سرکاری درس گاہوں میں 12ویں تک نیا نصاب پڑھانے کا فیصلہ       
تازہ تر ین

سرفراز کی بجائے ان کھلاڑیوں کو فار غ کیا جائے ،جاوید میاندادکے بیان نےکھلبلی مچادی

اسلام آباد(نیو زڈیسک)سابق قومی کپتان جاوید میانداد کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی ) کو سرفرازاحمد کو قیادت سے فارغ کرنے کی بجائے ایسے کھلاڑیوں سے نجات حاصل کرنے پر غور کرنا چاہیئے جو کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے ہیں۔ گزشتہ روز ایک انٹرویو کے دوران جاوید میانداد کا کہنا تھا کہ کیویز کے خلاف حالیہ ہوم ٹیسٹ سیریز میں شکست کا ملبہ سرفراز احمد پر ڈالنا سراسر زیادتی ہے اور وہ کپتان کو پیغام دینا چاہتے ہیں کہ انہیں خود پر کسی بھی قسم کا دباؤ نہیں لینا چاہئے۔سابق کپتان کا کہنا تھا کہ سرفراز احمد اس وقت قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کی قیادت کیلئے سب سے بہترین اورموزوں آپشن ہیں کیوں کہ انہیں وکٹ کیپنگ کے ساتھ اپنی بیٹنگ پر بھی دسترس حاصل ہے اور ہمیں ان کی بجائے ایسے پلیئرز پر تنقید کرنی چاہئے جو کارکردگی دکھانے میں ناکام ہیں ،ٹیم کمبی نیشن کے لیے بھی یہی بہتر ہوگا کہ ایسے کھلاڑیوں کو باہر کردیا جائے۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ دورہ جنوبی افریقہ میں انہیں قومی کرکٹ ٹیم سے کسی خاص کارکردگی کی امید نہیں کیونکہ یہ امکان اسی وقت پیدا ہو سکتا ہے جب بیٹنگ لائن پرفارم کرے اور جنوبی افریقہ کی خطرناک کنڈیشنز میں ایسا ہونا آسان نہیں ہوگا۔ جاوید میانداد کا کہنا تھا کہ قومی بیٹسمینوں میں دیگر مضبوط ٹیموں کی طرح یہ صلاحیت نہیں کہ وہ جلد جنوبی افریقہ جیسی مشکل کنڈیشنز میں ایڈجسٹ ہو جائیں جس کی مثال یو اے ای میں کیویز کے خلاف سامنے آچکی ہے جہاں دو مرتبہ پاکستانی بیٹنگ لائن اپ میچ کے پانچویں دن اچانک ڈھے گئی اور یقینی کامیابی کو موقع گنوا بیٹھی۔ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ڈومیسٹک کرکٹ میں اداروں کا کردار بڑے کرکٹرز پیدا کرنے میں اہم رہا ہے کیونکہ وہی انہیں نوکریاں، مراعات اور بہترین کرکٹ فراہم کر سکتے ہیں۔

مزید خبر یں

کراچی(نیوز ڈیسک)پاکستان سپرلیگ(پی ایس ایل)سیزن فور کے فائنل میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو 8وکٹوں سے باآسانی شکست دے کر پی ایس ایل کا ٹائٹل پہلی مرتبہ اپنے نام کرلیا،محمدحسنین کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا،سرفراز الیون کی اننگز کی خاص ... تفصیل

کر اچی (نیوز ڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل ) کا فائنل کل اتوار 17مارچ کو کر اچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان کھیلا جائیگا ۔پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل 4) کی ٹرافی کی رونمائی نیشنل اسٹیڈیم ... تفصیل

کراچی (نیوز ڈیسک)اسپین کی قومی فٹبال ٹیم اور مشہور کلب بارسلونا کے لیجنڈری فٹبالر کارلوس پیول کراچی پہنچ گئے۔ہسپانوی کھلاڑی اور بارسلونا کے سابق کپتان کارلس پیول کراچی پہنچ گئے، اسٹار فٹبالر کراچی میں ورلڈ ساکراسٹارز کے میچز کی پروموشن کریں گے۔کارلوس پیول ورلڈ سوکر ز ... تفصیل