وزیراعظم کا 27 مارچ سے غربت کے خاتمے سے متعلق جامع پروگرام شروع کرنے کا اعلان              سونے کی قیمت ملکی بلند ترین سطح پر ،مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ 70ہزار 500روپے              آصف زرداری کی بریت کے خلاف نیب کی درخواست سماعت کے لئے مقرر              ڈاکٹر سعید کے بیرون ملک جانے پر پابندی ختم              اسد منیر مبینہ خودکشی ،چیئر مین نیب کا انکوائر ی خود کر نے کا فیصلہ              چین سے 2ارب ڈالر پاکستان کو موصول ہو گئے              نقیب اﷲقتل کیس میں راﺅ انوار سمیت دیگر ملزمان پر فرد جر م عائد              نوازشریف کی میڈیکل رپورٹ نارمل، پنجاب حکومت کو بھجوادی              کرائسٹ چرچ واقعہ: جیسنڈا آرڈرن کا حملے کی تحقیقات کے لیے رائل کمیشن بنانے کا اعلان       
تازہ تر ین

قومی ٹیم کے اہم ترین شخصیت نے دلبرداشتہ ہو کر استعفیٰ دیدیا ، کھیل کے میدان سے شائقین کیلئے بری خبر آگئی

اسلام آباد(نیو زڈیسک) پاکستان ہاکی ٹیم کے مینجر حسن سردار بھی اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں۔تفصیلات کے مطابقپاکستان ہاکی ٹیم کے مینجر حسن سردار بھی اپنے عہدے سے مستعفی اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا ہے ۔حسن سردار نے وزیراعظم پاکستان عمران خان سے ہاکی پر توجہ دینے کی اپیل کردی ہے ۔حسن سردار کا کہناہےکہ ہاکی کوسپورٹ کیاجائے۔ پیسہ لگایاجائے نظام بہتربنایاجائے،اگر ایسا ممکن نہیں تو انٹرنیشنل سطح پر پاکستان کی نمائندگی ختم کر دی جائے۔حسن سردار کا کہناہے کہ انہوں نے اپنے فیصلے سے ہاکی بورڈ کو مطلع کر دیا ہے ۔قومی ہاکی ٹیم کی کارکردگی اتنی بری بھی نہیں رہی ، میچز کے دوران متعدد مواقع ملے جہاں قومی ٹیم گول کر سکتی تھی ۔ان کا کہناہے کہ کچھ پرانے کھلاڑیوں کو نکال کر نئے کھلاڑیوں کو موقع دینا ضرور ی ہے ۔اور قومی ٹیم کے لیے غیر ملکی کوچ کی ضرورت ہے ۔یاد رہے کہ اس سے قبل ہیڈ کوچ توقیرڈار بھی اپنے عہدے سے مستعفی ہو چکے ہیں۔

مزید خبر یں

شارجہ(نیو ز ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے آل راونڈر فہیم اشرف آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز کے بقیہ میچوں سے باہر ہوگئے۔پی سی بی کے مطابق ورلڈکپ کے تناظر میں اہم کھلاڑیوں کو آرام دینے کی پالیسی کے تحت آل راونڈ فہیم اشرف کو آسٹریلیا ... تفصیل

ونڈ ہوئیک(نیوز ڈیسک)نائیجیریا نے پہلی بارآئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ 2020 میں جگہ بناکر نئی تاریخ رقم کردی۔نمیبیا میں کھیلے گئے کوالیفائنگ ٹورنامنٹ کے فائنل میں اس نے سیری الیون کو 2 وکٹ سے شکست دی، 139 رنز ہدف کے تعاقب میں ایک موقع ... تفصیل

ایمسٹر ڈیم (نیوز ڈیسک)یورپین چمپئن کوالیفائرز میں جرمنی نے ہالینڈ کو دو کے مقابلے میں تین گول سے شکست دیدی ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق یورپین چمین کوالیفائرز میں جرمنی نے ہالینڈ کو دو کے مقابلے میں تین گول سے ہرادیا، شولز نے آخری لمحات میں ... تفصیل