وزیراعظم عمران خان نے سندھ سے 2 ہندو لڑکیوں کے اغوا کا نوٹس لے لیا              برطانیہ ، پاکستانی ہائی کمیشن نے برطانوی شہریوں کیلئے ای ویزا کا اجراءشروع کر دیا              حکومت سندھ نے ایک بارپھرسرکاری ملازمتوں پرپابندی عائد کردی              مفتی تقی عثمانی حملہ: 6 افراد کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج              پشاور بس منصوبے کا افتتاح غیر معینہ مدت تک ملتوی              سابق وزیر اعظم شوکت عزیز کے وارنٹ گرفتار ی جاری              صدر ٹرمپ اور اتحادی افواج کا شام سے داعش کے مکمل خاتمے کا اعلان              ڈیم فنڈ: کینیڈا میں عمران خان کے دستخط شدہ 2 بلے 65 ہزار ڈالرز میں نیلام              یوم پاکستان ،مسلح افواج کی شاندار پریڈ ،ٹینکوں اور میزائلوں کی نمائش ،جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کا شاندار کرتب دکھا کر پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ              بھارت نے یسین ملک کی جماعت جموں کشمیر لبریشن فرنٹ پر پابندی لگادی       
تازہ تر ین

اکمل برادران گہرے صدمے سے دوچار ، والدہ انتقال کرگئیں

اسلام آباد(نیو زڈیسک)کامران اکمل،عمر اکمل اور عدنان اکمل کی والدہ قضائے الہی سے وفات پاگئی ہیں ۔ ذرائع کے مطابق تینوں کھلاڑیوں کی والد کافی عرصے سے بیمار تھیں اور آج صبح اپنے خالق حقیقی سے جاملی ہیں ۔تینوں بھائی اس وقت ملتان میں نیشنل ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں اپنی اپنی ٹیموں کی نمائندگی کررہے ہیں جنہیں اس افسوس ناک خبر کی اطلا ع مل چکی ہے اور و ہ اب ٹورنامنٹ ادھورا چھوڑ کر لاہورکے لیے روانہ ہوگئے ہیں ۔عدنان اکمل نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں چاہنے والوں سے والد ہ کی مغفرت کے لیے دعا کرنے کی درخواست کی۔خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ مرحومہ کی نماز جنازہ کے وقت کا اعلان بعد میں کیا جائے گا ۔یاد رہے کہ 36سالہ کامران اکمل نے2002ءسے 2017ءکے دوران پاکستان کے لیے53ٹیسٹ ،157ون ڈے اور58ٹی ٹونٹی میچز کھیلے ہیں ،33سالہ عدنان اکمل نے 2010ءسے2014ءکے درمیان21ٹیسٹ اور 5ون ڈے میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی جب کہ28سالہ عمر اکمل 2009 ءسے2017ءکے دوران 16ٹیسٹ ، 116ون ڈے اور82ٹی ٹونٹی میچز میں پاکستان کی نمائندگی کرچکے ہیں ۔

مزید خبر یں

بیونس آئرس(نیوز ڈیسک)انٹرنیشنل فرینڈلی فٹ بال میچز میں لیونل میسی بھی ارجنٹائن کو وینزویلا کے ہاتھوں شکست سے نہ بچا سکے۔انٹرنیشنل فرینڈلی فٹ بال میچز کے سلسلے میں کھیلے گئے ایک میچ میں وینزویلا نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ارجنٹائن کو 1 کے مقابلے ... تفصیل

لاہور(نیوز ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر کی خراب پرفارمنس سے پریشان ٹیم انتظامیہ اور سلیکٹرز سر پکڑ کر بیٹھ گئے ۔ تفصیلات کے مطابق مئی سے شروع ہونے والے ورلڈ کپ کیلئے پاکستانی ٹیم کا اعلان 12 اپریل کو راولپنڈی میں ختم ... تفصیل

میڈرڈ (نیوز ڈیسک)ارجنٹینا کے لیونل میسی اور پرتگال کے کرسٹیانو رونالڈو فیفا ورلڈ کپ 2018 کے بعد پہلی مرتبہ اپنی قومی ٹیم کی جانب سے کھیلیں گے۔غیر ملکی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق لیونل میسی 29 مارچ کو میڈرڈ میں وینیزویلا کے خلاف دوستانہ میچ ... تفصیل