برطانیہ ، پاکستانی ہائی کمیشن نے برطانوی شہریوں کیلئے ای ویزا کا اجراءشروع کر دیا              حکومت سندھ نے ایک بارپھرسرکاری ملازمتوں پرپابندی عائد کردی              مفتی تقی عثمانی حملہ: 6 افراد کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج              پشاور بس منصوبے کا افتتاح غیر معینہ مدت تک ملتوی              سابق وزیر اعظم شوکت عزیز کے وارنٹ گرفتار ی جاری              صدر ٹرمپ اور اتحادی افواج کا شام سے داعش کے مکمل خاتمے کا اعلان              ڈیم فنڈ: کینیڈا میں عمران خان کے دستخط شدہ 2 بلے 65 ہزار ڈالرز میں نیلام              یوم پاکستان ،مسلح افواج کی شاندار پریڈ ،ٹینکوں اور میزائلوں کی نمائش ،جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کا شاندار کرتب دکھا کر پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ              بھارت نے یسین ملک کی جماعت جموں کشمیر لبریشن فرنٹ پر پابندی لگادی       
تازہ تر ین

سوئنگ کے سلطان نے سرفراز احمد بارے ایسی بات کہہ دی جان کر آپ بھی ششدر رہ جائینگے

اسلام آباد(نیو زڈیسک)قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ سرفراز احمد کوہی تینوں فارمیٹس میں قومی ٹیم کی کپتانی جاری رکھنی چاہیئے ۔ملتان میں میڈیا سے گفتگو کے دوران صحافی نے وسیم اکرم سے پوچھا کہ ان کی شاہد آفریدی کے اس بیان پرکیا رائے ہے جس میں انہو ں نے کہا تھا کہ سرفراز احمد کو ٹیسٹ کپتانی چھوڑ کر اپنا پورا فوکس ون ڈے اور ٹی ٹونٹی کی قیادت پر کرنا چاہیئے ،اس پر وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ وہ گزشتہ ایک ،دو مہینے سے یہی بات سن رہے ہیں لیکن اگر سرفراز احمد نہیں تو کون؟ کوئی مجھے ایک نام بتا دے جو سرفرا ز احمد کی جگہ لے سکتا ہو،پاکستانی ٹیم میں اس وقت کوئی عمران خان یا جاوید میانداد موجود نہیں جو سرفراز احمد کی جگہ لے سکے ،سرفراز بہت اچھی کپتانی کررہا ہے، جنوبی افریقا کا دورہ صرف پاکستان ہی نہیں ہر ٹیم کے لیے مشکل ہوتا ہے۔وسیم اکرم کا مزید کہنا تھا کہ نوجوانوں کو کرکٹ کی طرف لانے کے لیے ایونٹ شروع ہو رہا ہے، اس میں یونیورسٹی اور مدرسے کے بچے بھی کھیلیں گے، ایونٹ کا مقصد برداشت ہے، کھیل میں ہار جیت ہوتی ہے لیکن ہمارے نوجوانوں کو ہار کے بعد برداشت سیکھنا ہے۔یا د رہے کہ اس سے قبل ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ سرفراز احمد کو ٹیسٹ کرکٹ کی کپتانی چھوڑ کر ون ڈے اور ٹی ٹونٹی فارمیٹ پر توجہ دینی چاہیئے ، میں نے پہلے سرفرا ز کو تینوں فارمیٹس کا کپتان بنانے کی حمایت کی تھی لیکن اب ورلڈ کپ آرہا ہے ،یہ میری خواہش ہے کہ سرفراز کچھ عرصے کے لیے ٹیسٹ کرکٹ سے دور رہ کر اپنا پورا فوکس ون ڈے اور ٹی ٹونٹی کی جانب رکھے لیکن سرفراز اپنا فیصلہ کرنے کے لیے آزاد ہے،یہ میں اپنے تجربے سے کہ رہا ہوں کہ ایسا کرکے سرفراز زیاد ہ اچھے طریقے سے ڈیلیور کرسکے گا

مزید خبر یں

میڈرڈ (نیوز ڈیسک)ارجنٹینا کے لیونل میسی اور پرتگال کے کرسٹیانو رونالڈو فیفا ورلڈ کپ 2018 کے بعد پہلی مرتبہ اپنی قومی ٹیم کی جانب سے کھیلیں گے۔غیر ملکی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق لیونل میسی 29 مارچ کو میڈرڈ میں وینیزویلا کے خلاف دوستانہ میچ ... تفصیل

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام جاری پہلی اسلام آباد مریڈین فٹ بال سپرلیگ میں راوی کلب نے سی ڈی اے کلب کو ایک سخت مقابلے کے بعد 1-0 گول سے ہرادیا۔ اس موقع پر ایم سی آئی کے ڈائریکٹر ... تفصیل

شارجہ(نیوز ڈیسک )پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پانچ ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ(کل)24مارچ کو کھیلا جائیگا ،میچ پاکستانی وقت کے مطابق سہ پہر چار بجے شروع ہوگا ، آسٹریلوی ٹیم کو پانچ میچوں کی سیریز میں 1-0کی برتری حاصل ہے ... تفصیل