برطانیہ ، پاکستانی ہائی کمیشن نے برطانوی شہریوں کیلئے ای ویزا کا اجراءشروع کر دیا              حکومت سندھ نے ایک بارپھرسرکاری ملازمتوں پرپابندی عائد کردی              مفتی تقی عثمانی حملہ: 6 افراد کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج              پشاور بس منصوبے کا افتتاح غیر معینہ مدت تک ملتوی              سابق وزیر اعظم شوکت عزیز کے وارنٹ گرفتار ی جاری              صدر ٹرمپ اور اتحادی افواج کا شام سے داعش کے مکمل خاتمے کا اعلان              ڈیم فنڈ: کینیڈا میں عمران خان کے دستخط شدہ 2 بلے 65 ہزار ڈالرز میں نیلام              یوم پاکستان ،مسلح افواج کی شاندار پریڈ ،ٹینکوں اور میزائلوں کی نمائش ،جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کا شاندار کرتب دکھا کر پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ              بھارت نے یسین ملک کی جماعت جموں کشمیر لبریشن فرنٹ پر پابندی لگادی       
تازہ تر ین

پاکستان جنوبی افریقہ دورے بارے اچانک اہم خبر آگئی ، شائقین میں بھی خوشی کی لہر دوڑ گئی

اسلام آباد(نیو زڈیسک)نیوزی لینڈ کے خلاف زور آزمائی کرنے کے بعد پاکستانی ٹیم جنوبی افریقہ کے خلاف قسمت آزمائی کرنے کل صبح روانہ ہو گی ۔نجی ٹی وی چینل ذرائع کے مطابق دورہ جنوبی افریقہ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کل جوہانسبرگ کیلئے روانہ ہوگی۔کپتان سرفراز احمد اور شان مسعود کراچی سے دبئی پہنچیں گےجبکہ لیگ سپنر یاسر شاہ فیملی مصروفیات کی وجہ سے 20 دسمبر کو سفر کریں گے۔پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان 3 ٹیسٹ ، 5 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز شیڈول ہے ۔سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ 26 دسمبر سے سنچورین میں شروع ہو گا۔واضح رہے ابوظہبی میں ہونے والی پاک نیوزی لینڈ سیریز میں پاکستانی ٹیم صرف ایک میچ جیت سکی تھی ۔ جبکہ اسے دو ٹیسٹ میچوں میں شکست ہوگئی تھی ۔ نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 1969کے بعد پہلی بار کسی بیرونی ملک سیریز میں شکست دی تھی ۔ٹیسٹ میچ میں شکست کے بعد پاکستان کی ٹیم آئی سی سی کی عالمی رینکنگ میں ساتویں نمبر پر آگئی ہے ۔جبکہ اس سیریز کی وجہ سے پٌاکستان کے کئی اہم کھلاڑیوں کی ٹیسٹ رینکنگ میں بھی ردو بدل آگیا

مزید خبر یں

میڈرڈ (نیوز ڈیسک)ارجنٹینا کے لیونل میسی اور پرتگال کے کرسٹیانو رونالڈو فیفا ورلڈ کپ 2018 کے بعد پہلی مرتبہ اپنی قومی ٹیم کی جانب سے کھیلیں گے۔غیر ملکی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق لیونل میسی 29 مارچ کو میڈرڈ میں وینیزویلا کے خلاف دوستانہ میچ ... تفصیل

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام جاری پہلی اسلام آباد مریڈین فٹ بال سپرلیگ میں راوی کلب نے سی ڈی اے کلب کو ایک سخت مقابلے کے بعد 1-0 گول سے ہرادیا۔ اس موقع پر ایم سی آئی کے ڈائریکٹر ... تفصیل

شارجہ(نیوز ڈیسک )پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پانچ ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ(کل)24مارچ کو کھیلا جائیگا ،میچ پاکستانی وقت کے مطابق سہ پہر چار بجے شروع ہوگا ، آسٹریلوی ٹیم کو پانچ میچوں کی سیریز میں 1-0کی برتری حاصل ہے ... تفصیل