محکمہ داخلہ نے مریم نواز ،ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کو نواز شریف سے ملاقات کی اجازت دیدی              یوم پاکستان پریڈ ،چار گھنٹے کیلئے اسلام آباد کی فضائی حدود بند کرنے کا فیصلہ              ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو قدرتی آفات سے بچاوکیلئے 15 کروڑ روپے کی گرانٹ فراہم کردی              بلاول بھٹو کوغداروطن قراردینے کے مطالبے کی قرارداد جمع              مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے بچے سمیت 7 کشمیری شہید              مريم نواز کی کل جيل کے باہر دھرنا دينے کی دھمکی              کر اچی:مفتی تقی عثمانی کے قافلے پر فائرنگ ،2افراد جاں بحق              پاکستان پیپلز پارٹی کا نیشنل ایکشن پلان پر حکومتی بریفنگ کے بائیکاٹ کا فیصلہ              اٹک میں گھر کی چھت گرنے سے 6افراد جا ں بحق       
تازہ تر ین

سوشل میڈیا پرثانیہ مرزا کے بیٹے کی تصویر شیئر کیوں نہیں ؟بالآخر بڑےراز سے پردہ چاک کردیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے بیٹے کی پیدائش سے لے کر آج تک سوشل میڈیا پراس کی کوئی تصویر شیئر نہیں کی۔ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا آج کل اپنے شیر خوار بچے اذہان کے ساتھ مصروف ہیں جبکہ میدان میں واپسی کے لئے بھی بیتاب نظر آتی ہیں۔بھارتی میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق ثانیہ مرزا سے جب پوچھا گیا کہ انہوں نے آج تک اذہان کی کوئی تصویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کیوں نہیں کی تو اس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ’ آپ مجھے دقیانوسی کہیں یا جو بھی مگر میں نظر بد پر یقین رکھتی ہوں۔ہمارے بچے کوتوجہ کی ضرورت ہے،وہ ابھی بہت چھوٹا ہے۔میں نے اور شعیب نے فیصلہ کیا ہے کہ اس کی ہر طرح سے حفاظت کریں گے۔‘انہوں نے مزید کہا کہ اس کا مطلب یہ نہیں کہ میں ان لوگوں پر تنقید کر رہی ہوں جو اپنے بچوں کی تصویریں سوشل میڈیا پر پوسٹ کرتے ہیں۔‘ثانیہ مرزا سے ان کے ٹینس میں واپسی کے بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ ’میں دوبارہ کھیلنا چاہتی ہوں ، ٹینس سے مجھے پیار ہے مگر جب میں امید سے ہوئی تو مجھے اپنی ترجیحات بدلنی پڑیں۔میں بالکل واپس آؤں گی، اور میں جب واپس آؤں گی تو سب پھر سے ویسا ہی ہو جائے گا۔‘ثانیہ مرزا نے اگلے سال کے آخر میں ٹینس میں واپسی کا امکان ظاہر کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ میں کوئی خاص تاریخ نہیں بتا سکتی مگر میرا ارادہ 2019 کے آخر میں ٹینس دوبارہ شروع کرنے کا ہے۔‘ثانیہ مرزا چاہتی ہیں کہ وہ ایک اچھی ماں اور اچھی کھلاڑی ہونے کا حق ادا کریں، ابھی ان کا بچہ بہت چھوٹا ہے وہ عمر کے اس حصے میں ہے، وہ اس کو وقت دینا چاہتی ہیں ۔وہ چاہتی ہیں کہ جب کھیل میں واپس آئیں تو ساری توجہ ٹینس پر ہو ، وہ خود پر کوئی اضافی دباؤ نہیں ڈالنا چاہتیں۔

مزید خبر یں

لندن (نیوز ڈیسک)انگلش کاونٹی کھیلنے والے نوجوان بلے باز ول جیک نے 25 گیندوں پر سنچری جڑ کر سب کو حیران کر دیا۔سرے کاونٹی کی جانب سے کھیلنے والے نوجوان بلے باز ول جیک نے لنکا شائر کے خلاف کھیلتے ہوئے 25 گیندوں پر دھواں دھار ... تفصیل

ابو ظہبی (نیوز ڈیسک)اسپیشل اولمپکس ورلڈ سمر گیمز 2019 کا اختتام ہوگیا جہاں پاکستانی کھلاڑیوں نے 18 سونے، 28 چاندی اور 15 کانسی کے تمغے جیتے۔ابوظہبی میں منعقدہ ایک ہفتہ طویل کھیلوں میں پاکستان کی جانب سے 92 کھلاڑیوں نے 10 کھیلوں میں شرکت کی۔26 سالہ ... تفصیل

نئی دہلی (نیوز ڈیسک)بھارت کے سابق ٹیسٹ کرکٹر گوتم گھمبیر نے انتہاپسند جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔امکان ہے کہ گوتم گھمبیر بھارت کے آئندہ انتخابات میں نئی دہلی کی سات نشستوں میں سے کسی ایک پر بی جے ... تفصیل