے کرسٹیانو رونالڈو فیفا ورلڈ کپ 2018 کے بعد پہلی مرتبہ اپنی قومی ٹیم کی جانب سے کھیلیں گے۔غیر ملکی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق لیونل میسی 29 مارچ کو میڈرڈ میں وینیزویلا کے خلاف دوستانہ میچ ... تفصیل

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام جاری پہلی اسلام آباد مریڈین فٹ بال سپرلیگ میں راوی کلب نے سی ڈی اے کلب کو ایک سخت مقابلے کے بعد 1-0 گول سے ہرادیا۔ اس موقع پر ایم سی آئی کے ڈائریکٹر ... تفصیل

شارجہ(نیوز ڈیسک )پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پانچ ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ(کل)24مارچ کو کھیلا جائیگا ،میچ پاکستانی وقت کے مطابق سہ پہر چار بجے شروع ہوگا ، آسٹریلوی ٹیم کو پانچ میچوں کی سیریز میں 1-0کی برتری حاصل ہے ... تفصیل