لورالائی میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن ،کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا اہم کمانڈر 4ساتھیوں سمیت ہلاک              حکومت کا شہبازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کےفیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ              وزیر پٹرولیم نے گیس کی قیمتوں میں مزید اضافے کا عندیہ دے دیا              پاکستان نے غیرملکی سیاحوں کے ویزے کیلئے این اوسی کی شرط ختم کردی              منی لانڈرنگ کیس منتقلی کیخلاف اپیل، آصف زرداری کو جواب الجواب جمع کرانے کا حکم              لاہور ہائیکورٹ کا شہباز شریف کا نام ای سی ایل سے خارج کر نے کا حکم              سپریم کورٹ نے نواز شریف کی درخواست ضمانت منظور کر لی       
تازہ تر ین

پی ایس ایل کی چھٹی ٹیم خریدنے کیلئے پی ٹی آئی کے دو بڑے رہنما آمنے سامنے آگئے ،کھیل کے میدان سے شائقین کیلئے دھماکہ خیز خبر آگئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان سپر لیگ کی چھٹی ٹیم کون خریدے گا؟ علی جہانگیر ترین اور زین محمود قریشی نے بڈ جمع کروا دی۔تفصیلات کے مطابق عقیل کریم ڈیڈھی اور انیل مسرت بھی چھٹی ٹیم خریدنے کے خواہشمند ہیں۔ پی ایس ایل کی چھٹی ٹیم کے لئے بڈ درخواستیں جمع کروانے کا آج آخری دن ہے۔پی سی بی ٹیم خریداروں کے خواہشمند مالکان کی نیٹ ورتھ ویلیو کا کل جائزہ لے گی۔ معطل ملتان سلطان فرنچائز 52 کروڑ میں فروخت ہوئی، پی سی بی اس سے بھی مہنگی فروخت کرنے کیلئے کوشاں ہے۔واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے گزشتہ ایڈیشن میں نئی فرنچائز ملتان سلطانز کا اضافہ ہوا تھا لیکن مالی مسائل کے سبب فرنچائز مالکان مقررہ وقت پر ادائیگیوں سے قاصر رہے جس کے بعد پی سی بی نے شون پراپرٹی بروکرز کی زیر ملکیت فرنچائز کو ملکیت سے محروم کردیا اور ٹیم کے مالکانہ حقوق پی سی بی کو منتقل ہو گئے۔یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل فور کا شیڈول جاری کردیا، ایونٹ چودہ فروری سے یو اے ای میں شروع ہوگا۔

مزید خبر یں

دبئی(نیوز ڈیسک)ٹوئنٹی 20 میں کرکٹ پاکستانی حکمرانی بدستور قائم ،بیٹنگ میں بابر اعظم کی ٹاپ پوزیشن برقرار ۔تفصیلات کے مطابق ٹاپ پر پاکستان کو قریب ترین حریف بھارت پر 13 پوائنٹس کی برتری حاصل ہے۔ بیٹنگ میں بابر اعظم بدستور نمبرون پوزیشن پر فائز جبکہ فخر ... تفصیل

ابو ظہبی(نیوز ڈیسک )پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پانچ ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا میچ(کل) بدھ 27مارچ کو ابو ظہبی میں کھیلا جائیگا ،میچ پاکستانی وقت کے مطابق سہ پہر چار بجے شروع ہوگا ، آسٹریلوی ٹیم کو پانچ میچوں کی ... تفصیل

ابو ظہبی (نیوز ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے بلے باز محمد رضوان نے کہا ہے کہ آسٹریلیا کے خلاف ابتدائی دو میچوں میں مسلسل ناکامیوں کے باعث ٹیم کے حوصلے پست نہیں ہوئے، تیسرا میچ جیت کر سیریز میں کم بیک کرینگے ۔ میڈیا سے بات چیت ... تفصیل