کر اچی:مفتی تقی عثمانی کے قافلے پر فائرنگ ،2افراد جاں بحق              پاکستان پیپلز پارٹی کا نیشنل ایکشن پلان پر حکومتی بریفنگ کے بائیکاٹ کا فیصلہ              اٹک میں گھر کی چھت گرنے سے 6افراد جا ں بحق       
تازہ تر ین

19 دسمبر سے 3روزہ میچ کھیلا جائیگا، تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کا آغاز 26 دسمبر سے ہو گا، کھیل کے میدان سے شائقین کیلئے دھماکے دار خبر آگئی

اسلام آباد(نیو زڈیسک) جنوبی افریقہ کے خلاف مشکل سیریز کے لئے قومی کرکٹ ٹیم آج مختلف ٹولیوں میں پروٹیز کے دیس روانہ ہو گی۔ ہیڈ کوچ مکی آرتھر پہلے ہی وہاں موجود ہیں۔نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں شکست کے بعد قومی کرکٹرز نے کچھ آرام کیا اور اب سخت امتحان کی باری ہے۔ جس کے لئے پاکستان کرکٹ ٹیم آج شب جنوبی افریقہ کے لئے روانہ ہو گی۔کپتان سرفراز احمد، شان مسعود اور اسد شفیق کراچی سے دبئی پہنچیں گے۔ لیگ سپنریاسر شاہ نجی مصروفیت کے باعث 20 دسمبر کو ٹیم جوائن کریں گے۔فیلڈنگ کوچ گرانٹ بریڈ برن دبئی میں سکواڈ کے ساتھ شامل ہوں گے جب کہ مکی آرتھر، گرانٹ لوڈن اور فزیو کلیو پہلے ہی ساوتھ افریقہ میں موجود ہیں۔ قومی ٹیم جنوبی افریقہ کے خلاف 5 ون ڈے، 3 ٹی ٹونٹی میچ کھیلے گی۔ اسکے علاوہ تین ٹیسٹ میچوں سے قبل 19 دسمبر سے تین روزہ میچ بھی کھیلا جائے گا، تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کا آغاز 26 دسمبر سے ہو گا۔

مزید خبر یں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ایم ڈی پاکستان کرکٹ بورڈ وسیم خان نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ کی بہتری کیلئے سخت فیصلے کرنے سے اجتناب نہیں کرینگے ،کھیلوں میں سیاست نہیں آنی چاہیے ،بھارت کیساتھ کرکٹ معاملات پر اپنی عزت ہر صورت مقدم رکھیں گے ،آئی ... تفصیل

کراچی (نیوز ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا ہے کہ پی ایس ایل فور کامیاب ایونٹ ثابت ہوا ہے، شائقین کی بڑی تعداد نے اسٹیڈیم آکر ایونٹ کو چار چاند لگائے،بہترین ایونٹ کی بہترین ٹیم نے ٹائٹل جیتا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ... تفصیل

شارجہ(نیوز ڈیسک)پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پانچ ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ کل22 مارچ کو کھیلا جائیگا۔ شیڈول کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ون ڈے میچ 24 مارچ، تیسرا میچ 27 مارچ، چوتھا میچ 29 مارچ ، پانچواں ... تفصیل