وزیراعظم عمران خان نے سندھ سے 2 ہندو لڑکیوں کے اغوا کا نوٹس لے لیا              برطانیہ ، پاکستانی ہائی کمیشن نے برطانوی شہریوں کیلئے ای ویزا کا اجراءشروع کر دیا              حکومت سندھ نے ایک بارپھرسرکاری ملازمتوں پرپابندی عائد کردی              مفتی تقی عثمانی حملہ: 6 افراد کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج              پشاور بس منصوبے کا افتتاح غیر معینہ مدت تک ملتوی              سابق وزیر اعظم شوکت عزیز کے وارنٹ گرفتار ی جاری              صدر ٹرمپ اور اتحادی افواج کا شام سے داعش کے مکمل خاتمے کا اعلان              ڈیم فنڈ: کینیڈا میں عمران خان کے دستخط شدہ 2 بلے 65 ہزار ڈالرز میں نیلام              یوم پاکستان ،مسلح افواج کی شاندار پریڈ ،ٹینکوں اور میزائلوں کی نمائش ،جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کا شاندار کرتب دکھا کر پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ              بھارت نے یسین ملک کی جماعت جموں کشمیر لبریشن فرنٹ پر پابندی لگادی       
تازہ تر ین

قومی کرکٹ ٹیم سیریز کھیلنے لاہور سے جنوبی افریقا روانہ

اسلام آباد(نیو زڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم لاہور سے جنوبی افریقا روانہ ہوگئی ، کپتان سرفرازاحمد ، اسد شفیق اور شان مسعود کراچی سے روانہ ہوئے، سیریز کا پہلا ٹیسٹ 26 دسمبر سے شروع ہوگا۔دورہ جنوبی افریقا میں 3 ٹیسٹ ، 5 ون ڈے اور 3 ٹی ٹونٹی میچ کھیلے جائیں گے ، کپتان سرفراز کہتے ہیں کہ ماضی کی غلطیوں سے سیکھنا ہوگا، بیٹسمینوں کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔جنوبی افریقا دورے کے لیے قومی ٹیم کے کھلاڑی امام الحق ، بابر اعظم ، اظہرعلی، محمد رضوان ، حارث سہیل سمیت دیگر کھلاڑی اور ٹیم مینجمنٹ کے ارکان لاہور ایئرپورٹ سے غیر ملکی ایئر لائن کی پرواز کے ذریعے براستہ دبئی جنوبی افریقا روانہ ہوئے ۔کپتان سرفراز احمد ، شان مسعود اور اسد شفیق کراچی سے دبئی گئے ہیں ، لیگ اسپنر یاسر شاہ ذاتی مصروفیات کے باعث ٹیم کے ساتھ روانہ نہیں ہوئے، وہ 20 دسمبر کو ٹیم کو جوائن کریں گے۔پاکستانی ٹیم جنوبی افریقا میں 3 ٹیسٹ، 5 ون ڈے اور 3 ٹی ٹونٹی میچ کھیلے گی، دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 26 دسمبر کو شروع ہوگا۔کپتان سرفراز احمد نے کراچی ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ آگے کی سوچ لے کر جنوبی افریقا جار ہے ہیں ، ساری توجہ اس دورے پر ہے، بہترین کھیل پیش کرنے کی کوشش کریں گے ۔سرفراز احمد نے کہا کہ بیٹسمینوں کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہوگا، اس کے ساتھ جنوبی افریقا کی پچوں پر فاسٹ بولرز کا کردار بھی اہم ہوگا۔

مزید خبر یں

بیونس آئرس(نیوز ڈیسک)انٹرنیشنل فرینڈلی فٹ بال میچز میں لیونل میسی بھی ارجنٹائن کو وینزویلا کے ہاتھوں شکست سے نہ بچا سکے۔انٹرنیشنل فرینڈلی فٹ بال میچز کے سلسلے میں کھیلے گئے ایک میچ میں وینزویلا نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ارجنٹائن کو 1 کے مقابلے ... تفصیل

لاہور(نیوز ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر کی خراب پرفارمنس سے پریشان ٹیم انتظامیہ اور سلیکٹرز سر پکڑ کر بیٹھ گئے ۔ تفصیلات کے مطابق مئی سے شروع ہونے والے ورلڈ کپ کیلئے پاکستانی ٹیم کا اعلان 12 اپریل کو راولپنڈی میں ختم ... تفصیل

میڈرڈ (نیوز ڈیسک)ارجنٹینا کے لیونل میسی اور پرتگال کے کرسٹیانو رونالڈو فیفا ورلڈ کپ 2018 کے بعد پہلی مرتبہ اپنی قومی ٹیم کی جانب سے کھیلیں گے۔غیر ملکی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق لیونل میسی 29 مارچ کو میڈرڈ میں وینیزویلا کے خلاف دوستانہ میچ ... تفصیل