لورالائی میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن ،کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا اہم کمانڈر 4ساتھیوں سمیت ہلاک              حکومت کا شہبازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کےفیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ              وزیر پٹرولیم نے گیس کی قیمتوں میں مزید اضافے کا عندیہ دے دیا              پاکستان نے غیرملکی سیاحوں کے ویزے کیلئے این اوسی کی شرط ختم کردی              منی لانڈرنگ کیس منتقلی کیخلاف اپیل، آصف زرداری کو جواب الجواب جمع کرانے کا حکم              لاہور ہائیکورٹ کا شہباز شریف کا نام ای سی ایل سے خارج کر نے کا حکم              سپریم کورٹ نے نواز شریف کی درخواست ضمانت منظور کر لی       
تازہ تر ین

ہر کوئی اس پاکستانی کرکٹر جتنی بلندی نہیں پاسکتا، مشرفی مرتضیٰ نے بڑی بات کہہ دی

اسلام آباد(نیو زڈیسک) فاسٹ باؤلر مشرفی مرتضی بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم کے تو سپر سٹار ہیں لیکن ان کا ماننا ہے کہ ہرکوئی پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور موجودہ وزیر اعظم عمران خان جتنی بلندی نہیں چھو سکتا ہے ۔ مشرفی مرتضی 30دسمبر کو حکمران جماعت عوامی مسلم لیگ کی جانب سے الیکشن لڑنے جارہے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ وہ کھیلوں اور چیریٹیز کے لیے کچھ کرنا چاہتے ہیں ۔ایک انٹر ویو کے دوران مشرفی مرتضی کا کہنا تھا کہ ایمانداری کی بات ہے کہ ہر کوئی محنت کرنے کے باوجود ہمیشہ وہ مقام حاصل نہیں کرسکتا ہے جو عمران خان نے حاصل کر لیا ہے ،ان کی خواہشات محدود ہیں اور وہ ایک کھلاڑی ہونے کے ناطے کھیلوں کے لیے کچھ کرنا چاہتے ہیں ،وہ اپنے ریجن کے لیے کچھ اچھا کرنے کی کوشش کریں گے ۔مشرفی مرتضی نارائل کی جنوب مغربی ڈسٹرکٹ سے تعلق رکھتے ہیں جہاں ان کی چیریٹی آرگناگزیشن نارائل ایکسپریس نے ہسپتالوں کو ایمبو لینسز فراہم کرنے کے ساتھ کاشتکاروں میںچاول کے بیچ بھی بانٹے ہیں ،جنوبی ایشیاءمیں کھلاڑیوں کا سیاست میں قدم رکھنا کوئی نئی بات نہیں ہے تاہم مشرفی مرتضی اب بھی کرکٹ کھیل رہے ہیں اور بنگلہ دیشی ون ڈے ٹیم کے کپتانی کرہے ہیں جبکہ انہوں نے اگلے سال ورلڈ کپ کھیلنے کا عندیہ بھی دے رکھا ہے ، انہوں نے2009ءسے کوئی ٹیسٹ میچ نہیں کھیلا اور ٹی ٹونٹی فارمیٹ سے بھی ریٹائر ہوچکے ہیں ،مشرفی مرتضی گھٹنے کے سات آپریشنز کروا چکے ہیں جب کہ ان کی قیادت میں بنگلہ دیش نے ورلڈ کپ 2015کے کوارٹر فائنل کے لیے بھی کوالیفائی کیا تھا ۔مشرفی مرتضی کی جانب سے سیاست کے میدان میں کودنے کے اعلان کے بعد سوشل میڈیا پر انہیں شدید تنقید کا نشانہ بناگیا اور لوگوں نے ان کے وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد کے پارٹی کو جوائن کرنے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جو اپنے مخالفین کو جیل میں ڈالنے کے لیے بدنام ہے ۔

مزید خبر یں

دبئی(نیوز ڈیسک)ٹوئنٹی 20 میں کرکٹ پاکستانی حکمرانی بدستور قائم ،بیٹنگ میں بابر اعظم کی ٹاپ پوزیشن برقرار ۔تفصیلات کے مطابق ٹاپ پر پاکستان کو قریب ترین حریف بھارت پر 13 پوائنٹس کی برتری حاصل ہے۔ بیٹنگ میں بابر اعظم بدستور نمبرون پوزیشن پر فائز جبکہ فخر ... تفصیل

ابو ظہبی(نیوز ڈیسک )پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پانچ ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا میچ(کل) بدھ 27مارچ کو ابو ظہبی میں کھیلا جائیگا ،میچ پاکستانی وقت کے مطابق سہ پہر چار بجے شروع ہوگا ، آسٹریلوی ٹیم کو پانچ میچوں کی ... تفصیل

ابو ظہبی (نیوز ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے بلے باز محمد رضوان نے کہا ہے کہ آسٹریلیا کے خلاف ابتدائی دو میچوں میں مسلسل ناکامیوں کے باعث ٹیم کے حوصلے پست نہیں ہوئے، تیسرا میچ جیت کر سیریز میں کم بیک کرینگے ۔ میڈیا سے بات چیت ... تفصیل