عمران خان اہل یا نا اہل،سما عت کل ہائیکورٹ میں ہو گی              حمزہ شہباز کو 10 روز کےلئے بیرونِ ملک سفر کرنےکی اجازت دیدی گئی              حکومت کا بنیادی عوامی مسائل کے حل کیلئے نیشنل ایکشن پلان بنانے کا فیصلہ              کھیل کے میدان سے افسوسناک خبر اہم ترین عہدیدار نے تنگ آکر استعفیٰ دیدیا              قطر جانے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری آگئی پاکستانی پروفیشنلز اور ہنرمند افراد متوجہ ہوں، پھر نہ کہنا خبر نہ ہوئی              یو اے ای میں رہائش پذیر پاکستانیوں کیلئے دھماکے دار خبر آگئی ، عام تعطیل کا اعلان کردیاگیا              سیاحوں کی بس میں دھماکہ ، ہلاکتیں ، متعدد زخمی ، افسوسناک واقعہ کہاں پیش آیا ؟ جانئے              پارسل بھیجنا ہو تو دورنہ جائیں، اب ڈاکخانے کا عملہ ہی گھر بلا لیں ایسی سہولت متعارف جان کرآپ بھی دانتوں تلے انگلیاں دبا لینگے              باکمال لوگ ، لاجواب سروس کے شاندار اقدام نے شہریوں کے دل جیت لیئے ،جان کر آپ بھی داد دیئے بغیر نہ رہ سکیں گے              اہم ترین ساہم ترین سیاسی رہنما رشتہ ازدوج میں منسلک ہوگئے، لڑکی کون؟ کس بڑی شخصیت کی بیٹی ہیں ؟ جانئےیاسی رہنما رشتہ ازدوج میں منسلک ہوگئے، لڑکی کون؟ کس بڑی شخصیت کی بیٹی ہیں ؟ جانئے              خوفناک حادثے نے سب کو رُلادیا ، ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق ،ہر طرف چیخ وپکار       
تازہ تر ین

امپائر کیساتھ بدتمیزی، بنگلہ دیشی کپتان شکیب الحسن پر میچ فیس کا کتنا فیصد جرمانہ عائد؟ جان کر آپ یقین نہیں کرینگے

اسلام آباد(نیو زڈیسک)بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے کپتان شکیب الحسن کو امپائر کیخلاف چیخنے چلانے پر میچ فیس کا 15 فیصد جرمانہ عائد کر دیا گیا ہے، انہوں نے ویسٹ انڈیز کیخلاف پہلے ٹی 20 انٹرنیشنل میچ میں امپائر کیساتھ بدتمیزی کی تھی۔تفصیلات کے مطابق شکیب الحسن کو جرمانہ کرنے کے علاوہ ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی دیا گیا ہے اور ستمبر 2016ءمیں نیا سسٹم متعارف کرائے جانے کے بعد یہ ان کا دوسرا ڈی میرٹ پوائنٹ ہے جبکہ پہلا ڈی میرٹ پوائنٹ رواں سال مارچ میں سری لنکا کیخلاف کھیلی گئی سیریز کے دوران دیا گیا تھا۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں بتایا گیا ہے کہ شکیب الحسن جب بیٹنگ کر رہے تھے تو امپائر کی جانب سے ایک گیند کو ’وائڈ بال‘ قرار نہ دیئے جانے پر سیخ پا ہو گئے۔ وہ پہلے امپائر پر چلائے اور پھر ان کیساتھ بحث و تکرار شروع کر دی۔میچ ختم ہونے کے بعد شکیب الحسن نے اپنا جرم تسلیم کرتے ہوئے سزا قبول کر لی جس کے باعث اس معاملے کی سماعت کی ضرورت نہیں رہی۔ شکیب الحسن نے اس میچ میں 43 گیندوں پر 61 رنز بنائے تاہم اپنی ٹیم کو عبرتناک شکست سے بچانے میں کامیاب نہ ہو سکے۔بنگلہ دیش کی پوری ٹیم 129 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی اور ویسٹ انڈیز نے مقررہ ہدف صرف 55 گیندوں پر ہی حاصل کر کے تین میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر لی۔ دونوں کے درمیان دوسرا ٹی 20 میچ کل جبکہ تیسرا اور آخری میچ ہفتے کے روز ڈھاکہ میں کھیلا جائے گا

مزید خبر یں

حیدر آباد (نیوزڈیسک)بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کی بیٹے اذہان کے ساتھ نئی تصاویر منظر عام پر آگئیں ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق حال ہی میں ایئرپورٹ پر پہنچنے والی ثانیہ مرزا کے ساتھ ان کے ننھے میاں اذہان بھی تھے جو اپنی ممی کے سینے سے ... تفصیل

دبئی (نیوزڈیسک) پاکستانی کرکٹر بابر اعظم آئی سی سی کی تازہ ترین ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ میں ٹاپ رینکڈ پاکستانی بلے باز بن گئے۔ آئی سی سی کی طرف سے جاری کردہ تازہ ترین ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ کے تحت بلے بازوں میں ویرات کوہلی بدستور سرفہرست ہیں، ایڈن ... تفصیل

 ایڈیلیڈ(نیوزڈیسک)بھارت نے آسٹریلیا کو دوسرے ایک روزہ میچ میں 6 وکٹوں سے شکست دے کر 3 میچز کی سیریز 1-1 سے برابر کردی،میزبان آسٹریلیا نے بھارت کو جیت کے لیے 299 رنز کا ہدف دیا جو مہمان ٹیم نے ویرات کوہلی کی شاندار سنچری اور مہندرا ... تفصیل