کھیل کے میدان سے افسوسناک خبر اہم ترین عہدیدار نے تنگ آکر استعفیٰ دیدیا              قطر جانے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری آگئی پاکستانی پروفیشنلز اور ہنرمند افراد متوجہ ہوں، پھر نہ کہنا خبر نہ ہوئی              یو اے ای میں رہائش پذیر پاکستانیوں کیلئے دھماکے دار خبر آگئی ، عام تعطیل کا اعلان کردیاگیا              سیاحوں کی بس میں دھماکہ ، ہلاکتیں ، متعدد زخمی ، افسوسناک واقعہ کہاں پیش آیا ؟ جانئے              پارسل بھیجنا ہو تو دورنہ جائیں، اب ڈاکخانے کا عملہ ہی گھر بلا لیں ایسی سہولت متعارف جان کرآپ بھی دانتوں تلے انگلیاں دبا لینگے              باکمال لوگ ، لاجواب سروس کے شاندار اقدام نے شہریوں کے دل جیت لیئے ،جان کر آپ بھی داد دیئے بغیر نہ رہ سکیں گے              اہم ترین ساہم ترین سیاسی رہنما رشتہ ازدوج میں منسلک ہوگئے، لڑکی کون؟ کس بڑی شخصیت کی بیٹی ہیں ؟ جانئےیاسی رہنما رشتہ ازدوج میں منسلک ہوگئے، لڑکی کون؟ کس بڑی شخصیت کی بیٹی ہیں ؟ جانئے              خوفناک حادثے نے سب کو رُلادیا ، ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق ،ہر طرف چیخ وپکار       
تازہ تر ین

جنوبی افریقا کی تیز پچز پر وہی کامیاب ہوگا جو جانے سے قبل سرفرازنے ایسی بات کہہ دی جان کر آپ دنگ رہ جائینگے

اسلام آباد(نیو زڈیسک) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کھلاڑیوں کو مشورہ دیا ہے کہ جنوبی افریقا کے مشکل دورے میں شکست سے خوف زدہ نہ ہوں اور باؤنسی پچوں پر وہی کامیاب ہوگا جو دلیری سے اپنا نیچرل کھیل کھیلے گا۔نیوزی لینڈ کے ہاتھوں ہوم سیریز میں شکست کے چند دن بعد پاکستانی ٹیم ایک اور مشکل مشن کی تکمیل کے لئے لاہور اور کراچی سے براستہ دبئی جوہانسبرگ روانہ ہوگئی۔کپتان سرفراز احمد نے جنوبی افریقا روانگی سے قبل جیو نیوز کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ میں نے کھلاڑیوں کو یہی بتایا ہے کہ دلیر بن کر اپنا نیچرل گیم کھیلیں، ٹیم میں اکثریت نوجوان کھلاڑیوں کی ہے، چار پانچ کھلاڑیوں کے علاوہ اکثر کھلاڑی پہلی بار جنوبی افریقا کا دورہ کررہے ہیں، اس لئے ان پر دباؤ کم ہوگا۔سرفراز احمد نے کہا کہ مجھے اس ٹیسٹ ٹیم سے جیت کے لئے بڑی امید ہے، موجودہ ٹیم میں اظہر علی اور اسد شفیق ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں، دونوں کی کارکردگی سے ٹیم کو فائدہ ہوگا، دونوں جنوبی افریقا کی پچوں کو اچھی طریقے سے جانتے ہیں اگر دونوں نے کارکردگی دکھائی تو پاکستان کو جیت سے روکنا مشکل ہوگا۔کپتان کا کہنا تھا کہ کھلاڑی نیوزی لینڈ کی شکست کو فراموش کردیں اور نئی سیریز میں نئے عزم سے حصہ لیں اگر پاکستان نے اپنی صلاحیت کے مطابق کارکردگی دکھائی تو ہم سیریز جیت سکتے ہیں۔جنوبی افریقا کا دورہ کرنے والی قومی ٹیم میں کپتان سرفراز احمد، امام الحق، فخر زمان، اظہر علی، حارث سہیل،اسد شفیق، شان مسعود، بابر اعظم، محمد رضوان، شاداب خان، محمد عباس، حسن علی، محمد عامر، شاہین شاہ آفریدی اور فہیم اشرف شامل ہیں۔ فیملی مسائل کی وجہ سے یاسر شاہ کو فی الحال پاکستان میں رکنے کی اجازت دے دی گئی ہے، ہیڈ کوچ مکی آرتھر اپنے والد سے ملاقات کرنے پہلے ہی جنوبی افریقا میں موجود ہیں۔ٹرینز

مزید خبر یں

کراچی(نیوزڈیسک)پاکستانی فٹبال ٹیم کے اسٹرائیکر کلیم اللہ کو عراقی کلب النجف ایف سی کی جانب سے کھیلنے کی پیشکش ہوئی ہے۔عراق کی پریمیر لیگ کے ٹاپ فٹبال کلب النجف ایف سی نے پاکستانی فٹبال اسٹرائیکر کو 4 ماہ کے کنٹریکٹ کے لیے 40 لاکھ روپے کی ... تفصیل

لوئی ویل(نیوزڈیسک) امریکی ریاست کینٹکی کے حکام نے لوئی ویل انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا نام تبدیل کرکے باکسنگ چمپئن محمد علی کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ کرلیا۔اس حوالے سے جاری بیان کے مطابق ایئرپورٹ انتظامیہ کے بورڈ نے گزشتہ روز 16 جنوری کو ووٹنگ کے ... تفصیل

اسلام آباد (نیوزڈیسک)پاکستان فٹبال فیڈریشن(پی ایف ایف) کے مالی مسائل مزید سنگین ہو گئے ہیں اور ایشین فٹبال کنفیڈریشن کے بعد فٹبال کی عالمی گورننگ باڈی فیفا نے بھی پاکستان فٹبال کو فنڈز کی فراہمی روک دی ہے۔اشفاق حسین شاہ کی زیر سربراہی پی ایف ایف ... تفصیل