محکمہ داخلہ نے مریم نواز ،ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کو نواز شریف سے ملاقات کی اجازت دیدی              یوم پاکستان پریڈ ،چار گھنٹے کیلئے اسلام آباد کی فضائی حدود بند کرنے کا فیصلہ              ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو قدرتی آفات سے بچاوکیلئے 15 کروڑ روپے کی گرانٹ فراہم کردی              بلاول بھٹو کوغداروطن قراردینے کے مطالبے کی قرارداد جمع              مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے بچے سمیت 7 کشمیری شہید              مريم نواز کی کل جيل کے باہر دھرنا دينے کی دھمکی              کر اچی:مفتی تقی عثمانی کے قافلے پر فائرنگ ،2افراد جاں بحق              پاکستان پیپلز پارٹی کا نیشنل ایکشن پلان پر حکومتی بریفنگ کے بائیکاٹ کا فیصلہ              اٹک میں گھر کی چھت گرنے سے 6افراد جا ں بحق       
تازہ تر ین

پاکستان میں اب کونسی ٹیمیں آئیں گی ؟ کھیل کےمیدان سے شائقین کیلئے شاندار خبر آگئی

اسلام آباد(نیو زڈیسک)پی سی بی کے نئے منیجنگ ڈائریکٹر (ایم ڈی ) وسیم خان نے ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کا عمل تیز کرنے کا عزم ظاہر کردیا،کہتے ہیں کہ سکیورٹی انتظامات کو بہتر کیا گیا ہے لیکن مزید گنجائش بھی موجود ہے ، میں انگلش کاؤنٹی کی ٹیموں کو پاکستان لانے کی کوشش کروں گا ۔ایک انٹرویو میں وسیم خان نے کہا کہ ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی کا عمل تیزکرنا ان کی ترجیحات میں شامل ہوگا،وہ دیگر ملکوں کے کرکٹ بورڈز سے اپنے اچھے تعلقات کا بھرپور استعمال کریں گے ،پاکستان نے غیر ملکی ٹیموں کی سکیورٹی بہتر بنانے کے لیے جو اقدامات کیے ان میں مزید بہتری کی گنجائش موجود ہے،ان پلانز میں کئی ایسے خلا محسوس ہوئے جن کی وجہ سے غیرملکی ٹیموں کے سکیورٹی سربراہان اپنے کرکٹ بورڈز کو کلیئرنس نہیں دیتے،وہ ان سے مل کر یہ جاننے کی کوشش کریں گا کہ تحفظات کو دور کرنے کے لیے مزید کیا اقدامات اٹھائے جا سکتے ہیں، ہمیں ملک میں انٹر نیشنل کرکٹ کی بحالی کے لیے چھوٹے چھوٹے قدم اٹھانے کا سلسلہ جاری رکھنا ہوگا ، لاہور میں موجود نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ہر طرح کی سہولیات موجود ہیں ،وہ اپنے تعلقات کا استعمال کرتے ہوئے کاؤنٹی ٹیموں کو پاکستان لانے کی کوشش کریں گے ،انگلش کرکٹرز یہاں سے خوشگوار یادیں لے جائیں گے تو انٹر نیشنل کرکٹ کی بحالی کی ہماری مہم کو مزید تقویت ملے گی،ہمارے پاس اس کے علاوہ بھی کئی تجاویز ہیں ،دیگر ممالک کی اے ٹیموں کو پاکستان لانا بھی اسی سلسلے کی کڑی ہوگا۔وسیم خان کامز ید کہنا تھا کہ پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل) ایک اچھی پروڈکٹ بن چکی ہے اور اس کے میچز کا ملک میں انعقاد بھی غیرملکی کرکٹرز اور بورڈ کی رائے تبدیل کرنے کا ذریعہ بنے گا،ہم یواے ای میں تمام تر سہولیات ہونے کے باوجود میدان تماشائیوں سے نہیں بھر سکتے اس لیے قومی ٹیم کے میچزپاکستان میں ہونے سے کھلاڑیوں اور بورڈ دونوں کو فائدہ ہوگا۔

مزید خبر یں

لندن (نیوز ڈیسک)انگلش کاونٹی کھیلنے والے نوجوان بلے باز ول جیک نے 25 گیندوں پر سنچری جڑ کر سب کو حیران کر دیا۔سرے کاونٹی کی جانب سے کھیلنے والے نوجوان بلے باز ول جیک نے لنکا شائر کے خلاف کھیلتے ہوئے 25 گیندوں پر دھواں دھار ... تفصیل

ابو ظہبی (نیوز ڈیسک)اسپیشل اولمپکس ورلڈ سمر گیمز 2019 کا اختتام ہوگیا جہاں پاکستانی کھلاڑیوں نے 18 سونے، 28 چاندی اور 15 کانسی کے تمغے جیتے۔ابوظہبی میں منعقدہ ایک ہفتہ طویل کھیلوں میں پاکستان کی جانب سے 92 کھلاڑیوں نے 10 کھیلوں میں شرکت کی۔26 سالہ ... تفصیل

نئی دہلی (نیوز ڈیسک)بھارت کے سابق ٹیسٹ کرکٹر گوتم گھمبیر نے انتہاپسند جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔امکان ہے کہ گوتم گھمبیر بھارت کے آئندہ انتخابات میں نئی دہلی کی سات نشستوں میں سے کسی ایک پر بی جے ... تفصیل