محکمہ داخلہ نے مریم نواز ،ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کو نواز شریف سے ملاقات کی اجازت دیدی              یوم پاکستان پریڈ ،چار گھنٹے کیلئے اسلام آباد کی فضائی حدود بند کرنے کا فیصلہ              ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو قدرتی آفات سے بچاوکیلئے 15 کروڑ روپے کی گرانٹ فراہم کردی              بلاول بھٹو کوغداروطن قراردینے کے مطالبے کی قرارداد جمع              مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے بچے سمیت 7 کشمیری شہید              مريم نواز کی کل جيل کے باہر دھرنا دينے کی دھمکی              کر اچی:مفتی تقی عثمانی کے قافلے پر فائرنگ ،2افراد جاں بحق              پاکستان پیپلز پارٹی کا نیشنل ایکشن پلان پر حکومتی بریفنگ کے بائیکاٹ کا فیصلہ              اٹک میں گھر کی چھت گرنے سے 6افراد جا ں بحق       
تازہ تر ین

نیوز ی لینڈ کیخلاف سیریز ہارنے پر وزیراعظم کا یاسر شاہ سے سوال ؟ ہر دلعزیز کرکٹر نے کیا جواب دیا؟ جانئے

اسلام آباد(نیو زڈیسک) وزیراعظم پاکستان عمران خان سے قومی ٹیم کے لیگ اسپنر شاسر شاہ نے ملاقات کی اور وزیراعظم نے ٹیسٹ کرکٹ میں تیز ترین 200 وکٹیں حاصل کرنے کا عالمی ریکارڈ بنانے پر انہیں مبارکباد دی۔ہفتہ کو بنی گالہ میں وفاقی کابینہ کے اجلاس سے قبل کرکٹر یاسر شاہ نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی۔وزیراعظم نے قومی ٹیم کے مایہ ناز لیگ یاسر شاہ کو ٹیسٹ کرکٹ میں تیز ترین 200وکٹیں حاصل کرنے کا عالمی ریکارڈ بنانے پر مبارکباد دی۔یاسر شاہ نے نیوزی لینڈ کے خلاف جاری ٹیسٹ سیریز کے تیسرے میچ کی دوسری اننگز میں کیوی بلے باز ولیم سمر ویل کو آؤٹ کرکے تیز ترین 200وکٹیں لینے کا 82سال پرانا عالمی ریاکرڈ توڑ دیا تھا۔ان سے قبل آسٹریلیا کے لیجنڈری لیگ اسپینر کلیری گریمیٹ نے 82 سال قبل 1936 میں تیز ترین 200 وکٹیں لینے کا ریکارڈ اپنے نام کیا تھا۔یاد رہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے دوران ہی دوسرے ٹیسٹ میچ میں یاسر شاہ نے 14وکٹیں لے کر عمران خان کا پاکستان کی جانب سے میچ میں زیادہ وکٹیں لینے کا ریکارڈ برابر کردیا تھا۔اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں وزیر اعظم نے یاسر شاہ سے کہا کہ آپ ایک اچھے کرکٹر ہیں اور آپ نے ملک کا نام روشن کیا ہے، ہمیں امید ہے کہ آپ اس کارکردگی کا تسلسل جاری رکھتے ہوئے پاکستان کو مزید کامیابیاں دلاتے رہیں گے۔اس موقع پر وزیراعظم نے یاسر شاہ سے نیوزی لینڈ کے خلاف حال ہی میں ہونے والی ٹیسٹ سیریز میں شکست کی وجوہات بھی دریافت کیں۔یاسر شاہ نے بتایا کہ پاکستانی بلے بازوں کو اسپنرز کو کھیلنے میں مشکلات پیش آ رہی ہیں لیکن پریشانی کی بات نہیں کیونکہ ٹیم مینجمنٹ ان مسائل پر قابو پانے کے لیے کام کر رہی ہے اور امید ہے کہ ہم دورہ جنوبی افریقہ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مصروفیات کے باعث انہیں کرکٹ دیکھنے کا وقت بہت کم ملتا ہے لیکن ٹیم کی کارکردگی کی اپ ڈیٹ حاصل کرتے رہتے ہیں اور ان کی نیک تمنائیں ہمیشہ پاکستانی ٹیم کے ساتھ ہیں۔واضح رہے کہ پاکستانی ٹیم دورہ جنوبی افریقہ کے لیے روانہ ہو چکی ہے لیکن یاسر شاہ ٹیم کے ساتھ نہیں گئے تھے البتہ وہ جلد جنوبی افریقہ روانہ ہو کر ٹیم کو جوائن کر لیں گے۔پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 26 دسمبر سے سنچورین میں کھیلا جائے گا

مزید خبر یں

لندن (نیوز ڈیسک)انگلش کاونٹی کھیلنے والے نوجوان بلے باز ول جیک نے 25 گیندوں پر سنچری جڑ کر سب کو حیران کر دیا۔سرے کاونٹی کی جانب سے کھیلنے والے نوجوان بلے باز ول جیک نے لنکا شائر کے خلاف کھیلتے ہوئے 25 گیندوں پر دھواں دھار ... تفصیل

ابو ظہبی (نیوز ڈیسک)اسپیشل اولمپکس ورلڈ سمر گیمز 2019 کا اختتام ہوگیا جہاں پاکستانی کھلاڑیوں نے 18 سونے، 28 چاندی اور 15 کانسی کے تمغے جیتے۔ابوظہبی میں منعقدہ ایک ہفتہ طویل کھیلوں میں پاکستان کی جانب سے 92 کھلاڑیوں نے 10 کھیلوں میں شرکت کی۔26 سالہ ... تفصیل

نئی دہلی (نیوز ڈیسک)بھارت کے سابق ٹیسٹ کرکٹر گوتم گھمبیر نے انتہاپسند جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔امکان ہے کہ گوتم گھمبیر بھارت کے آئندہ انتخابات میں نئی دہلی کی سات نشستوں میں سے کسی ایک پر بی جے ... تفصیل